اردو
हिन्दी
مئی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بشریٰ نے کہا،’میرا شوہر بلا قصور ایک سال سے جیل میں سڑ رہا ہے ،میں ٹوٹ چکی ہوں‘

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
بشریٰ نے کہا،’میرا شوہر بلا قصور ایک سال سے جیل میں سڑ رہا ہے ،میں ٹوٹ چکی ہوں‘
82
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: احمد قاسم

’ہماری شادی کو پورے دو سال بھی نہیں ہوئے ، یہ میری زندگی کے خوشگوار لمحات تھے ،لیکن اس کے جیل جانے کے بعد زندگی بہت مشکل ہو گئی ہے ، میں ہر روز اس امید پر رہتی ہوں کہ وہ اگلی سماعت پر رہا ہو جائیں گے،لیکن میں ناامید ہوکر گھر لوٹ آتی ہوں ۔ عالم ایک ایسی سزا کاٹ رہے ہیں جس کی کوئی وجہ ہی نہیں ہے ۔ ‘‘

یہ الفاظ اترپردیش کی متھرا جیل میں گزشتہ ایک سال قید 30 سالہ کیب ڈرائیو ر محمد عالم کی بیوی بشریٰ کے ہیں ۔

بتادیں کہ کانپور کے رہنے والے محمد عالم ایک کیب ڈرائیور ہیں۔ انہیں گزشتہ سال 5 اکتوبر 2020 کو ہاتھرس گینگ ریپ متاثرہ کے پریوار سے ملنے جارہے صحافی صدیقی کپن و دیگر لوگوں کے ساتھ یوپی پولیس نے یو اے پی اے کی سنگین دفعات کے تحت گرفتار کرلیا تھا۔ ان پر اس دوران سرکار کے خلاف بڑے پیمانے پر ہوئے احتجاج کے دوران امن میں خلل ڈالنے کی سازش کرنے کاالزام ہے ۔

https://twitter.com/aarifshaah/status/1447946418824433670?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1447946418824433670%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fhindi.newslaundry.com%2F2021%2F10%2F14%2Fhathras-case-siddique-kappan-cab-driver-mohammad-alam-family

بشریٰ کہتی ہیں ،’ ’وہ ایک ٹیکسی ڈرائیور ہے ، اس کا کام لوگوں کو ان کی منزل تک پہنچانا ہے ، روز مرہ کی طرح اس دن بھی ان کے پاس بکنگ آئی تھی، وہ صدیق کپن اور دیگر لوگوں کو بھی نہیں جانتے تھے ، وہ ایک ڈرائیور کے طور پر انہیں لے کرہاتھرس جا رہے تھے۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں ، ’’میں ایک سال سے انصاف کی امید میں پوری طرح ٹوٹ چکی ہوں ۔‘‘

عالم کی گرفتاری کے وقت ان کی شادی کو صرف ڈیڑھ سال گزرے تھے ، عالم اور بشریٰ دہلی کے سندر نگر علاقے میں کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے ، عالم 10-12 سال سے ڈرائیونگ کا کام کر رہے ہیں ۔ لاک ڈاؤن میں معاشی حالت بگڑنے کے بعد جب وہ بے روزگار ہو گئے تھے ، بعد میں انہوں نے ایک رشتہ دار کی مدد سے گاڑی لی تھی، وہ بتاتی ہیں کہ عالم کی گرفتاری کے بعد اسے گھر کا کرایہ بھی ادا کرنا پڑا رہا ہے، حالانکہ اس کی آمدنی کچھ نہیں۔

بشریٰ نے کہاکہ:’’عالم نے 5 اکتوبر کو صبح 9 بجے کے قریب فون کرکے بتایاتھا کہ ہم ہاتھرس جا رہے ہیں ۔ شام میں جب وہ گھر نہیںلوٹے تو ہمیں فکر ہوئی ۔ اگلے دن تک معلوم نہیں چل سکا کہ وہ کہاں ہیں؟ اگلے دن متھرا کے مانٹ تھانہ سے ان کا فون آیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ پولیس انہیں پوچھ گچھ کے لیے یہاں لائی ہے۔ جلد گھر آجائیں گے ۔ لیکن آج ایک سال گزر گیا ہے وہ اب بھی جیل میں ہیں۔ ہر دن لگتا رہا کہ شام میں لوٹ آئیں گے ،لیکن ایسا نہیں ہوا۔ شرو ع میں مجھے کورٹ سے بہت امید تھی لیکن تاریخ پر تاریخ ٹلنے کے بعد اب ٹوٹ چکی ہوں۔ ‘‘

واضح رہےکہ 5 اکتوبر 2020 کو پولیس نے متھرا کے قریب قومی شاہراہ پر کپن ، مسعود ، عتیق الرحمن اور ان کے ڈرائیور عالم کو گرفتار کیاتھا۔ پولیس نے شروع میں ان پر ہاتھرس میں داخل ہونے کی کوشش کے لیے معاملہ درج کیا تھا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امن میں خلل ڈالنے کا شک تھا۔ پولیس نے سی آرپی سی کی دفعہ 151 ( قابل شناخت جرائم کو روکنے کے لیے گرفتاری) ، 107 (امن قائم رکھنے کے لیے دیگر معاملات میں سیکورٹی) اور 116 (اطلاع کی بنیاد پرپوچھ گچھ) کا استعمال کیا اور جیل بھیج دیا۔ پولیس نے دلیل دی کہ ابتدائی جانچ میں پایا گیاکہ وہ ہاتھرس میں امن اور قانون وانتظام کو بگاڑنے کےلیے مجرمانہ سازش کی جارہی تھی ۔ بعدمیں پولیس نے ان پر یو اے پی اے اورغداری کاالزام عائد کیا، جس سے ضمانت کے امکانات کم ہوگئے ۔

رجسٹرڈ کیس میں پولیس نے چھ ماہ تک کوئی ثبوت نہیں دیا۔ انہوں نے مقررہ وقت کے اندر چارج شیٹ بھی داخل نہیں کی ، جس سے ملزمان کے وکلاء کو عدالت کا رخ کرنا پڑا۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ رام دت رام نے ابتدائی کیس میں مقدمات کو ختم کر دیا ، تاہم ، وہ اب بھی یو اے پی اے کے تحت سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

بشریٰ کہتی ہیں ، ’’کیا کسی کے پاس اس سوال کا جواب ہے کہ میرا شوہر ایک سال جیل میں کیوں ہے ، نہیں کیونکہ اس نے کوئی جرم نہیں کیا ، ہاں ، میرے شوہر کے جیل میں رہنے کی واحد وجہ یہ ہے کہ وہ مسلمان ہیں ، اگر ایسا ہے تو اس ملک میں مسلمان ہونا جرم ہے ، پھر ان سب پر یو اے پی اے لگائیں جو مسلمان ہیں ، پھر تمام مسلمانوں کو جیل میں ڈالیں ، ہر ایک پر یو اے پی اے لگائیں۔‘‘

انہوں نے کہاکہ’’میری زندگی کےمطلب ہی بدل گیا ہے۔ جو انسان خوش مزاج تھا ، جس نے آج تک کوئی کرائم تک نہیں کیا اسے یو اے پی اے جیسے سنگین الزامات میں قید کر لیا جانا کیسا قانون اور انصاف ہے؟ میری ماں ،ابو سب ہی فکرمند ہیں ۔ پورا پریوار صدمے میں ہے کہ یہ ہمارے ساتھ کیوں ہو رہا ہے ؟‘‘

محمد عالم کے وکیل مدھوون نے 3 اپریل کو دائر چارج شیٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چارج شیٹ کے جس حصہ میں عالم پر لگائے الزامات کا حوالہ ہے وہ سب بے بنیاد ہیں۔ 3 اپریل کو اس معاملے میں جو چارج چیٹ دائر کی گئی اس کے جس حصے میں عالم کو لے کر بحث کی گئی ہے وہاں نظر آر ہا ہے ہر الزام بے بنیاد ہے ۔ عالم ایک سال جیل میں اس لئے ہے کیونکہ اس کے اوپر یو اے پی اے اورغداری جیسی سنگین دفعات لگائی گئی ہیں ۔

مدھوون دت عالم کے پی ایف آئی اور اس کے طلبا تنظیم سی ایف آئی سے اس کے تعلق پر کہتے ہیں ’’ عالم پر پاپولر فرنٹ سے تعلق کے معاملے میں چارج شیٹ میں کوئی ذکر نہیں ہے، عالمکسی ایکٹیو ٹی میں شامل رہا ہو یا سوشل میڈیا کے ذریعہ سے کسی ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہو ایسا بھی کوئی ذکر نہیں ہے ۔ پولیس نے عالم پر لاک ڈاؤن کے دوران فنڈنگ کے ذریعہ گاڑی خریدے جانے کا شک ظاہر کیا ہے،پولیس کےپاس کوئی پختہ ثبوت نہیں ہے۔ عالم صرف غداری اوریو اے پی اے جیسی سنگین دفعات کے تحت جیل میں ہیں ۔ ‘‘

مدھوون دت کا مزید کہنا ہے کہ ’عالم کی ضمانت کی درخواست ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے اور توقع ہے کہ عالم جلد سماعت کے بعد رہا ہو جائے گا۔ پولیس عدالت میں یہ ثابت کرنے سے قاصر رہے گی کہ عالم کسی سازش یا ان دفعات کی سسٹم میں فٹ بیٹھتا ہے۔ ‘‘

وہیں بشریٰ میڈیا کے کردار پر بھی سوال اٹھاتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں ،’’میڈیا نے کبھی نہیں بتایا کہ وہ ڈرائیور ہے ، جب اسے عدالت میں لایا جاتا ہے تو اس کے ہاتھ کسی بڑے مجرم کی طرح ہتھکڑیوں سے بندھے ہوتے ہیں۔ کسی بے گناہ کو اتنی دیر جیل میں کیسے رکھا جا سکتا ہے؟ ان سے بات کریں اور انہیں باہر لانے میں ہماری مدد کریں؟ ‘‘

(بشکریہ: نیوزلانڈری )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN