اردو
हिन्दी
اگست 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سنگھ کی ذیلی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ نے اب ‘مسلم میڈیا’کو ملنے  بلایا،چند اہم پہلو

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
سنگھ کی ذیلی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ نے اب ‘مسلم میڈیا’کو ملنے  بلایا،چند اہم پہلو
27
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دوٹوک :قاسم سید

آر ایس ایس ان دنوں نیا بیانیہ سیٹ کرنے کی سمت میں سرگرم عمل ہے ،گزشتہ دنوں اس نے عمیر الیاسی کی قیادت میں ائمہ اور کچھ مسلم انٹلکچول کہے جانے والے ایک  گروپ سے ہریانہ بھون دہلی میں  ملاقات کی تھی جو کئی گھنٹے جارہی رہی  ـاس کا مقصد تھا کہ دہائیوں سے موجود ہندو ـ مسلم کے درمیان غلط فہمیوں کا ازالہ ہو ،افہام وتفہیم کی راہیں ہموار ہوں اور جو دوریاں پیدا ہوگئیں یا کردی گئی ہیں ان میں کمی ہو اگر چہ ایک خیال یہ بھی ہے کہ ان غلط فہمیوں کو پیدا کرنے میں سنگھ پریوار کا پڑا حصہ ہے ،لیکن باہمی ڈائیلاگ کا نظریہ کبھی مسترد نہیں کیا جانا چاہیے ،خواہ یہ پیش کش کسی بھی طرف سے ہو ـ اس سے قبل 2022میں بھی اماموں کے ایک گروپ کے ساتھ موہن بھاگوت نے ملاقات کی تھی اور ایک مدرسے کا دورہ  بھی کیا تھا ،ہھر بعض ریٹائرڈ بیورو کریٹس کی کوششوں کے نتیجہ میں سرکردہ مسلم جماعتوں کے لیڈروں اور آر ایس ایس کے جونئیر لیڈروں کے درمیان دو خاموش ملاقاتیں ہوئیں مگر لاحاصل رہیں ـ جمعیتہ علمائے ہند کے بزرگ رہنما مولانا ارشد مدنی سنگھ کے سر سنچالک بھاگوت کو ملاقات کا شرف بخش چکے ہیں ـ تو ملاقات اور ڈائیلاگ کے دروازے بند نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ہر مسئلہ کا حل میز پر ہی نکلتا ہے ٫ اس سے بھی  بہت پہلے ایمر جنسی کے فوری  بعد آر ایس ایس اور جماعت اسلامی ہند کے مابین ملاقاتوں کا طویل دور چلا تھا  جس نے پورے ملک کی توجہ حاصل کی تھی پھر یہ کھڑکی بند ہوگئی کیونکہ برف پگھل نہ سکی  کوئی نتیجہ نہیں نکلا ـ

اب آر ایس شاید ائمہ سے گفتگو کے بعد یہ سلسلہ دراز کرنا چاہتی چنانچہ خبر ہے کہ اس کی ذیلی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ نے مسلم میڈیا میں موجود اپنے دوستوں اور ہم خیال جرنلسٹوں کو چائے ہر مدعو گیا یہ میٹنگ آج یعنی 31جولائی کو  تین بجے سہہ پہر سے پانچ بجے تک  اسی مقام یعنی ہریانہ بھون میں رکھی گئی ہے ،حالیہ دنوں میں بی جے پی صدر نڈا نے بھی بعض اردو جرنلسٹوں اور یو ٹیوبروں سے ملاقات کی تھی ،ایسی بھی خبریں ہیں کہ نئے زمانے کے کئی جید اور فاضل اردو جرنلسٹ سنگھ کو قریب سے سمجھنے اور دیکھنے کے لیے ناگپور بھی جاچکے ہیں ـ حالانک اس کے قیمتی نتائج سے قارئین کو آگاہ نہیں کیا گیا

اس میٹنگ کو "سنواد  سے سمادھان” کا نام دیا گیا ہے دعوت نامہ  مسلم راشٹریہ منچ کے راشٹریہ میڈیا پربھاری شاہد سعید کی طرف سے بھیجا گیا ہے ـ اس میٹنگ کا بنیادی مقصد ‘آپسی سمجھ،خیر سگالی ،اور راشٹریہ ایکتا کو طاقتور’ بنانا ہے-مقصد نیک ہے اور ہندوستان کے موجودہ تناظر میں اس کی ضرورت بھی ہے ،خاص طور سے جرنلسٹوں کو کسی سے ملاقات اور ڈائیلاگ میں گریز نہیں کرنا چاہیے ،اگر آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم اس کی ضرورت سمجھتی ہے تو میٹنگ میں جانا چاہیے اگر کوئی ریزرویشن ہے تو وہ سامنے رکھنا چاہیے ،بدقسمتی یہ ہے کہ اکثر میٹنگوں میں دیکھا گیا کہ مسلم جرنلسٹ خاص طور سے اردو والوں کے نزدیک سوائے سرکاری اشتہارات کے اور کوئی مسئلہ ہی نظر نہیں آتا ـ خواہ منموہن سنگھ سے ملاقات ہو یا کسی مرکزی وزیر سے ان کا پہلا اور آخری ایجنڈا  اتنی مختصر داستان پر ختم ہو جاتا ہے ،اب تو سرکار نے مشکیں کس دی ہیں ،امید کی جانی چاہیے کہ اس اہم میٹنگ میں کچھ ٹھوس باتیں ہوں گی،مسلمانوں اور ملک کو درپیش چیلنجوں سے میٹنگ کا اہتمام کرنے والوں کو فاضل مدعوئین یقیناً بتائیں گے ،اپنا موقف مضبوطی سے رکھیں گے, اور شرکا اپنے ویورس، قارئین کو میٹنگ کے  تاثرات و نتائج سے آگاہ کریں گے آخر کو وہ سماج کے  وہسل بلوور  اور ہمارے ٹارچ بئیرر ہیں ـ
آخر میں  چلتے چلتے ایک نوٹ ـ اس ملاقات کو ‘مسلم میڈیا گروپ اور آر ایس ایس کے درمیان تاریخی مذاکرات’ کا نام دیا گیا ہے اور مقصد راشٹریہ ایکتا کو مضبوط کرنا ہے ـ تو سوال یہ ہے کہ اسے مسلم میڈیا گروپ کا نام کیوں دیا گیا ؟کیا دیگر ہندو میڈیا گروپ ہے؟ آپ نے ایک ہی جھٹکے میں مسلم میڈیا کو مین اسٹریم سے نکال کر الگ کٹہرے میں کھڑا کردیا ،ان کے جرنلسٹوں کو ایک خاص  دائرے میں قید کردیا ،مسلم میڈیا نام ہی تفریق کی لکیر کو گہرا کرتا ہے  یہی تو بنیادی شکایت ہے ،کیا منتظمین اور مدعو شرکا اس ہر غور کریں گے  رہے نام اللہ کا ـ

ٹیگ: mediaMuslimMuslim Rashtriya ManchSingh'ssub-organizationTea

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN