اردو
हिन्दी
اگست 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سنوار کی شہادت نے فلسطینیوں میں نئی روح پھونک دی

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
61
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تل ابیب: حماس کے سربراہ یحیٰی سنوار کی شہادت کو اسرائیلی فوج اپنے لیے بہت بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ اب حماس کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور اس کی صفوں میں انتشار بڑھ گیا ہے۔ کیا واقعی ایسا ہے؟ زمینی حقائق تو کچھ اور بتاتے ہیں۔ ایک سال کے دوران حماس کے خلاف کارروائیوں کے نام پر اسرائیلی فوج نے انسانیت سوز مظالم ڈھائے ہیں اور عام شہریوں کو بھی بہت بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا ہے۔ غزہ کی پٹی میں شہادتوں کی تعداد 42 ہزار سے زائد ہے اور ان میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے مگر پھر بھی عام فلسطینی اسرائیلی کے خلاف کسی نہ کسی صورت میں ڈٹے ہوئے ہیں اور جان کی پروا کیے بغیر حماس کا ساتھ دے رہے ہیں۔سنوار کی شہادت نے فلسطینیوں میں نئی روح پھونک دی ہے۔ یہ سب کچھ کیسے ممکن ہوا؟ حماس کے سربراہ کی شہادت کی خبر تو عام فلسطینیوں پر بجلی کی طرح گرنی چاہیے تھی مگر ایسا نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج نے سنوار کے آخری لمحات کی وڈیو جاری کرکے بظاہر ایک بڑی غلطی کردی ہے۔ عام فلسطینی اس وڈیو کو دیکھ کر حوصلہ ہارنے کے بجائے اس بار پر نازاں ہیں کہ ان کا لیڈر ہیرو کی طرح لڑا، ڈٹا رہا اور لڑتے ہوئے جان دی۔ شدید زخمی ہونے پر بھی حماس کے سربراہ نے اپنی وڈیو بنانے والے ڈرون کو چھڑی کی مدد سے گرانے کی کوشش کی۔ یہ منظر عام فلسطینیوں کے لیے انتہائی حوصلہ افزا ثابت ہوا ہے۔اسرائیلی فوج ایک سال سے پروپیگنڈا کر رہی تھی کہ حماس کی قیادت سرنگوں میں چھپتی پھر رہی ہے۔ سنوار کو ایک سال سے تلاش کیا جارہا تھا کیونکہ وہ 7 اکتوبر 2023 کے اُن حملوں کے ماسٹر مائنڈ تھے جن میں 1200 سے زیادہ اسرائیلی باشندے ہلاک ہوگئے تھے اور 350 سے زائد اسرائیلیوں کو حماس کے کارکنوں نے یرغمال بناکر غزہ منتقل کردیا تھا۔سنوار کی غزہ میں موجودگی اور شہادت اس بات کا بین ثبوت ہے کہ اسرائیلی فوج ان کے بارے میں بے بنیاد اور بلا جواز پروپیگنڈا کر رہی تھی۔ سنوار نے سرنگوں میں چھپنے کے بجائے عام فلسطینیوں کے درمیان رہنے کو ترجیح دی اور جب اسرائیلی فوجیوں نے انہیں گھیرلیا تب بھی بھاگنے کی کوشش نہیں کی بلکہ ڈٹے رہے اور مقابلہ کیا۔ ان کے آخری لمحات کی وڈیو کو فلسطینیوں کی اکثریت بار بار دیکھ رہی ہے اور نیا حوصلہ پارہی ہے۔بہت سے مبصرین کا کہنا ہے کہ اب حماس کی ریکروٹنگ مزید بڑھ جائے گی کیونکہ سنوار کے شاندار اندازِ شہادت نے عام فلسطینیوں کے اور بالخصوص نوجوانوں کے حوصلے بلند کردیے ہیں۔ اسرائیلی قیادت کا یہ اندازہ بالکل غلط ثابت ہوا ہے کہ اب حماس کی ریکروٹنگ گھٹے گی کیونکہ فلسطینیوں کے حوصلے پست ہوچکے ہیں، ان میں مایوسی بڑھ گئی ہے اور وہ موت سے خوفزدہ ہیں۔ سنوار کے آخری لمحات کی وڈیو نے فلسطینیوں کا جوش و جذبہ بڑھادیا ہے اور ان کا مورال بلند ہوگیا ہے۔ وہ اپنے لیڈر کے اندازِ شہادت پر نازاں ہیں اور یہی حماس کی فتح ہے۔

ٹیگ: martyrdomPalestiniansYahya Sanwar

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN