نئی دہلی ( پریس ریلیز)
یونائٹیڈ مسلم آف انڈیا کی ایک میٹنگ زیر صدارت بزرگ صحافی جلال الدین اسلم جوشی کالونی ، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں محفوظ الرحمٰن یادگار لیکچر کے انعقاد کے سلسے میں طے پایا کہ ’سولہواں محفوظ الرحمٰن یادگار لیکچر‘ B-94/9، گلی نمبر 8 ،نزد چرچ،جوشی کالونی ،نئی دہلی میں ہی 17 اکتوبر 2021 کو 3:30بجے منعقد کیاجائے گا۔
میٹنگ میں مولانا نثار احمد قاسمی نقشبندی ، رحمت اللہ فاروقی، شیخ شعیب جمال نصیری ، ڈاکٹر ابوزید، فیضان بن جلال الدین اسلم، سید نیازاحمد راجہ، دانش رحمن، حکیم عطاء الرحمٰن اجملی اورمحمد عمران قنوجی وغیرہ شریک ہوئے۔
اس موقع پر محفوظ الرحمٰن یادگار لیکچر سیریز کے کنوینر ڈاکٹر سید احمد خاں خلیل آبادی نے کہاکہ معیاری صحافت کے علمبردار ممتاز صحافی محفوظ الرحمٰن کے افکار وجہات سے نسلوں کو آگاہ کرتے رہنا مذکورہ لیکچر کا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ ’جمہوری نظام میں میڈیا کا کردار ‘ کے عنوان پر معروف صحافی معصوم مراد آبادی لیکچر پیش کریں گے ،جبکہ صدارت کےفرائض سینئر صحافی چندربھان خیال انجام دیں گے ۔ واضح ہو کہ گزشتہ سال پندرہ ہواں لیکچر ’معاشرہ پر میڈیا کے مثبت ومنفی کردار کے اثرات‘ کے عنوان پر سینئر صحافی سہیل انجم نے لیکچر پیش کیا تھا ۔










