اردو
हिन्दी
فروری 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آسام میں جبری انخلا مہم کے اثرات پر سوشلسٹ پارٹی انڈیا کے وفد کی چشم کشا رپورٹ

5 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
آسام میں جبری انخلا مہم کے اثرات پر سوشلسٹ پارٹی انڈیا کے وفد کی چشم کشا رپورٹ
88
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ملک کی سرکردہ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت سرگرم سوشلسٹ پارٹی انڈیا کے ۸ رکنی وفد نے آسام کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و بربریت اور جبری بے دخلی کی سفاکانہ غیر قانونی مہم اور اس کے عام لوگوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے ۳ اگست سے ۵ اگست تک متاثرہ علاقوں north lakheempur, golpara ,haseela bill، , jannatpur,bakhrikuchi , matia detention centre, karbala resettlement site, churakota,dhubri کا دورہ کیا ۔ صورتحال بہت افسوسناک اور صریح انسانی حقوق کی پامالی ہے ،وفد نے جائزے میں جو محسوس کیا اور مشاہدہ کیا اس کی مختصر روداد پیش ہے

(۱) حسیلابل میں ۶۶۷ مسلم خاندانوں کا گھر توڑا وہ بھی صرف دو دن کے نوٹس پر_ اس ظلم و ذہنی تشدد سے شدید متاثر ہو کر اب تک تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے
(۲) کربلا سائٹ پر تین سو بے گھر خاندان جھوپڑی بنا کر رہ رہے ہیں اس زمین کو اک مقامی مسلم کسان نے عارضی طور پر دیا لیکن حد تو یہ ہے کہ اس تعاون پر آسام سرکار اس کسان کو پریشان کر رہی ہے
(3) جنت پور میں سوسے زائد فیملیوں کا گھر مسمار کردیا گیا ـوہ لوگ بھی کسمپرسی کی حالت میں جھوپڑی بنا کر کسی کسان کی دی گئی اراضی پر رہ رہے ہیں ،ان کی حالت بہت قابل رحم ہے
(4) ڈبھری ضلع کے بلاسی پارا میں 2000 فیملیوں کے گھروں کو توڑدیا گیا جس سے تقریبا دس بزار لوگ بے گھر ہوگیے۔ ان کی حالت دیکھ دل لرز جاتا ہے تمام بے گھر کیے گیے لوگ اسی مقام پر کھلے آسمان کے سایہ تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ـ ستم ظریفی یہ ہے کہ اس جگہ پر کم و بیش ۲۰۰ پولس اہلکار بھی مستعد موجود تھے ـ وفد میں شامل لوگوں کو اندر جانے نہیں دیا لیکن وہیں پر سو سے زاید لوگوں نے نکل کر ہم لوگوں سے اپنی حالت زار بیان کی ۔ یہاں دو مقامی ایکٹوسٹ کو یہ جھوٹا الزام لگا کر گرفتار کر لیا کہ انہوں نے پولس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔
(5) اسی طرح نارتھ لکھیم پور میں پچاس سے زیادہ لوگوں کا گھر منہدم کردیا گیا جس میں تیرہ غیر مسلم بھی ہیں۔
6) بکھر کوچی میں 93 گھروں کو بلڈوزکیا گیا ـ بے گھر کیے گیے مظلومین کسی کسان کی دی گئی زمین پر عارضی جھوپڑی بناکر مجبوری کی زندگی گزار رہے ہیں
واضح رہے کہ جن لوگوں کا گھر مسمار کیا گیا ہے ان کے پاس آدھار کارڈ، ووٹر کارڈ راشن کارڈ جیسے اہم اور بنیادی دستاویزات موجود ہیں یہاں وہ تیس چالیس سال سے رہائش پذیر تھے ـ پھر بھی انہیں بخشا نہیں گیا
اس کے علاوہ ہم مٹیا (گول پاڑہ) ڈیٹنشن کیمپ گئے مگر کیمپ کے اندر نہیں جانے دیا ایک محتاط اندازے کے مطابق دس ہزار سے زیادہ لوگ ڈٹنشن کیمپ میں رکھے گئے ہیں

فی الحال یہ عبوری رپورٹ ہے جلد ہی پوری تفصیلات عوام کے سامنے رکھی جائیں گی تاکہ پتہ چلے کہ آسام سرکار خاص طور سے بنگالی مسلمانوں پر ‘.بنگلہ دیشی’ کے نام کتنا ظلم اور انسانی و بنیادی حقوق کی کس سطح پر جاکر پامال کررہی ہے آٹھ رکنی وفد میں درج ذیل لوگ شامل تھے جس کی قیادت پارٹی لیڈر اور میگسیسے ایوارڈ یافتہ گاندھی وادی ڈاکٹر سندیپ پانڈے کررہے تھے
1) ڈاکٹر سندیپ پانڈے لکھنؤ
2) سید تحسین احمد (دہلی)
3) نیا ٹپو (اروناچل)
4) ابوبکر (دہلی)
5) بیجو بورباروہ (آسام)
6) شاہد کمال (بہار)
7) رجنی رانی (پنجاب)
8) سربجیت کوشل (پنجاب)
پارٹی کے سینئیرلیڈر سید تحسین احمد۔ نے ‘روزنامہ خبریں’ کو بتایا کہ وفد دہلی لوٹ کر پریس کلب آف انڈیا میں پریس کانفرنس کرکے آنکھوں دیکھے حالات ملک کے سامنے رکھے گاـ ااس موقع پر تفصیلی رپورٹ بھی جاری کی جائے گی ـ

ٹیگ: Assamcampamimgevictionsocialist party of india

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Islamophobia School Separate Function Issue
خبریں

اسلاموفوبیا: ایک ممتاز نجی اسکول میں مسلم اور غیر مسلم اسٹوڈنٹس کے علیحدہ سالانہ فنکشن، یہ ہوکیا رہا ہے؟

12 فروری
Bangladesh Referendum Possible Changes Overview
خبریں

بنگلہ دیشی ریفرینڈم کے حق میں گیے تو کیا کیا بدلے گا؟ مختصر جائزہ

12 فروری
Bangladesh Poll Two Rahmans Faceoff
خبریں

بنگلہ دیش میں پولنگ جاری، دو رحمان مد مدمقابل، کون بنے گا پی ایم؟

12 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
World News Brief

عالمی خبریں: اختصار کے ساتھ

جنوری 28, 2026
Urdu Language and Unani Medicine NEP 2020

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں اردو زبان اور یونانی طب

جنوری 28, 2026
Jamiat Ulema-e-Hind Freedom Role

جمعیتہ علمائے ہند کو آزادی کی تاریخ میں جگہ کیوں نہیں ملی؟

جنوری 31, 2026
AI Quran Tafsir Prohibited

مصنوعی ذہانت (AI) سے قرآن پاک کی تفسیر شرعاً ممنوع :مصری دارالافتاء

جنوری 28, 2026
Islamophobia School Separate Function Issue

اسلاموفوبیا: ایک ممتاز نجی اسکول میں مسلم اور غیر مسلم اسٹوڈنٹس کے علیحدہ سالانہ فنکشن، یہ ہوکیا رہا ہے؟

Bangladesh Referendum Possible Changes Overview

بنگلہ دیشی ریفرینڈم کے حق میں گیے تو کیا کیا بدلے گا؟ مختصر جائزہ

Bangladesh Poll Two Rahmans Faceoff

بنگلہ دیش میں پولنگ جاری، دو رحمان مد مدمقابل، کون بنے گا پی ایم؟

Hate Speech Sarma Supreme Court Petition

ہیٹ اسپیچ:4 آسامی افراد نے سرما کے خلاف ایف آئی آر اور ایس آئی ٹی جانچ کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

فروری 11, 2026

حالیہ خبریں

Islamophobia School Separate Function Issue

اسلاموفوبیا: ایک ممتاز نجی اسکول میں مسلم اور غیر مسلم اسٹوڈنٹس کے علیحدہ سالانہ فنکشن، یہ ہوکیا رہا ہے؟

فروری 12, 2026
Bangladesh Referendum Possible Changes Overview

بنگلہ دیشی ریفرینڈم کے حق میں گیے تو کیا کیا بدلے گا؟ مختصر جائزہ

فروری 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN