اردو
हिन्दी
جولائی 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

صومالیہ: حسن شیخ محمد ملک کے نئے صدر منتخب

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
صومالیہ: حسن شیخ محمد ملک کے نئے صدر منتخب
77
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

صومالیہ :(ایجنسی)

صومالیہ میں 15 مئی اتوار کے روز حسن شیخ محمد کو نیا صدر منتخب کر لیا گیا اور اس طرح دوسری بار اقتدار میں ان کی واپسی ہوئی۔ پانچ برس قبل وہ دوسری مرتبہ کے لیے انتخابات میں ناکام ہو گئے تھے۔

ایک برس سے زیادہ تاخیر کے بعد ہونے والے ان صدارتی انتخابات میں، تین راؤنڈز کی ووٹنگ کے بعد رن آف میں، حسن شیخ محمد نے موجودہ صدر محمد عبداللہ محمد کو شکست دے دی۔ نو منتخب صدر نے رن آف میں 214 ووٹ حاصل کیے جبکہ محمد عبداللہ محمد کے حق میں صرف 110 ووٹ ہی پڑے۔

ارکان پارلیمان اور سینیٹرز، جنہوں نے نئے صدر کا انتخاب کیا، وہ قبیلے کے رہنماؤں کے منتخب کردہ مندوبین کے ذریعہ منتخب ہوئے تھے۔ پہلے یہ امید کی جا رہی تھی کہ عالمی اصولوں کے تحت صدر کا انتخاب، براہ راست صومالی عوام کے ذریعے عمل میں آئے گا، تاہم ملک کی سیاسی اشرافیہ نے اس منصوبے کو بالآخر ترک کر دیا تھا۔

حسن شیخ محمد کی فتح کی خبر کا استقبال خوشیوں سے کیا گیا اور دارالحکومت موغادیشو کے ارد گرد جشن کے طور پر ہوا میں خوب فائرنگ بھی ہوئی۔ اتوار کے روز دونوں امیدوار ایک ساتھ بیٹھ کر بیلیٹ کی گنتی کے وقت خاموشی سے انتظار کر رہے تھے۔

گنتی مکمل ہونے کے بعد ایوان زیریں کے اسپیکر شیخ عدن محمد نور نے اعلان کیا کہ صدارتی انتخابات میں، حسن شیخ محمد صومالی وفاقی جمہوریہ کے نئے صدر کے طور پر کامیاب ہو گئے ہیں۔اس اعلا ن کے بعد ہی محمد عبداللہ نے شکست تسلیم کر لی، اور اسی وقت حسن شیخ محمد نے حلف بھی اٹھا لیا۔

صومالیہ میں سکیورٹی کی ابتر صورتحال

محمد عبداللہ نے اپنے پیچھے ایک ایسا ملک چھوڑا ہے، جو ان کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے کی صورت حال سے بھی زیادہ غیر مستحکم ہے۔

اتوار کو صدر کے انتخاب کے لیے جہاں قانون ساز ووٹ ڈال رہے تھے اس کے قریب ہی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جو ملک کی موجودہ سیکورٹی کی خراب صورتحال کی عکاس ہیں۔ تاہم پولیس نے بتایا کہ دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ حالیہ مہینوں میں شدت پسند تنظیم الشباب کے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

الشباب کے القاعدہ کے ساتھ بھی تعلقات ہیں، جس نے حالیہ مہینوں میں وفاقی حکومت کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے اور کئی نئے علاقوں میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا لیا ہے۔ ایک وقت تھا کہ جب افریقی یونین کے امن دستوں نے ان عسکریت پسندوں کو ملک کے دور دراز علاقوں میں دھکیل دیا تھا، تاہم اب وہ تمام کامیابیاں ہاتھ سے نکل چکی ہیں۔

صدر محمد عبداللہ اور ان کے وزیر اعظم محمد حسین روبیل کے درمیان اقتدار کی پرتشدد کشمکش کی وجہ سے صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ 15 ماہ سے بھی زیادہ تاخیر ہو پائی۔کئی مہینوں کی سیاسی کشمکش کے بعد بالآخر 15 مئی کو بین الاقوامی مالیاتی ادارے، آئی ایم ایف، کی اس شرط کے تحت ووٹنگ کی تاریخ مقرر کی گئی، جو اس نے اپنی چالیس کروڑ ڈالر کے امدادی پروگرام سے مشروط کی تھی۔

صومالیہ کو اقتصادی اور خوراک کے بحران کا سامنا

اب نئے صدر حسن شیخ محمد اپنا ایک وزیر اعظم منتخب کریں گے۔ تاہم انہیں ایک ایسے ملک کی باگ ڈور ملی ہے، جو اس وقت، بے شمار مسائل کا شکار ہے۔ اسلام پسند باغیوں کے ساتھ جاری جنگ کے ساتھ ہی، سیکورٹی فورسز کے اندر مختلف قبیلوں اور حریفوں کے درمیان کی لڑائی نے ملک میں تشدد کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ترقی میں مدد کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں حکومت کو مشکلات پیش آئیں گی۔

قرن افریقہ کو خوراک اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پس منظر کے ساتھ ہی چار دہائیوں میں اپنی بدترین خشک سالی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کی نتیجے میں خوراک کی عدم تحفظ کی خطرناک سطح کے بارے میں متنبہ کیا جا چکا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN