اردو
हिन्दी
مئی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مدارس کی اسناد اور ان کی مساوات کے سلسلہ کچھ ضروری باتیں

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مذہبیات, مضامین
A A
0
مدارس کی اسناد اور ان کی مساوات کے سلسلہ کچھ ضروری باتیں
54
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: مولانا ڈاکٹر ابوالکلام قاسمی شمسی

ملک میں دو طرح کے مدارس چل رہے ہیں : (1) مدارس ملحقہ یعنی وہ مدارس جو کسی بورڈ سے ملحق ہیں اور ان میں بورڈ کے نصاب کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے، اس کے نصاب تعلیم میں دینی و اسلامی علوم کے ساتھ عصری علوم بھی شامل ہوتے ہیں ،ایسے مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے امتحانات بورڈ کے ذریعہ لئے جاتے ہیں، بورڈ کی طرف سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کو حکومت کی جانب سے منظوری حاصل ہے ،اس لئے اس کی بنیاد پر داخلہ اور ملازمت میں کوئی دقت نہیں ہے ،بورڈ کی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر طلبہ و طالبات کہیں بھی آگے کے کلاس میں داخلہ لے سکتے ہیں ،اور ملازمت بھی حاصل کر سکتے ہیں ،چونکہ بورڈ کے نصاب تعلیم کو حکومت کی جانب سے منظوری حاصل ہوتی ہے ،اس لئے یہ مراعات حاصل ہوتے ہیں۔

اس کے نصاب تعلیم کے اعتبار سے بورڈ سے جو سرٹیفکیٹ دی جاتی ہے وہ مڈل، میٹرک اور آئی اے کے مساوی ہوتی ہے ،اس طرح کسی بھی بورڈ سے پاس امیدوار کے پاس میٹرک اور آئی اے کے مساوی سرٹیفکیٹ ہوتی ہے ،جو سرکار سے منظور ہوتی ہے، اس میٹرک اور آئی اے کے مساوی سرٹیفکیٹ کی ضرورت مختلف مواقع پر پیش آتی ہے، جیسے پاسپورٹ بنانے کے وقت، تاریخ پیدائش کے ثبوت کے لئے، شہریت کے ثبوت کے لئے وغیرہ ،اس سرٹیفکیٹ کی بڑی اہمیت ہے۔

(2) مدارس نظامیہ یعنی وہ مدارس جو آزادانہ طور پر چلائے جاتے ہیں ، اس کا نصاب تعلیم دینی علوم پر مشتمل ہوتا ہے ، اس کے نصاب تعلیم کو حکومت سے منظوری حاصل نہیں ہے، اس لئے اس کی سند کی بنیاد پر نہ کسی کالج میں داخلہ ہوتا ہے اور نہ اس کی بنیاد پر ملازمت مل سکتی ہے۔ ایسے مدارس کے فارغین جب عصری علوم کے ادارے یعنی اسکول، کالج وغیرہ میں داخلہ لینا چاہتے تھے تو انہیں دشواریاں پیش آتی تھیں، چونکہ ان کی سند کو حکومت یا کسی یونیورسٹی سے منظوری حاصل نہیں تھی، اس طرح مسلم سماج کا ایک بڑا طبقہ عصری تعلیم کے بڑے اداروں میں تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ جاتا تھا، جبکہ انہیں اس کی ضرورت تھی ، یونیورسٹی کا نظام خود مختار ہے ،اسی دشواری کو دور کرنے کے لئے اس کے انتظامیہ نے برج کورس کا سلسلہ جاری کیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مستند مدارس کے فارغین عصری علوم کے مضامین کو ایک سال پڑھیں ،تاکہ ان میں انگریزی، حساب، سائنس وغیرہ ضروری عصری مضامین کی واقفیت اور صلاحیت حاصل ہو جائے، پھر وہ برج کورس کے امتحان کو پاس کرلیں تو ان کی نظامیہ کی فاضل اور برج کورس پاس سرٹیفکیٹ دونوں کو ملا کر آئی اے کے مساوی مان لیا جائے گااور ایسے امیدوار جو مدارس نظامیہ سے فاضل اور برج کورس پاس ہوں گے،ان کا داخلہ گریجویشن یعنی بی اے میں لیا جائے گا، اس طرح وہ آگے کی تعلیم جاری رکھ سکیں گے ۔

مذکورہ تفصیل سے یہ واضح ہے کہ فاضل اور برج کورس دونوں مل کر آئی اے کے مساوی قرار دیا گیا ہے ، یہ صرف بی اے میں داخلہ کے لئے ہے ، برج کورس کو آئی اے تسلیم نہیں کیا گیا ہے ، اس برج کورس کی سرٹیفکیٹ کو آئی اے کے مساوی قرار نہیں دیا گیا ہے ، اس سے یہ بھی واضح ہے کہ جس امیدوار نے فاضل اور برج کورس کی بنیاد پر اعلیٰ تعلیم حاصل کی یا کر رہے ہیں ،ان کے پاس میٹرک اور آئی اے کی سرٹیفکیٹ کی کمی ہے ، بہت سے مقابلہ جاتی امتحانات میں تعلیمی لیاقت پر نمبرات دیئے جاتے ہیں ،اس موقع پر ایسے فارغین کے پوائنٹ کم ہو جاتے ہیں اور وہ بحالی سے محروم ہو جاتے ہیں، ایسا صرف سرکاری یا یونیورسٹی کے عہدوں پر بحالی میں ہوتا ہے ، اس لئے ایسے امیدوار کو جو سرکاری یا یونیورسٹی کے عہدوں پر بحالی کے پیش نظر اعلیٰ ڈگری حاصل کر رہے ہوں ،ان کے لئے بہتر ہے کہ وہ میٹرک ،آئی اے کر کے بی اے میں داخلہ لیں، اس کے لئے اوپن اسکول سسٹم سے میٹرک اور آئی اے امتحان پاس کرنا مناسب رہے گا،ان دونوں امتحانات کو پاس کر لینے کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کریں، تو ہر فیلڈ میں یکساں مواقع حاصل ہوںگے، ویسے بھی میٹرک اور آئی اے یا اس کے مساوی سرٹیفکیٹ کا ہونا ہر اعتبار سے مفید ہے، جمعیۃ علماء ہند نے ایسا کورس شروع کیا ہے ،اس سے فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

جہاں تک مدارس نظامیہ اور برج کورس کی بنیاد پر اعلیٰ ڈگری حاصل کرنے کی بات ہے تو بہت سے حضرات اعلیٰ ڈگری کے شوق میں تعلیمی لیاقت بڑھانے کے لئے اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں ،ایسے حضرات قابل مبارکباد ہیں، کچھ حضرات معاش کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے پرائیویٹ اداروں میں ملازمت حاصل کرنا چاہتے ہیں ، جیسے ٹرانس لیٹر وغیرہ کے جاب ،ایسے لوگوں کے لئے بھی یہ ڈگری مفید ہے ، بیت سے حضرات باہری ملکوں میں جانا چاہتے ہیں ،بڑی کمپنیوں میں ملازمت حاصل کرنا چاہتے ہیں ،ان کے لئے بھی یہ ڈگری مفید ہے ،خاص طور پر مختلف زبانوں پر قدرت رکھنے والے ماہرین کی بیرونی ممالک میں بڑی مانگ ہے، ان کے لئے بھی یہ ڈگری مفیدہے، خاص طور پر عربی، انگریزی اور دیگر زبانوں کے ماہرین کی بڑی ضرورت ہے ،اس لئے ذہن میں یہ بات رہے کہ میٹرک اور آئی اے یااس کے مساوی امتحانات پاس کئے بغیر اعلیٰ ڈگری کی اہمیت اندرون ملک صرف سرکاری ملازمت مثلاً اسکول کے ٹیچر اور کالج کے پروفیسر کے لئے ہے ،پرائیویٹ سیکٹر میں صلاحیت کی ضرورت ہے،اعلیٰ ڈگری کی بنیاد پر تقرری ہو سکتی ہے، اس لئے اعلیٰ ڈگری حاصل کرنے والے حضرات کو چاہئے کہ وہ میٹرک اور آئی اے یا کسی مدرسہ بورڈ سے مساوی امتحان پاس کر کے بی اے میں داخلہ لیں ،تو بہتر ہے ،ویسے اگر ایسا موقع نہ مل سکے تو برج کورس کے ذریعہ ہی اعلیٰ تعلیم حاصل کرلیں ،یہ بھی مفید ہے۔

نوٹ : تحریر کو غور سے پڑھیں ،اگر کوئی بات سمجھنے کی ہو تو بات کریں ،تاکہ کنفیوژن دور ہوسکے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN