نئی دہلی : (ایجنسی)
ہندی نیوز چینل ’ زی نیوز‘ کے ایڈیٹر اور اینکر سدھیر چودھری اپنے ایک ٹویٹ کو لے کر ایک بار پھر سے سوشل میڈیا یوزرس کے نشانہ پر آ گئے ہیں۔لوگ ان کے ٹویٹ پر طنز کستے ہوئے جم کر انہیں ٹرول کر رہے ہیں۔ سدھیر چودھری کے ٹویٹ پر سینئر صحافی اجیت انجم ، آج تک کے سابق صحافی شیام میرا سنگھ سمیت کئی دیگر لوگوں نے بھی طنز کسا ہے ۔
دراصل سدھیر چودھری نے ہفتہ ( 9 اکتوبر ) کو اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا:’’ چاپلوسی زہر بن جاتا ہے جب کان اسے امرت سمجھ کر پی جاتے ہیں : منشی پریم چند۔‘‘
’زی نیوز‘ کے اینکر اپنے اس ٹویٹ کو لے کر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئے اور لوگوں نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا۔ اس درمیان اجیت انجم نے بھی چودھری کے ٹویٹ پر طنز کیا ۔
انجم نے اپنے ٹویٹ میں آگے لکھا ، ’’ ٹاپ کلاس چاپلوسی کے ساتھ بلیک میلنگ کے ڈیڈلی کامبنیشن کا نام ہے چودھری ‘ ‘
انجم کے علاوہ کئی دیگر لوگوں نے بھی چودھری کے ٹویٹ پر طنز کسا۔ صحافی نرگس بانو نے اپنے ٹویٹ میں لکھا: ’’ کوبرا کے زہر سے بھی زیادہ زہریلا صحافت کرنے پر آپ کا شکریہ، ہند -مسلم آج آپ لوگوں کی صحافت کی وجہ سے نفرت والی زندگی گزار رہے ہیں۔‘‘
ایک اور صارف نے لکھا : ’’ مودی کے سینئر چاپلوس رجت شرما کی طرح سدھیر چودھری بھی پروچن دینے لگ گیا؟ آئیے چودھری منشی پریم چند کو کوٹ مت کر چاپلوسی جھوٹ اور نفرت کی وجہ سے تیری دکان چل رہی ہے ۔ ورنہ تو جیل میں ہوتا۔‘‘
ایک دیگر یوز رنے لکھا:’’ چاپلوسی کے برانڈ ایمبیسیڈر کے منھ سے ایسی بات اچھی نہیں لگتی۔‘‘
ایک اور نے لکھا : ’’ یہ اپنے خود کے لئے لکھا ہے یا اپنے ساتھی اینکروں کے لئے بھی لکھا ہے؟ مگر جو بھی لکھا ہے وہ آج کے اسٹوڈیو میں بیٹھے گودی اینکروں کے لیے بالکل فٹ ہے ۔‘‘ اسی طرح تمام یوزس چودھری کے ٹویٹ پر اسی طرح طنز کررہے ہیں ۔










