اردو
हिन्दी
مئی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کے ہاتھوں انڈیا کی شکست پر اکشے ’پنوتی‘ اور شامی ’غدار‘ کیوں ہو گئے؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کے ہاتھوں انڈیا کی شکست پر اکشے ’پنوتی‘ اور شامی ’غدار‘ کیوں ہو گئے؟
128
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : (ایجنسی)

انڈیا اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کا میچ ہو اور اس کے نتائج پر دل نہ ٹوٹیں یا غصہ نہ بھڑکے یہ بھلا کیسے ممکن ہے؟ گذشتہ روز دبئی میں ہونے والے ورلڈ کپ کے میچ میں جہاں پاکستان نے ورلڈ کپ مقابلوں میں انڈیا کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی وہیں ہندوستانی سوشل میڈیا پر مایوسی اور غم و غصے کا سیل رواں نظر آیا۔

عام توقعات کے برعکس مقابلہ کانٹے کا نہیں بلکہ یکطرفہ ثابت ہوااور شاید یہی وجہ تھی کہ بھارت میں سوشل میڈیا صارفین اپنی ٹیم کی شکست کی وجوہات تلاش کرتے نظر آئے۔ بھارت میں ویسے بھی کرکٹ مذہب اور عقیدت کی حد تک سرایت کر چکا ہے اور ہر دوسرا شہری اس کا پنڈت بھی ہے۔

میچ کے اختتام سے قبل ہی سوشل میڈیا پر ہندی زبان میں ایک ٹرینڈ ’پنوتی‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سامنے آیا جبکہ آج بھارت میں ٹوئٹر پر انگریزی زبان میں بھی یہی ٹرینڈ دیکھا جا سکتا ہے۔

آپ میں سے بہت سے لوگ شاید ’پنوتی‘ لفظ سے نامانوس ہوں! اس کا مطلب ہے کوئی ایسا شخص ہوتا ہے کہ جو جس کام میں شامل ہو وہی بگڑ جاتا ہے، سادہ الفاظ میں آپ کہہ سکتے ہیں ’منحوس‘۔ اگر آپ اس ہندی لفظ کا مزید گہرائی میں مطلب سمجھنا چاہتے ہیں تو آپ انڈین فلم سٹار اکشے کمار کی فلم ’ہاؤس فُل‘ دیکھ سکتے ہیں جس میں ان کے کردار کا نام ’پنوتی‘ ہے!

گذشتہ روز اکشے کمار بھی میچ دیکھنے کے لیے دبئی میں موجود تھے اور اسٹیڈیم میں ان کے ساتھ وزیر داخلہ امت شاہ کے بیٹے، انڈین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ بھی موجود تھے۔

چنانچہ صارفین کی ایک بڑی تعداد نے ان دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا یہاں تک کہ صارفین نے ’پنوتی‘ کے نام پر وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی نہیں بخشا۔

لیکن ان سب کے درمیان بہت سے صارفین ایسے بھی تھے جن کے نشانے پر انڈین فاسٹ بولر محمد شامی آ گئے۔ غصے سے بھرے صارفین کی جانب سے جہاں انھیں اس شکست کا واحد ذمہ دار قرار دیا گیا وہیں بہت سے لوگوں نے اُن کے انسٹاگرام پر جا کر انھیں ’غدار‘ بھی کہا۔

’شکست ہضم کرنا مشکل‘

لفظ ’پنوتی‘ کا استعمال انڈین کرکٹ میں نیا نہیں۔ ماضی میں ہوئے میچوں کے دوران جب انوشکا شرما کوہلی کا میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ آتیں اور میچ کے دوران کوہلی اچھا سکور نہ کر پاتے تو یہی صارفین انوشکا کو کوہلی کے لیے ’پنوتی‘ قرار دیتے نظر آتے تھے۔

ایک صارف نے جے شاہ اور اکشے کمار کی میچ دیکھتے ہوئے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان پر جیسے ہی نظر پڑی انڈیا کی ہار یقینی ہو گئی۔‘ بہت سے لوگوں نے اسی طرح کی دوسری تصویریں پوسٹ کر کے لکھا کہ ’انڈیا کی ہار یہیں سے شروع ہوتی ہے۔‘

ایک صارف نے جے شاہ، اکشے کمار کے ساتھ نریندر مودی کی پیڈ اپ کرتے ہوئے ایک بنائی ہوئی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: ’یہ تینوں انڈیا اور ٹی 20 ورلڈ کپ میچ کے لیے اصل پنوتی ہیں۔‘

بہت سے صارفین نے ’پنَوتی‘ ہیش ٹيگ کے تحت لکھا کہ ’ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں انڈیا کی پہلی شکست، تھینک یو مودی جی۔‘ ونے کمار دوکانیا نے لکھا ’ٹیم انڈیا کی پاکستان کے ہاتھوں ورلڈ کپ میں پہلی ہار کے لیے شکریہ مودی جی۔‘

دراصل انڈیا میں بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے حامیان اچھی چیزوں کا کریڈٹ ’تھینک یو مودی جی‘ کہہ کر انھیں دیتے ہیں تو ان کے مخالفین ہر بُری چیز کا سہرا ان کے سر باندھتے ہوئے طعنے کے طور پر ’تھینک یو مودی جی‘ کہتے ہیں۔

بن واصل نامی ایک صارف نے لکھا: ’پہلی بار ہم پاکستان سے ہارے، کیونکہ کچھ پنوتی پہلی بار میچ دیکھنے گئے۔‘

بہت سے لوگوں نے اکشے کمار کی شہریت کو ظاہر کرتے ہوئے انھیں انڈین کے بجائے کینیڈین لکھا۔ ایک نے تو لکھا کہ ’پاکستان کا اسکور 112 پر صفر ہے اور یہ شخص ہنس رہا ہے۔‘

شامی پر غصہ

انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اگر انڈین فاسٹ بولر محمد شامی پر شدید تنقید کی گئی وہیں بہت سے صارفین ان کی حمایت میں سامنے بھی آئے۔

پارتھ پنٹر نامی صارف نے لکھا: ’یورو 2020 کے بعد جب انگلینڈ کے سیاہ فام کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا تو ہیری کین نے نسل پرست فینز کو کہا تھا کہ انھیں اُن کی ضرورت نہیں۔ آج محمد شامی کو پاکستان سے ہارنے پر گالی دی جا رہی ہے۔ یہ بھارت کے ہندو کھلاڑیوں کے اپنے مسلم ٹیم میٹ کے لیے کھڑے ہونے کا وقت ہے۔‘

صحافی رعنا ایوب نے لکھا کہ ’شامی کے خلاف اسلام سے منافرت کی بنیاد پر نفرت اور اس کی حب الوطنی اور ملک سے اس کی وابستگی پر شکوک وشبہات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ اگر یہ اور ہندوستانی اقلیتوں کے خلاف ریاست کی وجہ سے نفرت کو فروغ دینا نہیں ہے تو پھر مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیا ہے؟‘

سلیل ترپاٹھی نے لکھا ہے کہ ’اگر وراٹ کوہلی پاکستانی اوپنرز کو کھلے دل کے ساتھ گلے لگا سکتے ہیں (بہت اچھا رویہ تھا میں اس کی قدر کرتا ہوں) تو انھیں اب محمد شامی کے لیے بھی کھڑا ہونا چاہیے، نہ صرف ان کے عقیدے کے لیے بلکہ زہرآلود گالی دینے والوں کو یہ دکھانے کے لیے سارے انڈینز برابر ہیں اور برابر رہیں گے۔ انھیں ابھی ایسا کرنے کی ضرورت ہے۔‘

واضح رہے کہ بھارت میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو مسلمانوں کو پاکستان حامی اور غدار قرار دینے کے درپے رہتا ہے۔ چنانچہ انڈیا میں اسی موضوع کے تحت ایک بہت مقبول فلم بنی ہے جس میں شاہ رخ خان نے ایک مسلم ہاکی کھلاڑی کا کردار ادا کیا ہے جو انڈین ویمن ہاکی ٹیم کا کوچ بن کر اپنے نام پر لگے ’غداری‘ کے دھبے کو دھوتا ہے۔

اس فلم کا نام ’چک دے انڈیا‘ ہے اور یہ بھارت میں جیت کا جوش اور جنون بھرنے کا ایک نعرہ بھی بن گیا ہے جو کہ گاہے بگاہے فٹبال، ہاکی اور کرکٹ کے میدانوں میں بھی سُنا جاتا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کی جیت کے بعد انڈین سوشل میڈیا پر کچھ اس طرح کی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی گئیں جن میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے نوجوانوں کو جیت کی خوشی مناتے دیکھا گیا۔ بی بی سی ہندی کے مطابق وہیں دوسری جانب انڈین پنجاب کے سنگروڑ نامی علاقے میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں مبینہ طور پر کشمیری طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے کمروں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

فری پریس کشمیر کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کے بعد پنجاب میں سنگرور کے بھائی گرو داس انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا پر حملہ کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق کشمیری طلبہ کو ہاسٹل کے کمروں میں مارا پیٹا گیا اور اس دوران ایک طالب علم نے پورے واقعے کو فیس بک پر براہ راست نشر کیا۔

ان رپورٹس کے بعد نیشنل کانفرنس کی ایڈیشنل ترجمان افرا جان نے ٹویٹر پر پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چننی کو ٹیگ کرتے ہوئے کشمیری طلبا کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN