اردو
हिन्दी
اگست 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مولانا توقیر رضا کی گرفتاری پر امیر جماعت کا شدید ردعمل،توہین آمیز زبان پر اظہارتشویش

11 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
JIH Chief Red Fort Blast Statement
1
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے معروف عالمِ دین مولانا توقیر رضا خان کی گرفتاری اور بریلی میں متعدد دیگر افراد کی پولیس حراست کو انتہائی تشویشناک معاملہ قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہمارے ملک کو فرقہ وارانہ سیاست اور نفرت پر مبنی طرزِ حکمرانی کی طرف دھکیلنے کی خطرناک علامت ہے۔
سید سعادت اللہ حسینی نے کہا ہے کہ یہ سب ایک سادہ اور پُرامن نعرے "آئی لَو پروفیٹ محمد ﷺ” سے شروع ہوا جو محض عقیدت اور محبت کے اظہار کا ذریعہ تھا۔ لیکن اسے بدنیتی سے عوامی نظم و ضبط کے لیے خطرہ قرار دے کر بے قصور افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں اور ان کی اجتماعی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ یہ عمل صرف غیرمنصفانہ ہی نہیں بلکہ ہندوستان کی اس تہذیبی روایت پر کھلا حملہ ہے جو فرد کا احترام، مشترکہ تہذیب اور بقائے باہمی کی ضامن رہی ہے۔ صدیوں سے ہندوستانی عوام نے ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا لحاظ رکھتے ہوئے ساتھ ساتھ زندگی گزاری ہے۔ یہ سوچنا بھی محال ہے کہ محض عقیدت کے اظہار سے سماج تقسیم ہوسکتا ہے۔ حقیقت میں یہ پورا بحران منظم سیاسی شرانگیزی کا نتیجہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق ابتدائی طور پر مولانا توقیر رضا صاحب کو نظر بند رکھا گیا اور بعد میں بھارتیا نیایا سنہِتا (BNS) کی سخت دفعات کے تحت ایف آئی آرس درج کی گئیں، جن میں سیکڑوں مسلمانوں کو بغیر کسی شفاف تفتیش کے نامزد کردیا گیا۔ اس سے بھی زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ بعض سیاسی رہنماؤں نے ایک معزز عالم دین کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی، جس سے اس پورے معاملے کے پیچھے چھپی ہوئی سیاست اجاگر ہوتی ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے طاقت کا اس قدر غیرمناسب استعمال نہ صرف قانون کی بالادستی کو کمزور کرتا ہے بلکہ عوام میں بےاعتمادی اور بے چینی کو بھی بڑھاتا ہے۔سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہندوستان نے اپنے طویل جمہوری سفر میں بے شمار احتجاج اور تحریکیں دیکھی ہیں۔ جہاں کہیں تشدد یا پتھراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے جیسے واقعات رونما ہوئے ہیں ، اُن کی مذمت ضرور کی جانی چاہئے۔ لیکن بغیر تحقیقات کے بے بنیاد الزامات عائد کر نا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ قانون کے مطابق حکمرانی کا بنیادی اصول یہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے انصاف اور توازن کے ساتھ ردعمل دیں۔ ماضی میں بغیر کسی سخت گیر دفعات کے استعمال کے اس طرح کے کئی احتجاج سنجیدہ اور متوازن اقدامات کے ذریعے قابو میں لائے گئے تھے۔ایک مخصوص طبقے کو مجرم ٹھہرا نا اور ان کے خلاف انتقامی کارروائی کرنا نہ صرف دستورِ ہند کی روح کے منافی ہے بلکہ انصاف اور شفاف حکمرانی کے بھی برخلاف ہے۔
آج جو منظرنامہ ہمارے سامنے ہے وہ دراصل ریاستی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے عملے کا سیاسی مقاصد کے لیے بیجا استعمال ہے۔ جب بھی انتخابات قریب آتے ہیں تو یہی سلسلہ دہرایا جاتا ہے ۔ ذاتوں اور گروہوں کو باٹنا ، بےاعتمادی پیدا کرنا اور ملک کے سماجی تانے بانے کو وقتی فائدوں کے لیے قربان کردینا۔ یہ نہایت خطرناک راستہ ہے جو جمہوری اداروں اور آئینی اقدار کو کھوکھلا کر دیتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حیسنی نے ملتِ اسلامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر، عدل اور امن کے راستےپر قائم رہیں اور نبی اکرم ﷺ کے صبر، رحمت اور شفقت کے پیغام سے رہنمائی حاصل کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ بیجا مقدمات کو فوری طور پر واپس لے ۔جن بے قصور لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کو رہا کیا جائے ۔ ہم حکومت سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے طرزِ حکمرانی میں انصاف، توازن اور برابری کو بحال کرے۔ ہندوستان کی اصل طاقت اُس کے دستور، اُس کی تکثیریت اور باہمی احترام کے سماجی ڈھانچے میں مضمر ہے۔ ان بنیادوں کو وقتی سیاسی فائدے کے لیے نقصان پہنچانا صرف کسی ایک طبقے کو نہیں بلکہ پورے ملک کو کمزور کرتا ہے۔ سورس:پریس ریلیز

ٹیگ: BareillyBareilly violenceI Love Muhammadnews todayTauqeer Raza arrest

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN