اردو
हिन्दी
اگست 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسلمانوں کو ناقابل برداشت بنانے کی مہم کو سرکار کی سرپرستی حاصل:مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
597
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

*اگر ہمارے مذہبی معاملات میں مداخلت کی گئی تو ہم آپ سے آئین کی حد میں آخر دم تک لڑتے رہیں گے:وقف اورمساجد کے سلسلے  میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کا حکومتوں کو انتباہ*
*جمعیۃ علماء کشن گنج کے اجلاس  عام میں  وقف، مساجد، مدارس اور ناموس رسالت کے تحفظ پر اہم قراردادیں منظور*
  نئی دہلی کشن گنج، 8 دسمبر: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے کشن گنج کے لہرا چوک پر ہزاروں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے  حکومتوں کو متنبہ کیا کہ وہ فرقہ پرستوں اور اس کے ایجنڈوں کی سرپرستی سے بازآئیں ، مولانا مدنی نے کہا کہ ملکی ترقی کے اقدامات کیے جائیں ، لیکن اگر انسانوں کی بیچ ذات پات اورمذہب کی بنیاد پر تفریق جاری رہی تو یہ ملک کے ساتھ سب سے بڑی غداری ہوگی ۔
مولانا مدنی نے یہ باتیں جمعیۃ علماء کشن گنج کے زیر اہتمام منعقد اجلاس عام میں کہیں ، جس کی صدارت صدر جمعیۃ علماء کشن گنج مولانا غیاث  الدین نے کی جب کہ نظامت مولانا خالد انور  ناظم اعلی جمعیۃ علماء کشن گنج نے کی ۔ اس موقع پر جمعیتہ کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی ، مولانا مفتی محمد عفان منصورپوری، جمعیۃ علماء بہار کےصدر مولانا مفتی جاوید اقبال ، مولانا مفتی افتخار قاسمی کرناٹک سمیت ملک کی  کئی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ان حضرات نے کشن گنج سے قومی اتحاد اور تمام مذاہب کے لوگوں کے درمیان بھائی چارہ کا پیغام دیا ۔ 

مولانا مدنی نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ  ملک کی موجودہ صورت حال انتہائی حساس اور فکر انگیز ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایک خاص طبقے کی بالادستی کے قیام اور دوسرے طبقات کو رسوا کرنے، حاشیے پر دھکیلنے اور محروم بنانے کی باقاعدہ اور منظم کوششیں کی جارہی ہیں۔  اس مکروہ مہم کو صرف حکومتی سرپرستی ہی حاصل نہیں بلکہ حکومت ہی کروارہی ہے۔ خاص طور پر جب مسلمانوں کی بات آتی ہے تو انہیں قانونی طور پر بے بس، سماجی طور پر علیحدہ اور معاشی طور پر کمزور بنانے کی سازشیں عروج پر ہیں۔ ان کے مذہب ، ان کی شناخت اور وجود کو غیر ضروری، یہاں تک کہ ناقابل برداشت بنادیا گیا ہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ کسی بھی مہذب سماج کے لیے عدل وانصاف سب سے بڑا معیار ہے ، عدل و انصاف کے بغیر بڑی سے بڑی ریاست اور بڑے سے بڑا ملک باقی نہیں رہ سکتا ہے ۔ ملک میں امن وامان کا قیام اور جرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل انصاف کے بغیر نہیں ہو سکتی : لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے قلیتوں کے آئینی حقوق اور دستور کے بعض بنیادی اصولوں کی تشریح کی ایسی مثالیں سامنے آئی ہیں جنھوں نے عدالتوں کے کردار پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں مساجد کے سلسلے میں مختلف عدالتوں میں جاری مقدمات پر روشنی ڈالی ۔ وقف ایکٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا مدنی نے کہا کہ و قف ایک دینی معاملہ ہے، اوقاف کسی بادشاہ کی یا کسی حکومت کی ملکیت نہیں ہیں ، یہ سو فی صد مسلمانوں کی وقف کردہ جائیدادیں ہیں۔ہمارے ملک میں وقف جائیدادوں کی کثرت اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ دین اسلام نے انسانوں کی خیر خواہی اور فلاح و بہبود پر کس قدر زور دیا ہے ۔یہ بزرگوں کی وراثت ہے ،  اسے ہم اس طرح ضائع ہوتے نہیں دیکھ سکتے ۔ ہم دہائیوں سے اس کے خورد برد ہونے اور اس پر ناجائز قبضہ اور تسلط ہونے کی شکایت کرتے رہے ہیں ، جمعیۃ علماء ہند نے حکومتوں سے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ وقف جائیدادوں کا انتظام و انصرام ایس جی پی سی کے طرز پر کیا جائے ، لیکن حکومتوں نے ذرہ برابر بھی توجہ نہیں دی اور وقف کی بد حالی کا تماشہ دیکھتی رہیں۔مولانا مدنی نے کہا کہ موجودہ حکومت وقف ایکٹ میں اس طرح ترمیم کر رہی ہے کہ وقف کے مقاصد اور اس کے منشا کو بالکل ختم کر دیا جائے۔ ہم کوئی ایسی ترمیم قبول نہیں کریں گے جس کا مقصد وقف پر سرکاری تسلط بڑھانا ہو ۔ ہم یہ صاف کر دینا چاہتے ہیں کہ حکومتیں ہمارے مذہبی معاملات میں مداخلت نہ کریں، ورنہ ہم آپ سے آئین کی حد میں رہ کر لڑیں گے اور آخر دم تک لڑتے رہیں گے۔
مولانا مدنی نے مسلمانوں کو نصیحت کی کہ مشکل حالات میں مسلمانوں کا عمل اور رد عمل صبر ، حکمت اور دانشمندی کا آئینہ دار ہونا چاہیے۔ یہ وقت تقاضا کرتا ہے کہ مسلمان اپنی بصیرت اور دور اندیشی کا مظاہرہ کریں،  ۔انھوں نے کہا کہ ہمارا مزاج دعوتی ہونا چاہیے ، عداوتی نہیں۔ جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے جمعیۃ علماء ہند کی طویل خدمات پر روشنی ڈالی ، مفتی محمد عفان منصورپوری صدر دینی تعلیمی بورڈ صوبہ اترپردیش نے اپنے خطاب میں معاشرتی اصلاح کے ساتھ اپنی اولاد کو دینی تعلیم سے وابستہ کرنے اور اصلاح معاشرہ کو عنوان بنایا ۔ ان کے علاوہ  کشن گنج کے کانگریس ایم پی جاوید عالم، عبدالواحد چشتی انگارہ درگاہ اجمیر شریف  اور ایم ایل ایے مولانا سعود اسرار ، اظہار اصفی ، اختر الایمان ۔اظہار الحسن ،انظار نعیمی، ماسٹر مجاہد، مفتی اطہر جاوید قاسمی سمیت کئی شخصیات نے خطاب کیا ۔
اجلاس میں وقف جائیدادوں، مساجد، مدارس اسلامیہ اور ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ سے متعلق اہم قراردادیں منظور کی گئیں۔ ایک اہم تجویز میں وقف ترمیمی بل کو مسلمانوں کے لیے مہلک قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مخالفت کی گئی۔ اجلاس نے مساجد کے خلاف جاری فرقہ وارانہ مہم پر گہری تشویش کا اظہار کیا.

ٹیگ: campaigngovernmentMaulana Mahmood MadaniMuslims intolerablestatement

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN