نئی دہلی: مسلم پرسنل لا بورڈ کی مخالفت کے باوجود وقف ترمیمی ایکٹ سے متعلق سرکار لگاتار نیت قدم اٹھا رہی ہے جبکہ ابھی معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے ـبورڈ نے اعلان کیا تھا کہ وہ وقف پورٹل کے خلاف کورٹ جائے گا سرکار کتمے اقدام کو چیلنج کرے گا بہرحال سرکار اپنا کام کررہی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکز نے یونیفائیڈ وقف مینجمنٹ، امپاورمنٹ، ایفینسینسی اینڈ ڈیولپمنٹ رولز، 2025 کا اعلان کردیا، جو وقف املاک کے پورٹل اور ڈیٹا بیس، ان کے رجسٹریشن کا طریقہ، آڈٹ کا انعقاد اور کھاتوں کی دیکھ بھال جیسے مسائل سے نمٹتا ہے۔ جمعرات کو 1995 کے ایکٹ کے سیکشن 108B کے اختیارات کے تحت قواعد کو نوٹیفائیڈ کیا گیا جبکہ وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 8 اپریل 2025 سے نافذ ہوا تھا۔
قواعد کے مطابق وقف کی تفصیلات درج کرنے، اوقاف کی فہرست اپ لوڈ کرنے، نئے وقف کی رجسٹریشن، اوقاف کے رجسٹر کی دیکھ بھال، وقف کے متولی کے اکاؤنٹس کی دیکھ بھال، جمع کرانے، آڈٹ رپورٹ کی اشاعت، کارروائی اور بورڈ ایکٹ 4 کے تحت آرڈر دینے کے لیے ایک پورٹل اور ڈیٹا بیس قائم کیا گیا ہے۔ مطلع کردہ قوانین میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہند کے جوائنٹ سکریٹری اقلیتی امور کی وزارت میں وقف ڈویژن کے انچارج پورٹل اور ڈیٹا بیس کی نگرانی اور کنٹرول کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام ریاستوں کی حکومتیں ایک افسر کو جوائنٹ سکریٹری کے درجہ سے کم عہدیدار کو نوڈل افسر کے طور پر مقرر کرے گی اور وقف و اس کی جائیداد کی تفصیلات کو اپ لوڈ کرنے، رجسٹریشن، کھاتوں کی دیکھ بھال، آڈٹ، وقف اور بورڈ کی دیگر متعلقہ سرگرمیوں کو ہموار کرنے میں مدد کے لیے مرکز کے ساتھ مشاورت سے ایک مرکزی معاون یونٹ قائم کرے گی۔
پورٹل اور ڈیٹا بیس میں نئے وقف کی رجسٹریشن کی اصل وقتی نگرانی اور وقف کے لیے وقف کردہ جائیدادوں کی تفصیلات درج کرنے، ادارہ جاتی نظم و نسق، عدالتی معاملات اور تنازعات کے حل، مالیاتی نگرانی اور وسائل کے انتظام اور اس کے سروے اور ترقی سے متعلق امور کو شامل کیا گیا ہے۔ پورٹل اور ڈیٹا بیس کے ہر صارف بشمول بورڈ، کلکٹر، ایکٹ کی دفعہ 3C کے تحت نامزد افسر اور وقف سے متعلق مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے دیگر افسران کو کچھ شرائط کے ساتھ پورٹل اور ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل ہوگی۔ وہیں سنٹرل وقف کونسل کو پورٹل اور ڈیٹا بیس پر اپ لوڈ کردہ معلومات تک رسائی حاصل ہوگی۔
قواعد کے مطابق، سروے کی تکمیل کے بعد، ریاستی حکومت اوقاف کی فہرست شائع کرے گی جس میں وقف املاک کی شناخت اور حدود، ان کا استعمال اور قبضہ کی تفصیلات، وقف کا مقصد اور موجودہ متولی و انتظام و دیگر کو شامل کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت اوقاف کی مطلع شدہ فہرست کو یقینی بنائے گی اور ہر وقف کی تفصیلات ریاستی حکومت کے ذریعہ مجاز افسر کے ذریعہ سرکاری گزٹ میں فہرست کی اشاعت کی تاریخ سے 90 دنوں کے اندر پورٹل اور ڈیٹا بیس پر اپ لوڈ کی جائیں گاگر اوقاف کی مطلع شدہ فہرست اور ہر وقف کی تفصیلات ذیلی اصول (2) کے تحت متعین مدت کے اندر پورٹل اور ڈیٹا بیس پر اپ لوڈ نہیں کی جا سکتی ہیں، تو ریاستی حکومت اسے تاخیر کی وجوہات کے ساتھ مزید 90 دنوں کے اندر اپ لوڈ کرے گی۔ای ٹی وی بھارت کے ان ہٹ کے ساتھ