اردو
हिन्दी
جون 24, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جعلی خبروں کے سیلاب میں صحافتی اخلاقیات کا جنازہ

1 مہینہ پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ Uncategorized
A A
0
95
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

     تجزیہ :روہنی سنگھ
یہ کوئی اتفاقیہ لغزش نہیں تھی۔ بغیر تحقیق کیے، بنیادی حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے، جھوٹی کہانیاں گھڑنا، یہ سب ایک منظم مہم کا حصہ محسوس ہو رہا تھا۔ مقصد عوام کو یقین دلانا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مکمل جنگ شروع ہو چکی اور اگلی صبح تک ’پاکستان تاریخ کا حصہ‘ بن جائے گا۔ یہ سب کچھ باقاعدہ منصوبہ بندی سے ہو رہا تھا۔ جمعرات آٹھ مئی کی رات تو مین اسٹریم میڈیا جھوٹی سوشل میڈیا پوسٹس اور ڈیپ فیک ویڈیوز سے لبریز تھا۔ایک ٹی وی چینل نے کراچی کی بندرگاہ پر لگنے والی آگ کی ایک پرانی ویڈیو کو پرائم ٹائم نیوز آئٹم میں تبدیل کر دیا۔ بعض چینلز نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بھارتی بحریہ نے کراچی پورٹ پر بمباری بھی کی ہے۔ اس پر اینکرز نے ’’کراچی پورٹ کا صفایا‘‘ اور ’’بڑے پیمانے پر تباہی‘‘ جیسے الفاظ استعمال کر کے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش بھی کی۔میں نے اس منظر کو دیکھ کر کراچی میں اپنے ایک دوست کو فون کیا۔ وہ فیملی کے ساتھ ایک ریستوراں میں ڈنر کے مزے لے رہا تھا اور میری تشویش پر زور سے ہنستے ہوئے بولا، ’’مجھے تو یہاں جنگ کا کوئی نشان تک نظر نہیں آ رہا۔‘‘اسی طرح ایک اور بھارتی چینل نے رپورٹ دی کہ فیصل آباد کی بندرگاہ پر بھی بمباری ہوئی ہے۔ سوال یہ ہے کہ فیصل آباد ہر طرف سے خشکی میں گھرا ہوا شہر ہے، وہاں کوئی بندرگاہ بنی کب تھی؟
اگلی صبح جب میں نے چند بھارتی اخبارات آن لائن پڑھے، تو میرا خیال تھا کہ مجھے ’پاکستان میں تباہی‘ سے متعلق ویسی ہی خبریں ملیں گی جیسی ہم غزہ یا شام کے بارے میں پڑھتے رہتے ہیں۔ لیکن وہاں تو پاکستان میں بھارتی حملوں سے ہونے والی تباہی سے متعلق کوئی بھی سنجیدہ یا قابل اعتماد خبر تھی ہی نہیں۔
پھر ہوا یہ کہ جب فیکٹ چیکر ادارے اور گروپ حرکت میں آئے، تو انکشاف ہوا کہ تقریباً سبھی خبریں اور دعوے فرضی تھے۔ کراچی پر بمباری کی ویڈیو دراصل 2005 میں فلاڈلفیا میں ایک طیارے کے حادثے کی فوٹیج تھی، جسے بھارتی میڈیا نے ایک بحری حملے کے نتیجے کے طور پر پیش کیا۔ دیگر حملوں کی ویڈیوز زیادہ تر غزہ کی تھیں، جنہیں بھارتی اور پاکستانی تنازعے کے ثبوت کا رنگ دے کر پھیلایا گیا۔پہلگام میں ہوئے حملے کے بعد، جس میں 26 بھارتی سیاح مارے گئے تھے، دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین تناؤ شدید تر ہوا تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سخت کارروائی کا اعلان کر دیا۔ پھر جب عسکری حکام فوجی حکمت عملی طے کر رہے تھے، تو انڈین نیوز چینلز اپنی اسکرینوں کو میدان جنگ بنا بنا کر وار ویڈیو گرافکس دکھا رہے تھے، اپنی ہی تیار کردہ۔یسے نام نہاد نیوز رومز اب ایسی ’بریکنگ‘ خبروں کے لیے نہ کسی سرکاری ادارے کے ترجمان کے محتاج ہیں اور نہ ہی کسی صحافتی تحقیقاتی عمل کے۔ ان کے ’اعلیٰ اور باخبر ذرائع‘ گمنام ٹوئٹر ہینڈل اور غیر مصدقہ واٹس ایپ میسج ہوتے ہیں۔
آٹھ مئی کی رات دیر گئے کچھ چینلز نے خبر دی کہ بھارت نے پاکستان کے تین طیارے مار گرائے ہین اور ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی طیارے کے پائلٹ کا نام ایسے ’باخبر‘ میڈیا نے ’جہاز الدین‘ بتایا تھا۔ پھر چند ہی گھنٹوں بعد یہ نام ایسی خبروں سے غائب ہی کر دیا گیا۔ سچ یہ ہے کہ یہ نام سوشل میڈیا پر ایک مذاق تھا، جسے سنجیدگی سے خبر بنا کر نشر کر دیا گیا تھا۔ایسی فرضی خبریں پاکستانی سوشل میڈٰیا پر بھی چلائی گئیں۔ فیکٹ چیکر ویب سائٹ ’بوم‘ نے انکشاف کیا کہ زیادہ تر ویڈیوز کسی نہ کسی غیر مصدقہ سوشل میڈیا ذریعے سے لی گئی تھیں، اور نیوز چینلز نے انہیں اپنی ’خصوصی فوٹیج‘ کے طور پر ناظرین کو دکھایا۔

بھارت کے ایک سرکاری ادارے، پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے فیکٹ چیکنگ یونٹ نے بھی کچھ ویڈیوز کی قلعی کھول دی۔ یہ اچھا اقدام تھا مگر جعلی خبروں کے سیلاب کے سامنے یہ بھی بس اونٹ کے منہ میں زیرہ ہی تھا۔بھارت میں ایسے سوشل میڈیا گروپس اور چینلز کے لیے کوئی مؤثر احتسابی نظام موجود نہیں۔ الیکشن ہوں، فرقہ وارانہ فسادات ہوں، یا کوئی بین الاقوامی بحران، یہ سب بار بار اور بے شمار جھوٹ پھیلانے میں آپس کی دوڑ میں ہی رہتے ہیں۔ بھارت میں جعلی خبروں کے خلاف قانون سازی ابھی تک تعطل کا شکار ہے اور نیشنل براڈکاسٹنگ اسٹینڈرڈز اتھارٹی کے پاس خلاف ورزی کرنے والوں کو محض جرمانہ کرنے کا اختیار بھی بہت محدود ہی ہے۔ان حالات میں ’جھوٹ کا نظام‘ پھیلتا ہی جا رہا ہے۔ رنگا رنگ نیوز چینلز اپنی ریٹنگز کی دوڑ میں عوام کو گمراہ کرتے ہی رہتے ہیں۔ اور ہم جو صحافیوں کے طور پر اس منظر نامے کا حصہ ہیں، دور کھڑے خود کو بس شرمندہ ہی محسوس کرتے رہتے ہیں۔اطلاعات کی غیر جانب دار ترسیل کا ایک بنیادی پہلو ان کا قابل اعتبار ہونا ہوتا ہے۔ یہ اعتبار اسی وقت پیدا ہوتا ہے، جب اطلاعات میں سچائی ہو۔ سوال یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ تصادم میں جس کارکردگی کا مظاہرہ ایسے فیک میڈیا نے اپنی فیک نیوز کے ساتھ کیا، اس پر کوئی بھی عقل مند انسان بھلا اعتبار کیسے کر سکتا ہے؟

بھارتی میڈیا نے حالیہ دنوں میں جتنا نقصان خود بھارت کو پہنچایا، اتنا تو پاکستانی میڈیا بھی نہیں پہنچا سکا۔ پاکستان کے ساتھ سیزفائر کے بعد کے بھارت میں منطق سے سوچنے والوں کو اسی سوال کا جواب سب سے پہلے تلاش کرنا چاہیے۔(بشکریہ ڈی ڈبلیو)

یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں

ٹیگ: fake newsjournalistic ethicsPahalgamrohni singhwriter

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Uncategorized

جنگبندی  اعلان کے بعد ایران کے "آخری” حملے میں  تل ابیب میں ہاہا کار،چھ اسرائیلیوں کی موت

24 جون
Uncategorized

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

22 جون
Uncategorized

واشنگٹن کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے :ایٹمی تنصیبات کی تباہی کے بعد ایران کا بیان

22 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

جون 12, 2025

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

جون 22, 2025

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

جون 22, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

سپریم کورٹ کا شرمسٹھا پنولی کے خلاف شکایت کنندہ وجاہت خان کی گرفتاری پر اسٹے

اسرائیل نے خطے کو جنگ میں جھونکا,اگلے دو دن میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت ہو گی:قطر کا بیان

بارہ روزہ جنگ کی اسرائیل کو بھاری قیمت چکانی پڑی،بہت کچھ تباہ، پہلی بار اربوں ڈالر کا نقصان:رپورٹ

ایران ـ  اسرائیل جنگبندی کی تفصیلات  سامنے آئیں،کون تھے پردے کے پیچھے،کیسے راضی ہوئے دونوں؟

سپریم کورٹ کا شرمسٹھا پنولی کے خلاف شکایت کنندہ وجاہت خان کی گرفتاری پر اسٹے

جون 24, 2025

اسرائیل نے خطے کو جنگ میں جھونکا,اگلے دو دن میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت ہو گی:قطر کا بیان

جون 24, 2025

بارہ روزہ جنگ کی اسرائیل کو بھاری قیمت چکانی پڑی،بہت کچھ تباہ، پہلی بار اربوں ڈالر کا نقصان:رپورٹ

جون 24, 2025

ایران ـ  اسرائیل جنگبندی کی تفصیلات  سامنے آئیں،کون تھے پردے کے پیچھے،کیسے راضی ہوئے دونوں؟

جون 24, 2025

حالیہ خبریں

سپریم کورٹ کا شرمسٹھا پنولی کے خلاف شکایت کنندہ وجاہت خان کی گرفتاری پر اسٹے

جون 24, 2025

اسرائیل نے خطے کو جنگ میں جھونکا,اگلے دو دن میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت ہو گی:قطر کا بیان

جون 24, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN