اردو
हिन्दी
جون 24, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غزہ کی وہ بستی جو صفحہ ہستی سے مٹا دی گئی

3 ہفتے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
215
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسرائیل نے یوں تو 20 ماہ کے مسلسل حملوں میں غزہ کے بڑے رقبہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے تاہم ایک بستی تو صفحہ ہستی سے مٹ گئی ہے۔
غاصب صہیونی ریاست اسرائیل یوں تو اپنے ناجائز قیام کے بعد سے ہی فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا اور انہیں ان کی زمین سے بے دخل کر رہا ہے۔ تاہم 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ میں اسرائیل نے بربریت کی انتہا کرتے ہوئے غزہ کے بڑے حصے کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے۔رہائشی علاقوں سمیت، اسکول، اسپتال، پناہ گزین کیمپ تک اس کی تباہی سے محفوظ نہیں رہے اور آسمان سے برستے آگ کے گولوں سے اب تک 55 ہزار کے قریب فلسطینی جام شہادت نوش کر چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
یوں تو پورا غزہ ہی تباہ حال ہے مگر ان کے جنوب مشرق میں واقعہ ’’خزاعہ‘‘ نامی پرسکون فلسطینی بستی تو صفحہ ہستی سے مٹا دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ’’خزاعہ‘‘ مقبوضہ غزہ کا وہ پرسکون رہائشی قصبہ تھا جہاں کبھی کھیت لہلہاتے اور زندگی بھاگتی دوڑتی تھی۔ راتوں کو گھر روشن ہوتے تو پورا قصبہ ہی جگمگا اٹھتا تھا۔ تاہم اسرائیلی بربریت کے بعد اب یہاں صرف خاک اڑ رہی ہے اور اس پر بھی شہیدوں کا خون خشک ہو چکا ہے۔
31 مئی کی صبح بلدیہ خزاعہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں قصبے کے مکمل تباہ ہونے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں اب جینا ممکن نہیں رہا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”یہ محض بمباری نہیں، یہ ایک منصوبہ بند نسل کشی ہے، ایک ایسی جنگ جو قانونِ انسانیت کی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔ خزاعہ اب انسانی زندگی کے دائرے سے باہر ہو چکا ہے۔ غزہ کا یہ مقام پوری دنیا کے لیے ایک پیغام ہے کہ ایک منتقم مزاج نازی صہیونی دشمن کس طرح فلسطینی قوم کے وجود کو مٹانے کے لیے دور جدید کے تباہ کن جنگی ہتھیاروں کو اپنے مکروہ مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے ہنستے بستے علاقوں کو ملبے کا ڈھیر بنا رہا ہے”۔
اس بستی کی تباہی کی داستان رونگٹے کھڑے کر دینے والی ے۔ زندگی سے بھرپور قصبے میں جب قابض صہیونی فوجی بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ داخل ہوئے تو کھیت کھلیان تو اجاڑے ہی، ساتھ ہی کوئی گلی، محلہ اور عمارت نہ چھوڑی۔ حتیٰ کہ سانس لیتی ہر زندگی کو خاک کا پیوند بنا دیا۔ مسجد، اسکول ملبہ بن گئے، تو اسپتال راکھ کے ڈھیر میں تبدل، سڑکیں تباہ، پانی خشک ہو گیا، بجلی بھی بند کر دی گئی۔
اب وہاں نہ بچوں کی آواز ہے، نہ اذان کی صدا۔ وہاں صرف دھواں ہے۔ ہر جانب موت رقصاں اور دل دہلا دینے والی ہیبت ناک خاموشی نے پورے قصبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ خزاعہ اب غزہ کے نقشہ سے مٹ چکا ہے۔جو خزاعہ سے جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوئے، زندگی ان کے لیے مزید امتحان بن گئی ہے اور وہ اپنے ہی وطن میں بے وطن ہو چکے ہیں۔ نہ سر پر چھت ہے نہ کھانے کو خوراک، بیماروں کے لیے دوا بھی نہیں۔
بلدیہ خزاعہ نے اپنے دلخراش بیان میں صرف بیانات پر اکتفا کر کے سو جانے والے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی ہے اور کہا ہے کہ ’’یہ محض ایک حادثہ نہیں، یہ ایک جرم ہے۔ ایک ایسا جرم جس کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے، اور عالمی برادری کی خاموشی نے اسے مزید وحشی بنا دیا ہے۔‘

ٹیگ: bastibombingGaza settlementIsraelwiped out

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

فکر ونظر

بھارت کی تصویر اور سمت بدلنے کی کوشش

23 جون
مضامین

ایران پرحملے:عالمی سیاست کا حقیقی چہرہ بےنقاب،تجزیہ:اپوروانند

22 جون
مذہبیات

_یہودی قیادت سے معزول__

20 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

جون 12, 2025

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

جون 22, 2025

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

جون 22, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

سپریم کورٹ کا شرمسٹھا پنولی کے خلاف شکایت کنندہ وجاہت خان کی گرفتاری پر اسٹے

اسرائیل نے خطے کو جنگ میں جھونکا,اگلے دو دن میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت ہو گی:قطر کا بیان

بارہ روزہ جنگ کی اسرائیل کو بھاری قیمت چکانی پڑی،بہت کچھ تباہ، پہلی بار اربوں ڈالر کا نقصان:رپورٹ

ایران ـ  اسرائیل جنگبندی کی تفصیلات  سامنے آئیں،کون تھے پردے کے پیچھے،کیسے راضی ہوئے دونوں؟

سپریم کورٹ کا شرمسٹھا پنولی کے خلاف شکایت کنندہ وجاہت خان کی گرفتاری پر اسٹے

جون 24, 2025

اسرائیل نے خطے کو جنگ میں جھونکا,اگلے دو دن میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت ہو گی:قطر کا بیان

جون 24, 2025

بارہ روزہ جنگ کی اسرائیل کو بھاری قیمت چکانی پڑی،بہت کچھ تباہ، پہلی بار اربوں ڈالر کا نقصان:رپورٹ

جون 24, 2025

ایران ـ  اسرائیل جنگبندی کی تفصیلات  سامنے آئیں،کون تھے پردے کے پیچھے،کیسے راضی ہوئے دونوں؟

جون 24, 2025

حالیہ خبریں

سپریم کورٹ کا شرمسٹھا پنولی کے خلاف شکایت کنندہ وجاہت خان کی گرفتاری پر اسٹے

جون 24, 2025

اسرائیل نے خطے کو جنگ میں جھونکا,اگلے دو دن میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت ہو گی:قطر کا بیان

جون 24, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN