سعودی عرب نے ایک بار پھر اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کرے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامن نتن یاہو کے درمیان منگل کے روز ہونے والی ملاقات کے بعد سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ان کا فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق موقف اٹل ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پر کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو سکتی۔سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی ریاست کا جائز حق دیے بغیر دیر پا امن ممکن نہیں
۔ سعودی عرب نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق مؤقف مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سلطنت کے مؤقف کی کھلے اور دوٹوک انداز سے تصدیق کرتے ہیں، اس مؤقف کی کسی بھی حالات میں کسی تشریح کی اجازت نہیں۔ سعودی عرب تصدیق کرتا ہے کہ فسلسطینیوں سے متعلق اس کے مؤقف پر گفت و شنید کی ہی نہیں جا سکتیاس سے قبل وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی تھی کہ وہ اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات بحال کرنے کی اپنی کوششوں کو دوبارہ شروع کرنا چاہیں گے۔