اردو
हिन्दी
جنوری 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

روسی یوکرینی جنگ ’ثقافتوں کی جنگ‘ ہے، جرمن فلسفی ولہیلم شمٹ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
روسی یوکرینی جنگ ’ثقافتوں کی جنگ‘ ہے، جرمن فلسفی ولہیلم شمٹ
128
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جرمن :(ایجنسی)

اس وقت 68 سالہ ولہیلم شمٹ جرمنی میں عہد حاضر کے ایک معروف فلسفی ہی نہیں بلکہ ایک انتہائی کامیاب مصنف بھی ہیں۔ انہوں نے جرمن اخبار ‘آؤگسبُرگر الگمائنن‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ یوکرین کی جنگ کے لیے صرف روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور ان کے ‘آمرانہ‘ طرز حکومت کو ہی واحد وجہ سمجھنا غلطی ہو گا۔

اس انٹرویو میں ولہیلم شمٹ نے کہا کہ روسی یوکرینی جنگ دراصل دو ثقافتوں اور دو متضاد رویوں کی جنگ ہے۔ ان کے مطابق اگرچہ اس بارے میں کوئی ٹھوس اعداد و شمار موجود نہیں مگر یہ بات کسی بھی شبے سے بالاتر ہے کہ روس میں صدر پوٹن کی حمایت کرنے والے شہریوں کی تعداد کم بھی نہیں ہے۔

ولہیلم شمٹ کے بقول یوکرین کی جنگ کے بارے میں روس میں داخلی سطح پر پائی جانے والی قوم پسندانہ حمایت سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ روسی آرتھوڈوکس کلیسا صدر پوٹن کی سیاست کا واضح طور پر حامی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’آپ ذرا یہ سوچیے کہ مسیحی اس قتل عام کو اچھا قرار دے رہے ہیں، اس کی تعریف کر رہے ہیں۔‘‘

دور حاضر کے سرکردہ جرمن فلسفیوں میں شمار ہونے والے ولہیلم شمٹ نے کہا کہ روسی عوام، سیاست اور معاشرے کا ایک بڑا حصہ واضح طور پر چاہتا ہے کہ وہ واپس ماضی کی طرف لوٹ جائے اور موجودہ روس ایک بار پھر وہی شاہی سلطنت بن جائے، جیسی وہ کبھی تھا۔ ان تمام خصوصیات کے ساتھ جو کسی سلطنت کا حصہ ہوتی ہیں: طاقت کی سیاست اور دیگر ممالک پر قبضے کی خواہش سمیت۔‘‘

ولہیلم شمٹ نے اپنے اس انٹرویو میں کہا کہ ماضی میں 1990 کی دہائی میں بھی روس میں یہ سننے میں آیا تھا کہ یہ روس کا حق ہے کہ وہ اپنی ہمسایہ ریاستوں پر قابض ہو جائے کیونکہ ان ریاستوں کو اپنے علیحدہ اور آزادانہ وجود کو برقرار رکھنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ شمٹ کے بقول روسی آرتھوڈوکس کلیسا گزشتہ کئی صدیوں سے ذرا سا بھی نہیں بدلا۔ اس لیے کہ یہ اس کے وجود اور عقیدے کا حصہ ہے، ’’کوئی بھی ترقی یا تبدیلی ہونا ہی نہیں چاہیے۔‘‘

دوسری طرف مغربی دنیا کی ثقافت ہے، جس نے گزشتہ عشروں میں کافی ترقی کی ہے اور جو تبدیلی کے عمل سے بھی گزر چکی ہے۔ ”مغربی دنیا جس تبدیلی کے دور سے گزر چکی ہے، وہ اسے بہتر سمجھتی ہے اور جاری بھی رکھنا چاہتی ہے۔ مثلاﹰ انسانی حقوق کے احترام، شخصی آزادیوں اور جمہوریت سے جڑی ہوئی اقدار کو۔‘‘

ولہیلم شمٹ نے اخبار ‘آؤگسبُرگر الگمائنن‘ کو بتایا کہ یہ اقدار اور ان کے فہم کا وہی تصادم ہے، جسے روس اور یوکرین کی جنگ کے پس منظر میں بجا طور پر ‘ثقافتوں کی جنگ‘ کا نام دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا کا یقین یہ ہے کہ انسان کو بہتری کی کوششیں کرتے رہنا چاہیے اور تبدیلیاں وقت کے ساتھ آتی ہی رہتی ہیں۔

’’مغرب کی اس سوچ کو کلچر آف ٹائم کا نام بھی دیا جا سکتا ہے جبکہ یوکرین کی جنگ کے محرکات میں یہ سوچ شامل ہے کہ تبدیلی تو کوئی ہونا ہی نہیں چاہیے۔ اس تناظر میں بھی روسی یوکرینی جنگ کو ‘ثقافتوں کی جنگ‘ کہنا بالکل غلط نہیں ہو گا۔‘‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Evening News Brief

ایوننگ نیوز: اختصار کے ساتھ

دسمبر 28, 2025
Trump Iran Non-Military Targets

ٹرمپ کا ایران میں غیر فوجی اہداف نشانہ بنانے پر غور: امریکی میڈیا کا دعویٰ

جنوری 11, 2026
پرواز رحمانی تحریکی صحافت

پرواز رحمانی: تحریکی صحافت کے علمبردار

جنوری 10, 2026
طالبان افغان سفارت خانہ دہلی

طالبان سفارت کار نئی دہلی میں افغان سفارت خانے کا چارج سنبھالیں گے، کیا ہیں اشارے ؟

جنوری 10, 2026
مہاراشٹر حج کمیٹی سی ای او

ایکٹ کے بر خلاف منوج جادھو مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے سی ای او مقرر،آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا!

Land Jihad KGMU Controversy

یہاں مزار کیوں ہیں؟ لوجہاد کے بعد اب ‘لینڈ جہاد’لکھنو کی کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی فرقہ پرستوں کے نشانے پر!

India Bangladesh Jamaat Meeting

بھارت نے کہا، بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر سے سفارتکار کی ملاقات معمول کا حصہ تھی

Iran Protests Media Role

ایران کے موجودہ حالات: امریکہ اور اسرائیل کے تناظر میں مظاہروں اور میڈیا کا کردار

مہاراشٹر حج کمیٹی سی ای او

ایکٹ کے بر خلاف منوج جادھو مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے سی ای او مقرر،آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا!

جنوری 17, 2026
Land Jihad KGMU Controversy

یہاں مزار کیوں ہیں؟ لوجہاد کے بعد اب ‘لینڈ جہاد’لکھنو کی کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی فرقہ پرستوں کے نشانے پر!

جنوری 17, 2026
India Bangladesh Jamaat Meeting

بھارت نے کہا، بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر سے سفارتکار کی ملاقات معمول کا حصہ تھی

جنوری 17, 2026
Iran Protests Media Role

ایران کے موجودہ حالات: امریکہ اور اسرائیل کے تناظر میں مظاہروں اور میڈیا کا کردار

جنوری 17, 2026

حالیہ خبریں

مہاراشٹر حج کمیٹی سی ای او

ایکٹ کے بر خلاف منوج جادھو مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے سی ای او مقرر،آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا!

جنوری 17, 2026
Land Jihad KGMU Controversy

یہاں مزار کیوں ہیں؟ لوجہاد کے بعد اب ‘لینڈ جہاد’لکھنو کی کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی فرقہ پرستوں کے نشانے پر!

جنوری 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN