اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جیل میں عمر خالد کا ایک سال ،گرفتار ی سے لے کر چارج شیٹ تک کی کہانی…..

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
جیل میں عمر خالد کا ایک سال ،گرفتار ی سے لے کر چارج شیٹ تک کی کہانی…..
110
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : (ایجنسی)

دہلی فسادکیس میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق طالب علم عمر خالد کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ایک سال گزر چکا ہے۔ اس سے قبل بھی عمر جیل کا منھ دیکھ چکے ہیں جب جے این یو میں ’ ملک مخالف نعرے‘ کے معاملے میں ان پر اور کنہیا کمار پر مبینہ ملوت ہونے کا الزام لگایا تھا ۔

عمر خالد پر دہلی پولیس نے 6 مارچ 2020 کو ایک ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس ایف آئی آر میں عمر خالد پر سنگین الزامات ہیں، اس میں لوگوں کو جمع کرنا، فساد بھڑکانے سے پہلے منصوبہ سازی ، اشتعال انگیز بیان دینا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے دوران لوگوں کو سڑک پر مظاہرے کرنے کےلیے اکسانا شامل ہیں۔

حالانکہ عمر خالد کے حامی ان کے خلاف الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہیں اور ان کی دلیل ہے کہ عمر کو جیل میں رکھنے کے پیچھے پولیس کے پاس کافی حقائق اور استدلال نہیں ہیں۔

3 ستمبر کو دہلی فساد معاملے میں عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔ کڑکڑڈوما کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران اپنی دلائل پیش کرتے ہوئے عمر خالد کے وکیل تردیپ پائس نے دہلی پولیس کے دعوؤں کو مسترد کردیا تھا۔

تردیپ نے کہا تھا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ ( سی اے اے ) کے خلاف کسی ایک کمیونٹی نے احتجاج نہیں کیا تھا، بلکہ پورے ملک میں احتجاج ہوئے تھے۔ دہلی پولیس نے جو چارج شیٹ دائر کی ہے ، اس میں کسی کرائم کی بات ہی نہیں کی گئی ہے ۔

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے 14 ستمبر 2014 کو عمر خالد کو گرفتار کرلیا تھا۔ پولیس نے عمر خالد کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا، جس کے بعد اسپیشل سیل کے دفتر میں رات 11 بجے سے ایک بجے تک تفتیش کی گئی اور عمر خالد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ تب سے اب تک ایک سال ہوگیا اور عمر خالد لگاتار جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے ۔

یو اے پی اے ایکٹ کے تحت گرفتار عمر خالد کا ذکر دہلی پولیس نے فساد پر کورٹ میں پیش کی اپنی ایڈیشنل چارج شیٹ میں بھی کیا تھا۔ دہلی فساد کیس میں گرفتار کی گئی ’ پنجرا توڑ‘ کی 3 خاتون ممبران نے عمر خالد کا نام لیا تھا ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ’پنجرا توڑ‘ کی 3 طالبات دیوانگنا کلیتا ، نتاشا ناروال اور گلفشا فاطمہ کے مطابق عمر خالد نے انہیں فساد کے لیے اکسایا اور بھیڑ کو متحد کرنے کا کام کیا تھا۔ اس اہم قبول نامے کے بعد دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے عمر خالد کو سمن بھیج کر تفتیش کے لیے طلب کیا تھا ۔

دہلی تشدد پر گھنٹوں پوچھ گچھ کے بعد دہلی پولیس کا شک پختہ ہو چکا تھا اور اسے فوراً گرفتار کرلیا گیا تھا۔ اس کی جانکاری عمر خالد کے والد سید قاسم رسول الیاس کو بھی ٹویٹ کرکے دی گئی تھی ۔

عمر خالد اور کچھ دیگر کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان پر فروری 2020 میں ہوئے فسادات کی سازش کا الزام ہے۔ ان فسادات میں 53 افراد جاں بحق جبکہ 700 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN