اردو
हिन्दी
اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مدارس کی بقا…..ہم سب کی ذمہ داری

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مذہبیات, مضامین
A A
0
مدارس کی بقا…..ہم سب کی ذمہ داری

(فائل فوٹو)

532
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ــــــــ
از ـ محمود احمد خاں دریابادی


پھر رمضان آگیا، مبارک مہینہ جسے شہراللہ بھی کہا گیا ہے، جس میں نفل کا ثواب فرض اور فرض کا ثواب ستر گنا زائد ملتا ہے، غالباً اسی لئے اس ماہ میں عموماً مسلمان زکوٰۃ ادا کرتے ہیں تاکہ فریضے کی ادائیگی کے ساتھ ستر گنا ثواب کے حقدار بھی بن سکیں، دیگر عطیات، صدقات بھی اسی لئے رمضان میں زیادہ دیئے جاتے ہیں، ……… مسلمانوں کی زکوٰۃ وعطیات جہاں دیگر مصارف میں صرف ہوتے ہیں وہیں ایک بہت بڑا حصہ ملک بھر میں چلنے والے مدارس اسلامیہ میں بھی پہنچتا ہے۔ ـ
ہندوستان میں مدارس اسلامیہ کا وجود کتنا ضروری ہے یہ ہر سمجھدار آدمی جانتا ہے، مدارس اسلامیہ ہی نے اس ملک میں اسلامی تعلیمات، دینی تشخص اور مسلم شناخت کی حفاظت کی ہے، آج اگر ملک میں کرتا، پاجامہ، داڑھی، ٹوپیاں نظر آتی ہیں یہ مدارس کا ہی فیض ہے، ہر مسجد میں امام مؤذن، مدارس ومکاتب کے اساتذہ، علماء، مفتی، محدث، مفسر، مبلغ اور واعظین بھی مدرسوں کی دین ہیں ـ بلکہ کوئی مانے یا نہ مانے اردو زبان بھی اگر کسی حد تک یہاں محفوظ ہے تو محض اس لئے کہ یہ مدارس کی تعلیمی زبان ہے۔ ـ
1857 کے بعد ہمارے اکابرین نے جب قوم کے احساس کمتری کو دور کرنے، شکست خوردہ نفسیات سے نکالنے، اسلامی تعلیمات کی اشاعت، دینی شعائر کی حفاظت اور مسلم شناخت کے تحفظ کے لئے ادارے قائم کرنے کا منصوبہ بنایا تو ان کی کفالت کی ذمہ داری کسی حکومت یا کسی رئیس کو دینے کے بجائے عام مسلمانوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا، چنانچہ مدارس قائم کئے گئے اور وہ چھوٹے چھوٹے چندوں اور عام لوگوں کے عطیات کے ذریعے چلنے لگے، الحمد للہ یہ سلسلہ اب تک جاری ہے، اکابر کی دور رس نگاہوں نے جو فیصلہ کیا تھا اس کے نیک ثمرات آج سب کے سامنے ہیں ـ۔
پچھلے سال سے ایک نئی صورت حال سامنے آئی ہے، ساری دنیا ایک پراسرار بیماری کورونا وائرس کی زد میں ہے، اس لئے پچھلا رمضان سخت لاک ڈاؤن میں گزرا، مدارس کے سفرا سفر نہیں کرسکے، رمضان بعد بھی تقریبا ًیہی صورت حال رہی، سال بھر کوئی چندہ نہیں ہوا، ……… اس کا نتیجہ یہ نکلا سارے مدرسوں کا بجٹ بگڑ گیا، بہت سے مدرسوں میں اساتذہ کی تنخواہیں نہیں دی جاسکی ہیں، ہمارے محترم علماء کرام جو مدرسوں کی خدمت کررہے ہیں عموماً ان کے گھریلو حالات ناگفتہ بہ ہیں، بے چارے عزت نفس کی وجہ کہیں سوال بھی نہیں کرسکتے۔ ـ
اس سال پھر لاک ڈاؤن جیسے حالات بن رہے ہیں، پراسرار بیماری بڑھتی ہی جارہی ہے ـ سفیرا کا آنا مشکل نظر آرہا ہے، ……… اب کیا ہوگا؟ کیا اس سال بھی مدارس چندے سے محروم رہ جائیں گے، کیا مدارس کے علماء کے یہاں اللہ نہ کرے فاقوں کی نوبت آجائے گی، ………. ! یاد رکھئے مدارس، مساجد اور دیگر دینی مراکز کو قائم رکھنے اور ان کےتحفظ کی ذمہ داری ہم سب کی ہے، ……… خدانخواستہ مدارس بند ہوگئے اور وہاں خدمت کرنے والے فاقہ کشی کا شکار ہونے لگے تو کل حشر میں ہم سب کو اس کاجواب دینا ہوگا ـ ہم اللہ کو کیا منہ دکھائیں گے، اپنے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا سامنا کیسے کریں گے ؟
وہ تو اہل مدارس کا احسان تھا کہ اپنے سفرا ہم تک بھیجتے تھے انھیں ہم اپنی زکوٰۃ و عطیات دے کر اپنے فریضے سے سبکدوش ہوجاتے تھے، ورنہ حقیقت میں تو یہ ہماری مذہبی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی زکوٰۃ خود جاکر مستحقین تک پہنچائیں، جس طرح نماز ہمارے اوپر فرض ہے ہم خود مسجد جاکر اپنا فرض ادا کرتے ہیں اسی طرح زکوٰۃ بھی فرض ہے، کل کو جب ہم سے سوال ہوگا تو ہم یہ کہہ کر اپنی جان نہیں چھڑا سکیں گے کہ باری تعالیٰ ہم کیا کرتے مدرسے کا کوئی سفیر ہی ہم تک نہیں پہنچا تھا۔ ـ اس لئے اگر سفرا ہم تک نہیں پہنچتے تو ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی اعانت کسی بھی ذریعے سے شخصی طور پر ہو یا ڈاک کے ذریعے مدرسوں تک پہنچائیں ، آج کل تو بینک اکاؤنٹ میں آن لائن بھی رقم بھیجی جاسکتی ہے۔ ـ
مدارس کو بھی چاہئے کہ درج ذیل اقدامات پر فوری توجہ کریں ـ
۱ -کسی نیشنلائز بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں، جس میں آن لائن رقم بھیجی جاسکتی ہو ۔
۲ -ـ عموماً مدارس میں مستقل چندہ دھندگان کی فہرست پتوں کے ساتھ محفوظ ہوتی ہے، انھیں ایک خط بھیجیں جس میں بینک اکاؤنٹ کی تفصیل ہو اور براہ راست زر تعاون بھیجنے کی درخواست کریں۔ ـ
۳ -ـ جو بھی رقم موصول ہو وصولیابی کی اطلاع فوراً ارسال کنندہ کو بھیجیں، ممکن ہو تو وہاٹس ایپ، ای میل ورنہ ڈاک سے بھیج دیں ،ـ رسید بھی ارسال کریں ۔ـ
۴ -ـ رمضان بعد جب نیا تعلیمی سال شروع ہوگا تو طلبا کی تعلیم کی کیا کیفیت ہوگی اس پر بھی ابھی سے غور کرکے رکھنا چاہئے، بہتر ہوگا کہ تمام اہم مدارس کی آن لائن کانفرنس منعقد کی جائے اور اس پر غور کرنا چاہئے تاکہ مدارس جس مقصد کے لئے قائم ہوئے تھے اس میں کوتاہی نہ ہو ـ دارالعلوم دیوبند اور ندوہ جیسے مرکزی اداروں کو اس سلسلے میں پہل کرنی چاہیے۔ ـ
یہ چند معروضات تمام مسلمانوں اور اہل مدارس کی خدمت میں پیش کی جارہی ہیں، امید ہے دانشوران قوم اور ملت کے سرکردہ افراد توجہ فرمائیں گے ـ۔
پس نوشت : زکوٰۃ کے مصارف اور بھی ہیں، غریبوں، مسکینوں، اقربا اور پڑوسیوں میں جو مستحق ہوں انھیں بھی فراموش نہیں کرنا چاہیے ـ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
Mobile Phone Effects on Children

بچوں پر موبائل فون کے مضر اثرات: طبی، سائنسی اور سماجی جائزہ

دسمبر 21, 2025
SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026

حالیہ خبریں

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN