اردو
हिन्दी
اکتوبر 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

طالبان افغانستان میں اور اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر دیو بند میں

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
طالبان افغانستان میں اور اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر دیو بند میں
92
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مصنف: صلاح الدین زین

افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد سے ہی بھارت میں کافی تشویش پائی جاتی ہے اور اسی صورت حال پر تبادلہ خیال کے لیے مودی حکومت نے گزشتہ شام کو سلامتی امور سے متعلق کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں بھارت پر پڑنے والے اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

دوسری جانب ریاست اتر پردیش کی بی جے پی حکومت نے طالبان کی سرگرمیوں کے حوالہ دیتے ہوئے بھارت میں مذہبی درسگاہ کے لیے معروف مقام دیوبند میں ایک ‘اینٹی ٹیررازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے لیے تربیتی مرکز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ضلع سہارنپور کا قصبہ دیوبند اپنے تاریخی مدرسے دارالعلوم دیوبند اور فقہ اکیڈمی کے لیے عالمی سطح پر معروف ہے۔ دیوبند میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور نسبتا پر امن علاقہ ہے جہاں شاذ و نادر ہی کوئی ناخوشگوار واقعہ واقعہ پیش آتا ہے۔

یو پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے میڈیا مشیر سولبھ ترپاٹھی نے اس حوالے سے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، "طالبان کی بربریت کے درمیان یو پی کی بھی خبر سن لیجیئے، یوگی جی نے فوری طور پر دیوبند میں اے ٹی ایس سینٹر کھولنے فیصلہ کر لیا ہے۔ اس پر ہنگامی بنیادوں پر کام بھی شروع ہو گیا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ کے مشیر نے مزید لکھا کہ ریاست کے تیز طرار ڈیڑھ درجن کمانڈوز کو فوری طور پر دیوبند میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا، "اس فیصلے سے ان لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے جو دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں۔”

بر صغیر میں دیوبندی مکتبہ فکر کے ماننے والوں کی اچھی خاصی تعداد ہے اور بیشتر طالبان کا تعلق بھی اسی مکتبہ فکر سے ہے۔ شاید اسی وجہ سے بی جے پی حکومت نے کمانڈوز کی ٹریننگ کے لیے دیوبند میں جو ادارہ کھولنے کا منصوبہ پیش کیا ہے اسے طالبان سے لنک کرنے کی کوشش کی ہے۔

دارالعلوم دیوبند ہی کے سربراہان جمعیت علماء نامی بہت معروف اسلامی تنظیم بھی چلاتے ہیں اور اس حوالے سے جب ڈی ڈبلیو اردو نے دارالعلوم سے رابطہ کیا تو بتایا گيا کہ انہیں کمانڈوز کے ایک کیمپ بارے میں پتہ چلا ہے تاہم وہ ایسی کسی خبر سے مطلع نہیں ہے کہ اسے طالبان سے لنک کیا گيا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ٹویٹ کا جائزہ لے کر اس کا جواب دینے کی کوشش کی جائے گی۔

اس دوران ریاستی پولیس کے ایک سینیئر افسر پرشانت کمار نے بھی دیوبند میں تربیتی مرکز کھولنے کی یہ کہہ کر تصدیق کی ہے کہ دیوبند کی اسٹریٹیجک اعتبار سے بڑی اہمیت ہے اور اسی لیے اے ٹی ایس مرکز کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے لیے دو ہزار میٹر کی اراضی بھی حاصل کی جا چکی ہے۔

طالبان پر بیان کے لیے بغاوت کا مقدمہ

اس دوران یو پی کی پولیس نے ایک مسلم رکن پارلیمان سمیت متعدد مسلم شخصیات کے خلاف مبینہ طور پر طالبان کی حمایت میں بیان دینے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گيا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد نے طالبان کے حوالے سے اشتعال انگیز بیان دیا تھا اور اسی لیے یہ کارروائی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی نظر میں طالبان ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔

مغربی یو پی کے ضلع سنبھل کے ایک پولیس افسر چکریش مشرا نے اپنا بیان محکمہ پولیس کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا ہے، جس میں وہ کہتے ہیں، "سنبھل سے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمان برق کے ساتھ ہی فیضان چودھری اور محمد مقیم کے خلاف متعدد دفعات سمیت ملک سے بغاوت کا مقدمہ درج کیا گيا ہے۔

پولیس کے مطابق اس کے علاوہ بھی بعض افراد نے سوشل میڈیا پر طالبان کے حوالے سے نا قابل قبول باتیں لکھی ہیں اور ان کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

شفیق الرحمان برق پارلیمان میں اپنے پر جوش خطاب کے لیے بھی معروف ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے اپنے آپ کو قائم رکھنے کے لیے روس اور امریکا کو بھی نہیں برداشت کیا، "وہ آزادی چاہتے تھے وہ ان کا اپنا معاملہ ہے۔ میں تو بھارتی شہری ہوں میرا افغانستان سے کیا لینا دینا۔

اس سے قبل ایک بیان میں یہ دعوی کیا گيا تھا کہ انہوں نے طالبان کا موازنہ بھارت کے مجاہدین آزادی سے کیا تھا تاہم برق نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں وہ بھارتی حکومت کے موقف کے حامی ہیں۔

(بشکریہ :ڈی ڈبلیو، نئی دہلی )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN