اردو
हिन्दी
مئی 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جنگِ آزادی اور یونانی حکماء کی لازوال خدمات

9 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
473
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

آئینہ پس آئینہ :حکیم نازش احتشام اعظمی ،دہلی
برصغیر کی تاریخ میں یونانی حکماء کا نام ایک ایسے باب کی حیثیت رکھتا ہے جو صرف علاج و معالجے تک محدود نہیں رہا، بلکہ اس نے قوم کو غلامی کے مرض سے نجات دلانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے اپنی حکمت، دولت، اثر و رسوخ اور سیاسی بصیرت کو آزادی کی تحریک کے لیے وقف کر دیا۔ ان کی قربانیاں محض طبی خدمات تک محدود نہ تھیں بلکہ انہوں نے عملی طور پر سیاسی میدان میں بھی اپنی شجاعت کے انمٹ نقوش چھوڑے ۔اس سلسلے میں سب سے بڑا نام مسیح الملک حکیم اجمل خان (وفات: 1927) کا ہے، جو ایک عظیم طبیب ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بے خوف سیاسی رہنما بھی تھے ان کی دہلی میں واقع "شریف منزل” نہ صرف ایک شاندار دواخانہ تھی، بلکہ یہ آزادی کے متوالوں کا ایک خفیہ مرکز بھی تھا۔ یہ وہ جگہ تھی جہاں مہالتما گاندھی، جواہر لال نہرو اور مولانا ابوالکلام آزاد جیسے بڑے رہنما حکیم صاحب کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھتے اور برطانوی سامراج کے خلاف حکمتِ عملی تیار کرتے تھے۔ اس منزل سے نکلنے والے فیصلے اور حکمتِ عملیاں تحریکِ آزادی کی سمت متعین کرتی تھیں۔ حکیم اجمل خان نے کانگریس کی صدارت کی اور خلافت تحریک میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بانیوں میں بھی شامل تھے۔
اسی طرح، "ہمدرد” کے بانی حکیم عبدالحمید دہلوی (وفات: 1999) نے بھی اپنی محنت سے حاصل کردہ تمام اثاثوں کو قوم کی خدمت میں وقف کر دیا۔ جب جامعہ ملیہ اسلامیہ کو شدید مالی بحران کا سامنا ہوا تو انہوں نے دل کھول کر امداد فراہم کی، جس سے یہ ادارہ قائم رہا۔ ان کی اسی دور اندیشی کا نتیجہ ہے کہ آج جامعہ ہمدرد جیسی عظیم یونیورسٹی موجود ہے جو طبی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
حکیم مشتاق احمد عرف قیسری (وفات: 1952) نے اپنی حکمت کے ذریعے تحریکِ آزادی کے مجاہدین کی صحت کا خیال رکھا اور خود بھی عملی طور پر تحریک میں شامل رہے۔ پٹنہ کے حکیم فخرالدین (وفات: 1910) نے تحریک کے لیے مالی امداد فراہم کی اور ان کی حویلی مجاہدین کی پناہ گاہ بنی۔ یوپی کے قصبہ علی گنج کے حکیم عنایت اللہ خان نے 1857 کی جنگِ آزادی میں مقامی سطح پر مزاحمت کی قیادت کی۔ حیدرآباد کے حکیم محمد ایوب خان (وفات: 1950) نے بھی نظام حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے لوگوں میں قوم پرستی کا جذبہ بیدار کیا۔
ان تمام حکماء کی لازوال قربانیوں نے یہ ثابت کر دیا کہ ان کی حکمت صرف جسمانی امراض تک محدود نہیں تھی بلکہ وہ ایک ذہنی اور سیاسی بیماری، یعنی غلامی کا علاج بھی جانتے تھے۔ ان طبیبوں نے اپنی اپنی حکمت، دولت اور اثر و رسوخ کو ایک عظیم مقصد کے لیے قربان کر کے تاریخ میں ایک ایسا مقام حاصل کیا ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یہ سب اس بات کے گواہ ہیں کہ آزادی کی لڑائی میں ہر طبقے اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اپنے حصے کا چراغ جلایا، اور یونانی حکماء کا یہ حصہ نہ صرف روشن تھا بلکہ اس نے آنے والی نسلوں کے لیے بھی روشنی کا سامان فراہم کرتا رہے گا۔

ٹیگ: articlehakeem nazish azmiIndependence Daykhidmatunani hukama

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
گراؤنڈ رپورٹ : کیا جہانگیر پوری میں جن کے گھر ٹوٹے وہ روہنگیا ہیں؟

گراؤنڈ رپورٹ : کیا جہانگیر پوری میں جن کے گھر ٹوٹے وہ روہنگیا ہیں؟

اپریل 28, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN