اردو
हिन्दी
مئی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کورونا کے آگے پورا سسٹم فیل

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
کورونا کے آگے پورا سسٹم فیل
77
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی؍ لکھنؤ:
ملک میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کی وبا انتہائی تیز رفتاری سےپھیلنا جاری ہے ۔ کورونا کے آگے پورا سسٹم فیل ہوگیا ہے۔ طبی نظام تہس نہس ہے۔ اسپتالوں میں بیڈ ،وینٹی لیٹر اور آکسیجن کی بے حد کمی ہے۔ لوگ دم توڑ رہے ہیں ۔ حد تو یہ ہے کہ کووڈ کے مریض گھروں میں مر رہے ہیں اور ان کی لاشیں کئی دنوں تک کوئی اٹھانے والا نہیں۔ لاشوں کو کہیں کچرے کی گاڑی میں ڈھویا جارہا ہے تو کہیں وہ اسپتالوں میں پڑی شمشان کی راہ تک رہی ہیں۔ شمشانوں اورقبرستانوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔ ورثاء کو آخری رسومات کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا ہے۔ مرکزی حکومت کے بھی ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔
کووڈ پر ٹاسک فورس کی رپورٹ نے ہلا کر رکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مئی تک صورت حال اور بھیانک ہوجائے گئی۔ یہ مرض کمیونٹی میں پھیل رہا ہے۔ اگلے دوہفتوں میں مریضوں کی یومیہ تعداد 5 لاکھ تک پہنچ جائے گی اور زیادہ لوگوں کی جانیں جائیں گی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ایک سال میں سرکار نے ہیلتھ سسٹم کو بہتر بنانے اور کووڈ پر قابو پانے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔
اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2.17 لاکھ سے زائد نئے کیس درج ہوئے ہیں ۔ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 15 لاکھ کو عبور کرکے 15،69،743 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 1185 مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 308 ہوگئی ہے۔ادھر اتر پردیش میں کورونا نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ یوگی حکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 27 ہزار 426 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 103 لوگوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔ اتر پردیش میں اس سے قبل کبھی ایک دن میں اتنے زیادہ نئے کیسز سامنے نہیں آئے تھے۔یوپی میںحالات اتنے ابتر ہوچکے ہیں کہ جو سرکار لاک ڈاؤن نہ لگانے پر بضد تھی اس نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ہراتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کااعلان کردیا۔ اسی کے ساتھ تمام اضلاع میں ماسک نہ پہننے پرایک ہزار روپے جرمانے کا حکم دیا ہے۔جبکہ دوسری بار یہ غلطی کرنے پر جرمانے کی رقم 10 ہزار وصولی جائے گی۔ اس دوران ہنگامی خدمات کے سوا تمام بازار اور دفاتر بند رہیں گے۔ صرف سینیٹری اور ہنگامی خدمات چلیں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اتر پردیش حکومت نے 2000 سے زیادہ کورونا کیس والے ضلع میں نائٹ کرفیوکی آخری تاریخ میں توسیع بھی کردی تھی۔
کورونا وبا کے خطرے کے پیش نظر کونسل فار انڈین اسکول سرٹیفکیٹ ایگزامنیشن یعنی سی آئی ایس سی ای نے آئی سی ایس ای (کلاس 10) اور آئی ایس سی (کلاس 12) کے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔ امتحان کی نئی تاریخوں کے بارے میں حتمی فیصلہ جون 2021 کے پہلے ہفتے میں لیا جائے گا۔دراصل سی بی ایس ای کے ذریعہ دسویں امتحانات منسوخ اور 12 ویں امتحان ملتوی ہونے کے بعد اب آئی سی ایس ای (دسویں) اور آئی ایس سی (12 ویں) بورڈ کے امتحانات سی آئی ایس سی ای نے ملتوی کردیئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو اور سی آئی ایس سی ای کے سکریٹری جی ایراتھن نے اس سلسلے میں معلومات دی ہیں۔
ادھر مہاراشٹر اور یو پی کی طرح بہار میں بھی کورونا کے معاملے تیزی کے ساتھ پھیلنے لگے ہیں۔ ایک طرف جہاں جمعرات کو ملک بھر میں لگاتار دوسرے دن 2 لاکھ سے زائد نئے کیسز درج کیے گئے، وہیں بہار میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز کی تعداد 6 ہزار کو پار کر گئی۔ راجدھانی پٹنہ میں بھی انفیکشن کی تعداد نے سبھی ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ یہاں ایک دن میں 2 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ بہار کے 15 اضلاع کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔ خراب حالات کو دیکھتے ہوئے گورنر کی صدارت میں کل جماعتی میٹنگ 17 اپریل یعنی ہفتہ کے روز مقرر ہے جس میں موجودہ صورت حال پر غور و خوض ہوگا اور فیصلہ لیا جائے گا۔
کورونا نے دہلی میں آج تک کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ، 24 گھنٹوں میں 19486 کیس سامنے آئے، جبکہ 141 اموات ہوئی ہیں۔ وہیں دہلی میں کافی تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کو روکنے کےلئے آج رات دس بجے سے ہفتہ کے آخری دو دنوں میں کرفیو نافذ رہے گا۔ دہلی میں جمعہ کی رات دس بجے سے پیر کی صبح پانچ بجے تک کےلئے ہفتے کے آخر میں کرفیو لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے دہلی حکومت کی جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ہفتے کے آخر میں کرفیو کے دوران لازمی خدمات میں شامل افراد کے علاوہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لئے بھی کرفیو پاس جاری کئے جائیں گے۔ اس دوران دہلی میں آڈیٹوریم، مال، جم اور اسپا مکمل طور پر بند ہوجائیں گے۔ تھیٹروں کو 30 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ضروری خدمات سے وابستہ افراد کو کرفیو پاس جاری کیے جائیں گے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN