اردو
हिन्दी
جولائی 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

امریکہ کو دشمن نہیں سمجھتے، اس سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، افغان وزیر داخلہ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
امریکہ کو دشمن نہیں سمجھتے، اس سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، افغان وزیر داخلہ
65
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کابل :(ایجنسی)

افغانستان کے کارگذار وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا،’ایک قوم کے طور پر ہم خود کو بین الاقوامی برادری کا حصہ سمجھتے ہیں اور امریکہ سمیت تمام ملکوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔‘

جب سی این این کی نامہ نگار کرسٹیانا امانپورنے سراج الدین حقانی سے سوال کیا کہ کابل اور افغانستان کے دیگر شہروں کی دیواروں پر اس طرح کے جملے درج ہیں کہ افغانوں نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شکست دے دی تو کیا وہ اب بھی امریکہ کو دشمن سمجھتے ہیں؟ حقانی نے اس کے جواب میں کہا، طالبان دوحہ معاہدے پر عمل کرنے کے وعدے پر قائم ہیں اور جب ایک بار اس پر دستخط ہوگئے اور جنگ بندی نافذ ہوگئی تو پھر دشمنی، شکست، جنگ اور اس طرح کی دوسری چیزوں کا سوال ہی کہاں رہ جاتا ہے۔

Does the Taliban still consider America its enemy? Deputy Leader Sirajuddin Haqqani claims no: “Currently we do not look at them as enemies, and we have time and again spoken about diplomacy.” pic.twitter.com/HAU8YnxICW

— Christiane Amanpour (@amanpour) May 16, 2022

افغان وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا،’’ہم امریکہ اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ ان اصولوں اور قوانین کے مطابق اچھے تعلقات رکھنے کے خواہشمند ہیں جو بقیہ دنیا میں موجود ہیں۔ اور اسی بنیاد پر ہم نے معاہدہ کیا تھا اور فی الحال ہم انہیں اپنے دشمن کے طور پر نہیں دیکھتے۔ ہمارے پاس وقت ہے اور ہم سفارتکاری کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ ہم دوحہ معاہدے کی پاسداری کر رہے ہیں۔‘‘

طالبان رہنما سراج الدین حقانی کا تاہم کہنا تھا،’’ان (امریکہ) کے برتاو کی وجہ سے افغان شہریوں کو ان کے ارادوں کے بارے میں تحفظات ہیں۔ ہم ملک کی آزادی اور ملکی دفاع کے لیے جد و جہد کو ایک قانون حق سمجھتے ہیں۔‘‘

اس سوال کے جواب میں کہ امریکہ ایک جانب انہیں ایسا ’دہشت گرد‘ بھی کہتا ہے جس کے ہاتھ پر سینکڑوں امریکیوں کا خون ہے اور دوسری جانب سراج الدین حقانی کے ساتھ کام بھی کرنا چاہتا ہے، حقانی نے کہا، ’میں یہ کہوں گا کہ یہ فیصلہ انہیں کرنا ہے، میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ انہوں نے ہمارے ساتھ شدید جنگ لڑی ہے اور اپنے اور اپنے ملک کے دفاع میں ہمارا جواب بھی وہی تھا، لیکن حکومت بنانے اور معاہدہ کرکے ہم نے دنیا اور اپنے لوگوں کو مثبت پیغام دیا ہے۔‘

خیال رہے کہ سراج الدین حقانی اب بھی ایف بی آئی کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں موجود ہیں اور ان کی گرفتاری میں مدد کے لیے اطلاع دینے پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام ہے۔

ایک دیگر سوال کے جواب میں افغان وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انہیں اندرونی خطرات کا سامنا ہے اور ان میں سے چند کو جان بوجھ کرایسے ظاہر کیا جارہا ہے گویا وہ قوم اور بین الاقوامی برادری کے لیے بڑے خطر ے کی بات ہے۔’لیکن ہم دنیا کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہماری سرزمین کسی کے لیے خطرہ نہیں بنے گی۔‘

لڑکیوں کے لیے جلد ہی ‘اچھی خبر

In an exclusive interview, Taliban dep. leader & Afghan Interior Minister Sirajuddin Haqqani indicates reopening of girls’ secondary schools depends on dress codes: “We must establish the conditions, so that we can ensure their honor and security. We are acting to ensure this.” pic.twitter.com/yxuuV4oXrU

— Christiane Amanpour (@amanpour) May 16, 2022

افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے حوالے سے جب سی این این کی نامہ نگار نے سراج الدین حقانی سے سوال کیا تو انہوں نے کہا،’میں اس حوالے سے وضاحت کرنا چاہوں گاکہ کوئی بھی خواتین کی تعلیم کے خلاف نہیں ہے۔‘ انہوں نے کہا پرائمری اسکولوں میں لڑکیاں پڑھنے جارہی ہیں۔ اس سے اوپر کے گریڈ میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے ہم ایک میکانزم پر کام کررہے ہیں تاکہ لڑکیوں کو بھی سیکنڈری اسکولوں میں جانے کی اجازت مل سکے۔

طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ تعلیم افغان سوچ اور ثقافت کے مطابق ہونا چاہئے۔’افغانستان میں وسیع پیمانے پر حجاب کا مسئلہ ہے کیونکہ اگر کوئی اپنی بیٹی یا بہن کو بھیجتا ہے تو وہ یہ کام مکمل اعتماد کے ساتھ کرتا ہے۔ اور وہ ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتے کہ خواتین کے وقار اور تحفظ دونوں کی ضمانت دے سکیں اور وہ یہی کررہے ہیں۔‘

افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا کہنا تھا، ’اس سلسلے میں آپ کو جلد ہی ایک اچھی خبر سننے کو ملے گی۔‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN