اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

باپو کو گالیاں دینے والے آٹھویں پاس مہاراج کالی چرن کا یہ ہے کچا چٹھا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
باپو کو گالیاں دینے والے آٹھویں پاس مہاراج کالی چرن کا یہ ہے کچا چٹھا
111
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:نتن سلطانے

رائے پور کی دھرم سنسد میں مہاتما گاندھی کو گالی دینے والے کالی چرن مہاراج کورائے پور پولیس نے گرفتار کر لیا۔ کالی چرن کو مدھیہ پردیش سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے کہ اس ماہ 17 سے 19 دسمبر تک ہری دوار میں منعقد دھرم سنسد میں متنازع بیانات سے جڑا تنازع ختم ہو پاتا، رائے پور میں منعقد دھرم سنسد نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا۔

چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں منعقدہ دھرم سنسد کا ایک ویڈیو وائرل ہوا، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اکولا کے کالی چرن مہاراج مہاتما گاندھی کو گالی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کالی چرن مہاراج مہاتما گاندھی کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں اور ناتھو رام گوڈسے کی تعریف کر رہے ہیں، جس نے انھیں قتل کیا تھا۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ دھرم سنسد کے اندر کچھ لوگ ان کی تقریر پر تالیاں بھی بجا رہے ہیں۔

رائے پور میونسپل کارپوریشن کے اسپیکر اور کانگریس لیڈر پرمود دوبے کی شکایت پر مقامی پولیس نے کالی چرن مہاراج کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اب اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کالی چرن مہاراج کون ہیں؟

کالی چرن مہاراج سب سے پہلے اس وقت روشنی میں آئے تھے جب شیو تانڈو پر ان کا بھجن سوشل میڈیا پر وائرل ہواتھا۔ ان کا اصل نام ابھیجیت سارگ ہے۔

وہ اصل میں مہاراشٹر کے اکولا ضلع کے رہنے والے ہیں اور شیواجی نگر کے بھوسر پنچ بنگلہ علاقے میں رہتے ہیں۔ مقامی صحافی امیش اکیلا کے مطابق ان کا بچپن اکولا میں ہی گزرا ہے۔

کالی چرن مہاراج کی تعلیم کے بارے میں قابل اعتماد اور بالکل درست معلومات نہیں مل سکی ہیں، لیکن مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے آٹھویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے۔ مقامی لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ کالی چرن مہاراج اپنے اور اپنے خاندان کے بارے میں معلومات دینے سے گریز کر رہے ہیں۔

تاہم، اپنے ایک انٹرویو میں کالی چرن مہاراج نے کہا، ’میں نے کبھی اسکول جانا پسند نہیں کیا۔ مجھے اپنی پڑھائی میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ اسی لیے سب میری بات سنتے تھے۔ مجھے مذہب میں دلچسپی پیدا ہوئی اور میں روحانیت کی طرف متوجہ ہوگیا۔‘

بلدیاتی انتخابات میں ہار گئے

کالی چرن مہاراج اپنی جوانی میں اندور چلے گئے تھے۔ وہ مذہبی رسومات میں حصہ لینے لگے تھے۔

مقامی صحافی امیش اکیلا بتاتے ہیں، ’کالی چرن مہاراج 2017 میں اکولا واپس آئے اور میونسپل انتخابات میں قسمت آزمائی اورانہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔‘

ویسے، ابھیجیت سارگ کے کالی چرن میں بدلنے کی کہانی بھی بہت دلچسپ ہے۔

ان کا دعویٰ ہے کہ دیوی کالی نے نہ صرف انہیں درشن دیے بالکہ انہیں ایک حادثہ سےبچایا۔ اس دعوے کے حوالے سے انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک حادثے میں میری ٹانگیں ٹوٹ گئی تھیں۔ میری ٹانگیں 90 ڈگری سے زیادہ جھکی ہوئی تھیں اور دونوں ہڈیاں ٹوٹ چکی تھیں۔ لیکن کالی ماں نے مجھے درشن دیےاور انہوںنے میری ٹانگوں کو پکڑ کرکھینچا اوراسی وقت میرےپیر ٹھیک ہوگئے۔‘

’یہ ایک شدید حادثہ تھا لیکن مجھے سرجری نہیں کرنی پڑی، مجھے اپنی ٹانگ میں چھڑی نہیں ڈالنی پڑی۔ یہ کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔ میں کالی ماں کو دیکھ سکتا تھا اور اس کے بعد میں ان کا پرجوش عقیدت مند بن گیا۔‘

کالی چرن مہاراج کہتے ہیں، ’میری دادی کہتی تھیں کہ میں رات کو بھی کالی ماں کے نام کا جاپ کرتا تھا۔ میں نے کالی ماں کی پوجا شروع کی اورمیری دھرم میں دلچسپی شروع ہوئی اورتب سے میںکالی ماں کا بیٹا بن گیا۔‘

ویسے، کالی چرن مہاراج اپنے گرو کا نام مہارشی آگستیہ بتاتے ہیں۔

کالی چرن مہاراج کا دعویٰ ہے کہ ان کی ملاقات مہارشی آگستیہ سے اس وقت ہوئی جب وہ 15 سال کی عمر میں تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہارشی آگستیہ نے انہیں لال کپڑے پہننے کو کہا تھا لیکن وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ رشی نہیں ہیں۔

کالی چرن مہاراج کہتے ہیں، ’رشی مونی کوئی میک اپ نہیں کرتےہیں، لیکن مجھے اچھے دلکش ڈیزائن والے کپڑے پسند ہیں۔ میں کمکم بھی لگاتاہوں، میں داڑھی بناتا ہوں اس لئے میںخود کو رشی مونی نہیںکہہ سکتا۔‘

جب ویڈیو وائرل ہوئی

کالی چرن پچھلے سال اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب جون 2020 میں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اس ویڈیو میں وہ شیو تانڈو سٹوترا کا پاٹھ کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔ کچھ دن پہلے کالی چرن مہاراج نے بھی کورونا وائرس کو لے کر عجیب و غریب بیان دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ایک فراڈ ادارہ ہے اور اس کے ڈاکٹر اور ماہرین بھی فراڈ ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ عالمی ادارہ صحت ویکسین کمپنیوں کے ساتھ ملی بھگت کر کے لوگوں کو ڈرا رہا ہے تاکہ ویکسین کی فروخت میں اضافہ ہو۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ مرنے والے کووڈ مریضوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے نہیں کی جاتیں، ایسی صورت میں ان کے گردے اور آنکھیں وغیرہ نکال لی جاتی ہوںگی ۔ تاہم، کالی چرن مہاراج اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکے۔

کیا کالی چرن مہاراج کے خلاف کوئی کارروائی ہوگی؟

مہاتما گاندھی پر ان کے متنازع بیان کے بعد، کالی چرن مہاراج کے خلاف فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور مہاراشٹر حکومت میں کانگریس کے وزراء نے کالی چرن مہاراج کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر کئی صارفین سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا چھتیس گڑھ میں اکثریت والی کانگریس حکومت کالی چرن کے خلاف کوئی کارروائی کرے گی؟

فیکٹ چیک ویب سائٹ آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر نے ٹویٹ کیا، ’کیا کالی چرن کو گرفتار کر لیا جائے گا یا ہری دوار کی طرح یہاں کچھ نہیں ہوگا۔‘

وہیں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ ‘باپو کو گالی دے کر اور سماج میں زہر پھیلانے سے اگر کوئی پاکھنڈی یہ سمجھتا ہے کہ وہ اپنے ارادے میں کامیاب ہو جائے گا تو یہ اس کا وہم ہے۔‘

(بشکریہ: بی بی ہندی)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN