اردو
हिन्दी
اکتوبر 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

’تین ہندو بھگوان بیماری کے بعد پھر صحت مند‘

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
’تین ہندو بھگوان بیماری کے بعد پھر صحت مند‘

(فائل فوٹو)

48
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جاوید اختر: نئی دہلی

بھارتی صوبے مدھیہ پردیش کے پنّا ضلع میں واقع بھگوان جگن ناتھ، ان کے بھائی اور بہن کی مورتیوں کی طبیعت دو ہفتے قبل ناساز ہو گئی تھی۔ ڈاکٹروں نے علاج معالجے کے بعد اتوار کے دن ان کے صحت یاب ہوجانے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے اتوار کے روز پوجا کے بعد ‘بھگوان‘ کی مورتیوں کا حتمی طبی معائنہ اپ کیا۔ میڈیکل ٹیم میں شہر کے معروف ڈاکٹرز شامل تھے۔ انہوں نے مختلف طرح کی جانچ کے بعد بھگوان جگن ناتھ، ان کے بڑے بھائی بل بھدر اور بہن سبھدرا کو مکمل صحت مند قرار دے دیا۔

لو لگنے سے بیمار ہوئے تھے

گزشتہ ماہ کے اواخر میں شدید گرمی کے دوران انہوں نے کافی دیر تک دھوپ میں غسل کر لیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں لو لگ گئی تھی اور وہ بیمار پڑ گئے تھے۔ وہ پندرہ دنوں تک علیل رہے۔ ان پندرہ دنوں کے دوران انہیں روایتی کھانے کے بجائے سیاہ مرچ، ادرک، دار چینی جیسے مصالحہ جات سے تیار جوشاندہ پیش کیا گیا۔

جگن ناتھ مندر کے پجاری راکیش گوسوامی کے مطابق تینوں بھگوانوں کے پندرہ دنوں کے لیے بیمار اور اس کے بعد شفایاب ہوجانے کی یہ روایت گزشتہ ڈیڑھ سو برس سے زیادہ عرصے سے چلی آرہی ہے۔ تینوں مورتیاں ہرسال مذکورہ دنوں میں بیمار ہوجاتی ہیں اور ان کا درشن عقیدت مندوں کے لیے بند کر دیا جاتا ہے۔

لو لگنے کی دلچسپ روایت

ہندو کیلنڈر کے مطابق ہر برس جیٹھ کے مہینے میں بھگوان جگن ناتھ کی رتھ یاترا نکالی جاتی ہے۔ یاترا شروع ہونے سے قبل ان کی مورتیوں کو مندر سے نکال کر اشنان کرایا جاتا ہے۔ لیکن اسی دوران لو لگنے سے وہ بیمار پڑ جاتے ہیں۔

بیمار پڑنے کے بعد بھگوان کا معمول تبدیل ہوجاتا ہے۔ ڈاکٹر انہیں روزانہ دوائیں دیتے ہیں۔ اس دوران مندر کے دروازے عقیدت مندوں کے لیے بند رہتے ہیں۔

اتوار کے روز جب تینوں مورتیوں کے صحت یاب ہوجانے کا اعلان کیا گیا تو اس موقع پر بڑی تعداد میں عقیدت مند موجود تھے۔ عقیدت مندوں میں روایتی ‘پرساد‘ (تبرک) تقسیم کیا گیا۔ ایک عقیدت مند کا کہنا تھا کہ ہندووں میں عقیدہ ہے کہ جس کسی کو بھی یہ پرساد مل جاتا ہے، اس کی تمام دلی مرادیں پوری ہو جاتی ہے۔

بھگوان رام کے بت کو سردی سے بچانے کے لیے ہیٹر

گزشتہ دسمبر کے مہینے میں ایودھیا میں عارضی مندر میں رکھے ہوئے بھگوان رام کے بُت کو بھی سردی سے بچانے کے لیے کمبل اور ہیٹر کا انتظام کیا گیا تھا۔

بھگوان رام کے آرام اور سہولت کا خیال رکھتے ہوئے ایودھیا میں پجاریوں اور سرکاری حکام نے عارضی رام مندر میں ان کے بت اور دیگر بتوں کو سردی سے بچانے کے لیے کمبل سے ڈھانپ دیا تھا اور گرمی پیدا کرنے کے لیے ہیٹر لگایا تھا۔ یہ انتظام سردی ختم ہونے تک برقرار رہا۔

ایودھیا مندر کے مہنت ستیندر داس کا کہنا تھا کہ چونکہ مندر میں بھگوان رام ایک بچے کی صورت میں جلوہ افروز ہیں اس لیے موسم کی تکلیف سے بچانے کے لیے ان کی خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گرمیوں میں دیوتاؤں کو ٹھنڈک پہنچانے کے لیے پہلے سے ہی ائیرکنڈیشنر کا انتظام ہے لیکن ایسا انتظام کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جس سے ہر موسم میں دیوتاؤں کو آرام ملے۔

(بشکریہ : ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN