اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آج گلزار اعظمی خوب یاد آئے

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
186
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

،**ان کی قانونی کوششیں رنگ لائیں
**۱۲ بے قصوروں کی ۱۹سال کی اسیری، اہلِ خانہ کی اموات ،تباہ حال زندگیاں، انصاف کے باوجود زخم ہرے ، ہرجانہ کون ادا کرے گا؟
خاص خبر : شکیل رشید
ممبئی  : خبر صبح ہی سُن لی تھی کہ ممبئی کے سلسلہ وار ٹرین بم بلاسٹ ( 11/7 ) مقدمہ کا فیصلہ آ گیا ہے ، اور بامبے ہائی کورٹ نے تمام ۱۲ بے قصوروں کو – جن میں سے پانچ کو نچلی عدالت نے پھانسی کی سزا سُنائی تھی اور سات کو عمر قید کی سزا – بری کر دیا ہے ۔ جو عناصر یہ چاہتے تھے کہ بامبے ہائی کورٹ کا فیصلہ بے گناہوں کے خلاف جائے ، اُن کے حواس پر اس فیصلے نے بم گرا دیے ہیں ، اور وہ جو چاہتے تھے کہ فیصلہ مظلومین کے حق میں آئے اُن کی خوشیوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا ہے ۔ فیصلے پر تنقید کرنے والوں میں پیش پیش ایک سابق شیوسینک سیاست داں ، جو بعد میں کانگریسی بنا اور اب شندے کا شیوسینک ہے ، سنجے نروپم ، اور بی جے پی کے کریٹ سومیا تو ہیں ہی ایک سابق کانگریسی رکن پارلیمنٹ جو اب شندے کی شیوسینا کا ایم پی ہے ، ملند دیوار ، بھی ہیں ۔ یہ وہ عناصر ہیں جنہوں نے کبھی مسلمانوں کا بھلا نہیں چاہا ، اور اب کوشاں ہیں کہ ۱۹ سال کی اسیری کے بعد بھی یہ بے قصور سلاخوں سے باہر نہ آسکیں ۔ انہوں نے حکومت مہاراشٹر سے اپیل کی ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے ۔ اگر اپیل ہو گئی تو بھی ، اس مقدمہ کو گذشتہ ۱۹ سالوں سے لڑنے والی ملّی تنظیم جمعیۃ علماء ہند ( مولانا ارشد مدنی ) ہاتھ کھینچنے والی نہیں ہے ، وہ سپریم کورٹ بھی جائے گی ۔ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حلیم اللہ قاسمی کا کہنا ہے کہ ’’ بامبے ہائی کورٹ کا یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے ! اگر اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تو ، جمعیۃ تو بے قصوروں اور مظلوموں کے مقدمات لڑتی ہی ہے ، ہم سپریم کورٹ بھی جائیں گے ۔‘‘ آج مولانا حلیم اللہ قاسمی کے چہرے پر ایک خاص طرح کی چمک تھی ، ایسی چمک جو مظلوموں کو انصاف دلوانے کے نتیجہ میں آ جاتی ہے ۔ مولانا موصوف کل ( اتوار ) کولہاپور میں تھے ، آج ( پیر ) صبح اپنے مَسکن بھیونڈی پہنچے ، لیکن اس فیصلے کی خبر سُن آرام کی سوچ کو ذہن سے کھرچ کر ممبئی جمعیۃ کے دفتر پہنچ گیے ۔ وہ خوش ہیں ، صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی ، جمعیۃ کے سارے ارکان خوش ہیں ، اور بے قصوروں کے اعزاء و اہلِ خانہ خوش ہیں ۔ ان کی خوشیاں دیک کر مجھے آج مرحوم گلزار اعظمی بہت یاد آئے ، جنہوں نے کہا تھا کہ ’ ان شا اللہ کسی کو پھانسی پر چڑھنے نہیں دیں گے ! اگر وہ حیات ہوتے تو اس فیصلے سے اُنہیں سب سے زیادہ خوشی ہوتی ۔ ممبئی کے سلسلہ وار ٹرین بم بلاسٹ( 11/7 ) کا یہ مقدمہ اُن کے دِل کے بہت قریب تھا ، اس قدر قریب کہ انہوں نے اپنی حیات میں ، جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سکریٹری کی حیثیت سے ، اس مقدمہ کے لیے ایک فنڈ مختص کر دیا تھا ، تاکہ یہ مقدمہ فنڈ کی تنگی کے سبب رُک نہ سکے ۔  ان کی کوششوں سے چار اعلیٰ وکلاء جسٹس مرلی دھر ، ایڈوکیٹ موہیت چودھری ، ایڈوکیٹ نتیا رما کرشنن اور ایڈوکیٹ ناگاماتھو کی کمیٹی اس مقدمے کے لیے بنائی گئی تھی ۔ صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر مولانا حلیم اللہ قاسمی نے اس فنڈ کا استعمال بہتر ڈھنگ سے کیا اور مذکورہ وکلاء کی کمیٹی کے مشوروں کو نظرانداز نہیں کیا ، نتیجہ جیت کی شکل میں سامنے آیا ۔ اس فیصلے نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کو دہشت گردی کے معاملات میں پھنسایا گیا ہے ، اور ان کی زندگیوں کے قیمتی سال برباد کر دیے گیے ہیں ! یقیناً یہ منصوبہ بندی سے کیا گیا اور اب بھی کیا جا رہا ہے ۔ اس مقدمہ کے جو اسیران تھے اُن پر بہت کچھ بیت گئی ، انہیں اذیت دی گئی ، ذہنی بھی اور جسمانی بھی ، اُن سے ’ اعتراف ‘ کرائے گیے ، مگر سب سے بڑی اذیت اہلِ خانہ کی تڑپ تھی ، اب تو بہتوں سے ان کی ملاقات بھی نہ ہو سکے گی ۔ محمد علی کو پھانسی کی سزا سُنائی گئی تھی ، وہ اپنے بھائی منوّر شیخ اور والد عَلم شیخ کو زندہ نہیں دیکھ سکیں گے ، دونوں کا انتقال ہو چکا ہے ۔ کمال الدین کو پھانسی کی سزا سُنائی گئی تھی ، وہ ناگپور جیل ہی میں فوت ہو چکے ہیں ، ان کے اہلِ خانہ اب انہیں نہیں دیکھ سکیں گے ۔ میرا روڈ کے دو بھائیوں فیصل ( پھانسی کی سزا ) اور مزمل ( عمر قید ) کے والد عطاالرحمن اور ماں اب اس دنیا میں نہیں رہے ہیں ، دونوں نے اپنے بیٹوں کی رہائی کے لیے بڑی اذیت سہی تھی ۔ کولکتہ کے محمد ماجد ( عمر قید ) کی بیوی فِضا ماجد انتقال کر چکی ہیں ، ایک  بےقصور سہیل شیخ ( پونے ) کی والدہ اب حیات نہیں ہیں ۔ ڈاکٹر تنویر انصاری کے والدین کی رحلت ہو چکی ہے ، ضمیر شیخ کے والدین اب اس دنیا میں نہیں رہے ، آصف خان ( جلگاؤں ) کے والد کا انتقال ہوچکا ہے ۔ بیوی بچے بے حال ہو چکے ہیں ، کاروبار ختم ہو گیا ہے اور زندگی کے قیمتی سال برباد کر دیے گیے ہیں ۔ ان بے قصوروں کو ہرجانہ ملنا چاہیے اور حکومت کو چاہیے کہ ان بے قصوروں کو پھنسانے والوں کے خلاف کارروائی کرے ، جیسے کہ اویسی نے سوال کیا ہے ۔

ٹیگ: Gulzar Aazhimijameatululama e hindrememberedtodaywell.

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN