اردو
हिन्दी
جولائی 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تریپورہ تشدد: بی جے پی نے پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی، وی ایچ پی پر ہنگامہ کا الزام

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
تریپورہ تشدد: بی جے پی نے پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی، وی ایچ پی پر ہنگامہ کا الزام
41
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : (ایجنسی)

تریپورہ میں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی ریلی میںہوئے تشدد کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) نے اب معاملے کی جانچ کے لئے پانچ رکنی کمیٹی بنائی ہے ۔ کمیٹی میں بی جے پی کے اقلیتی سیل کے ارکان کو شامل کیا جائے گا۔

لوک سبھا ایم پی اور تریپورہ کے پارٹی انچارج ونود سونکر نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ہم نے پارٹی کے اقلیتی سیل سے ایک پانچ رکنی ٹیم تشکیل دی ہے اور ان سے یہ دیکھنے کو کہا ہے کہ ریاست میں تشدد کن وجہ سے ہوئے۔ انہوں نے صورت حال کا تجزیہ کرنے اور تین دنوں میں رپورٹ دینے کو کہا گیا ہے ۔

بنگلہ دیش میں درگا پوجا پنڈال پر حملے کے بعد تریپورہ میں وشو ہندو پریشد کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی تھی۔ ریلی میں شامل کچھ نوجوانوں نے مسلم علاقوں سے گزرتے ہوئے مبینہ طور پر کچھ دکانوں اور مکانات میں آگ لگا دی تھی۔ ساتھ ہی مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

جس کے بعد 21 اکتوبر کو وشو ہندو پریشد اور ہندو جاگرن منچ نے کرفیو کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہنگامہ کیا، جس میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

سونکر نے دعویٰ کیا کہ تشدد ٹی ایم سی نے کیا ہے کیونکہ وہ تریپورہ میں اپنی سیاسی زمین تلاش رہی ہے ۔

پانچ رکنی ٹیم اپنی رپورٹ بی جے پی کی ریاستی اکائی کو پیش کرے گی۔ سونکر اس ہفتے کے آخر میں ریاست کا دورہ کر رہے ہیں، کیونکہ پارٹی 25 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کر رہی ہے۔

مغربی بنگال میں اقتدار میں شاندار واپسی کے بعد ٹی ایم سی نے تریپورہ اور گوا جیسی چھوٹی ریاستوں پر توجہ مرکوز کرنا شروع کر دی ہے۔ ٹی ایم سی کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے دو بار ریاست کا دورہ کرنے کی کوشش کی لیکن ریاستی پولیس نے انہیں اجازت دینے سے انکار کردیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN