ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا اور میزائلوں کو فضا میں ہی مار گرایا گیا۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران سے امن کے لیے معاہدہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ دونوں قدیم دشمن "سمجھوتہ کر لیں گے۔” ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے حال ہی میں اپنی پہلی مدت کے دوران ہندوستان اور پاکستان اور سربیا اور کوسوو کے درمیان جاری تنازع کو ختم کرنے کے لیے کامیابی سے مداخلت کی تھی۔ انہوں نے کہا، "اسی طرح اسرائیل اور ایران کے درمیان جلد ہی امن ہو جائے گا! اب بہت سی کالیں اور ملاقاتیں ہو رہی ہیں ۔”صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا سوشل ٹروتھ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ’ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کر لینا چاہیے اور وہ ایک معاہدہ کریں گے جیسا کہ میں نے انڈیا اور پاکستان کو کرنے کے لیے کہا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ان دو ممالک سے میں نے کہا کہ امریکہ سے تجارت کریں۔ جنگ بندی پر پہنچنے کے لیے انھوں نے انڈیا اور پاکستان کے رہنماؤں کی تعریف کی۔انھوں نے کہا کہ ’ایک اور معاملہ مصر اور ایتھوپیا کا ہے اور ایک بڑے ڈیم پر ان کی لڑائی ہے جس کا اثر دریائے نیل پر پڑ رہا ہے۔‘ ان کے مطابق ’میری مداخلت کی وجہ سے فی الحال اب وہاں امن ہے اور یہ اسی طرح رہے گا۔
‘ٹرمپ نے لکھا کہ ’اسی طرح ہم جلد ہی اسرائیل اور ایران کے درمیان امن قائم کریں گے۔ ان کے مطابق ’اب بہت سی کالز اور ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔‘امریکی صدر نے کہا کہ ’میں بہت کچھ کرتا ہوں، اور کبھی کسی چیز کا کریڈٹ نہیں لیتا، لیکن یہ ٹھیک ہے، لوگ سمجھتے ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ ’مشرق وسطیٰ کو پھر سے عظیم بنائیں!‘