نئی دہلی:
کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے ایک ٹی وی چینل پر کسانوں کی تحریک کے تعلق سے میڈیا کی بے رخی پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے صاف کہاکہ ٹی وی اینکرس اورمیڈیا بی جے پی کے ترجمان بنے ہوئے ہیں ۔ یہ وہی دکھاتے ہیں جو سرکار چاہتی ہے۔ ان کا بھی وقت آنے پر علاج کیاجائے ۔ 26 مئی کو کالا دیوس منانے کے اعلان سے مچی کھلبلی ایک بار پھر میڈیا کو کسان تحریک اور ان کے لیڈروں کے پاس لے گئی۔ اینکر انجنا اوم کشیپ کے سوال پر کہ تحریک کب تک چلے گی، آپ کو کووڈ کا خوف نہیں ، اتنےلوگوں کی جان چلی گئی اور اب اتنے لوگ بھی دھرنے پر نہیں ہیں، دھرنا لگتا ہے کمزور پڑ گیا؟ راکیش ٹکیت بھڑک گئے ۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا نے تین ماہ سے آندولن کی خبرنہیں لی تو اس کامطلب یہ ہے کہ آندولن ختم ہوگیا۔ سرکار ضد پراڑی ہے،اگر اسے کورونا کی اتنی ہی فکر ہے تو ہماری مانگیں کیوں نہیں مان لیتی۔ ٹکیت نے کہاکہ اینکرس بی جے پی کے ترجمانوں کی طرح بات کرتے ہیں ۔ انہیں سرکار کی فکر زیادہ ہے ، کسانوں کی نہیں۔ انہوں نے آج تک کی اینکر انجنا کی بولتی بند کردی اورایک بحث دوران میں چھوڑ کر آگئے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے حوالہ سے یہ بھی خبر آئی تھی کہ زی ٹی وی اور ری پبلک بھارت کا علاج کیا جائے ،ان کے اس بیان کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی ۔








