بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف قانونی شکنجہ مسلسل سخت ہوتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین پیش رفت میں، بنگلہ دیش کے بین الاقوامی فوجداری ٹریبونل نے شیخ حسینہ کو 24 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ ٹریبونل میں شیخ حسینہ کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم، قتل اور نسل کشی جیسے سنگین الزامات کے مقدمات زیر التوا ہیں۔
سابق وزیر اعظم پر جولائی 2024 میں بنگلہ دیش میں طلباء کی بغاوت کے دوران شہریوں پر گولی چلانے کی سازش کا الزام ہے۔ سابق وزیر داخلہ اسد الزماں خان اور اس وقت کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) چوہدری عبداللہ المامون کو بھی اس کیس میں شریک ملزم بنایا گیا ہے۔ عبداللہ المامون کو پہلے ہی گرفتار کر کے ٹریبونل کے سامنے پیش کیا جا چکا ہے جبکہ حسینہ اور اسد الزماں مفرور بتائے جاتے ہیں۔عدالت نے دونوں ملزمان کو 24 جون تک سرنڈر کرنے کا آخری موقع دیا ہے، اگر وہ مقررہ مدت میں پیش نہ ہوئے تو عدالت ان کی غیر موجودگی میں سماعت کو آگے بڑھائے گی۔