نئی دہلی( نامہ نگار)
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس یوتھ ونگ کے صدر ڈاکٹر طیب انجم نے دہلی سرکار سے مطالبہ کیا کہ عظیم مجاہد آزادی حکیم اجمل خاں کے قائم کردہ آیورویدک یونانی طبیہ کالج کے سو سال پورے ہورہے ہیں ۔اس موقع پر صدسالہ جشن منایا جائے جو یادگاری ہو ۔تنظیم کی ایک میٹنگ کے دوران ڈاکٹر موصوف نے مرکزی سرکار سے بھی کہا کہ وہ حکیم اجمل خاں کو بھارت رتن دے ۔ملکی آزادی و طب کی ترقی میں ان کی بے مثال عظیم الشان خدمات ہیں جن کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے نہ ہی ان کی قربانیوں کو بھلا یا جاسکتا ہے، انہیں بھارت رتن ان کی خدمات کے تئیں شاندار باوقار خراج عقیدت ہوگااور نئی نسل ان کے کارناموں سے روشناس ہوگی ۔
اس موقع پر تنظیم کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سید احمد خاں نے یونانی طبی کانگریس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جوڑنے پر زوردیا۔اسی کے ساتھ طبی کانگریس کو مضبوط و مستحکم کرنے کی ضرورت پر متوجہ کیا ۔دہلی پردیش طبی کانگریس نے ڈاکٹر طیب انجم کا استقبال کیا۔









