اردو
हिन्दी
اکتوبر 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آبادی کو کنٹرول کرنے کی غیر حکیمانہ تدبیریں

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
آبادی کو کنٹرول کرنے کی غیر حکیمانہ تدبیریں
37
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

ہم میں سے ہر شخص نے کبھی نہ کبھی ٹرین کے جنرل ڈبّے میں ضرور سفر کیا ہوگا _ تہواروں کے موقع پر خاص طور سے زبردست رَش ہوتا ہے اور تِل دھرنے کی جگہ نہیں رہتی _ ڈبّہ کھچاکھچ بھرا ہوا ہو تو باہر سے کسی آدمی کا اس میں داخل ہونا آسان نہیں ہوتا _ دروازے یا کھڑکی کے پاس اس کے پہنچتے ہی اندر سے آوازیں آنے لگتی ہیں :’ یہاں جگہ نہیں ہے ، تم اندر نہیں آسکتے ’ ایک طرف وہ آدمی دروازے کو دھکا دے کر اندر داخل ہونے کی کوشش کرتا ہے تو دوسری طرف اندر کے لوگ دروازہ کھولنے پر آمادہ نہیں ہوتے اور اسے اندر نہیں آنے دیتے _ کافی جدّوجہد کے بعد اگر وہ ڈبّے کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو فوراً اس کا رویّہ بھی انہی لوگوں جیسا ہوجاتا ہے جو پہلے اسے اندر نہیں آنے دے رہے تھے _ وہ بھی چیخ چیخ کر باہر والوں سے کہتا ہے : ’’ اندر جگہ نہیں ہے ، تم یہاں نہیں آسکتے _‘‘

آبادی کو کنٹرول کرنے کے مقصد سے ہندوستان کی ریاست اترپردیش کی حکومت ‘نئی آبادی پالیسی (New Population Policy) لانے کی تیاری میں ہے ۔ اس کے لیے اس نے ایک کمیشن تشکیل دیا ہے ، جس نے آبادی کنٹرول قانون کا مسودہ تیار کرلیا ہے _ اس مسودے کو سرکاری ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا گیا ہے اور 19 جولائی تک عوام سے اس پر رائے طلب کی گئی ہے ۔ مجوزہ قانون کے تحت دو سے زیادہ بچوں کے باپ کو کسی بھی سرکاری سبسڈی یا فلاحی اسکیم کا فائدہ نہیں ملے گا ۔ اس کے علاوہ ایسا شخص کسی سرکاری نوکری کے لیے بھی درخواست نہیں دے سکے گا ۔ اس مسودے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے لوگوں کو مقامی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے پر بھی پابندی ہوگی اور یہ تجویز بھی پیش کی گئی ہے کہ آبادی پر کنٹرول کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لیے تمام سیکنڈری اسکولوں میں ایک مضمون شامل کیا جائے گا ۔

بِل لانے والوں کا رویّہ کھچاکھچ بھرے ٹرین کے ڈبّے کی یاد دلاتا ہے اور وہی منظر نگاہوں میں گھوم جاتا ہے _ کتنی عجیب بات ہے کہ جو لوگ پیدا ہوگئے ہیں وہ ان کو روکنا چاہتے ہیں جو ابھی پیدا نہیں ہوئے ہیں _ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ (یوگی) کے تین بھائی اور تین بہنیں ہیں _ ملک کے وزیر اعظم (مودی) کی ایک بہن اور چار بھائی ہیں _ اسی طرح ملک کی پارلیمنٹ اور ریاست کی اسمبلی کے ممبران کے خاندانوں کو دیکھا جائے تو ان میں سے بہت سوں میں ہر ایک کے یہاں دو سے زیادہ افراد ہوں گے ، بلکہ پیدائش میں خود ان ممبران کا نمبر تیسرا ، چوتھا یا اس کے بعد کا ہوگا _ اگر یہ قانون ملک میں پہلے نافذ ہوگیا ہوتا تو خود وہ نہ پیدا ہوپاتے _۔

کہا جاتا ہے کہ ملک کے وسائل محدود ہیں _ اگر تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو سب کے لیے اسبابِ معاش فراہم کرنا ممکن نہ ہوگا _ اس بات کی کوئی منطق نہیں ہے _ ملک کی آبادی جب بیس کروڑ تھی تب بھی روزی کی فراوانی تھی ، جب ستّر کروڑ ہوئی تب بھی لوگ بھوکوں نہیں مرے اور اب ایک ارب انتالیس کروڑ سے زائد ہوگئی ہے تو بھی لوگ جی رہے ہیں _ پہلے جن زمینوں میں پیداوار بہت کم ہوتی تھی اب اس میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے _ مسئلہ آبادی کو کنٹرول کرنے کا نہیں ، بلکہ وسائلِ زندگی کی صحیح طریقے سے تنظیم ، وسائلِ معاش کی منصفانہ تقسیم ، سماج میں عدل و قسط کے قیام ، ظلم و استحصال کے خاتمہ اور لوٹ کھسوٹ پر قدغن کا ہے _ کام کرنے والے افراد (Man Power) کی اہمیت ہر زمانے میں رہی ہے _ اگر تعلیم کو فروغ دیا جائے ، صنعتیں قائم کی جائیں ، لوگوں کو ہنر سکھائے جائیں اور ان کی صلاحیتوں اور مہارتوں کو استعمال کیا جائے تو آبادی چاہے جتنی بڑھ جائے ، کبھی قِلّتِ وسائل اور قِلّتِ معاش کا مسئلہ پیدا نہیں ہوگا _

تحدید نسل کے بارے میں اسلام کا نقطۂ نظر بہت واضح اور دو ٹوک ہے _ کس شخص کے کتنے بچے ہوں گے؟ ان میں سے کتنے لڑکے اور کتنی لڑکیاں ہوں گی؟ اور کون جوڑے بے اولاد ہوں گے؟ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقرر کردہ تقدیر پر منحصر ہے _ اللہ تعالیٰ اپنی مشیّت سے آبادی پر کنٹرول رکھتا ہے اور ایک تناسب کے ساتھ اس میں اضافہ کرتا ہے _ اللہ تعالیٰ اپنی اس مشیّت میں انسانی دخل اندازی کو پسند نہیں کرتا ، چنانچہ تحدیدِ نسل کے مصنوعی طریقے اختیار کرنا قتلِ اولاد کے مترادف ہے _ قرآن مجید میں کہا گیا ہے : ’’ اپنی اولاد کو افلاس کے اندیشے سے قتل نہ کرو ۔ ہم انہیں بھی رزق دیں گے اور تمہیں بھی ۔ درحقیقت اُن کا قتل ایک بڑی خطا ہے ۔‘‘( الإسراء :31) جس طرح اولاد کے پیدا ہونے کے بعد اسے قتل کرنا جرم ہے اسی طرح اولاد کو پیدا نہ ہونے دینا بھی ایک غلط عمل ہے _۔

دانش مندی کا تقاضا ہے کہ آبادی کو کنٹرول کرنے کی تدابیر اختیار کرنے کے بجائے وسائلِ معاش کو بڑھانے ، عدل و انصاف کو یقینی بنانے اور ظلم و استحصال کا قلع و قمع کرنے کی کوشش کی جائے _ اگر ایسا کیا جائے تو آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے نئی آبادی پالیسی بنانے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی _۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN