اردو
हिन्दी
مئی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تیسرے دور میں اکھلیش کا امتحان!

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
تیسرے دور میں اکھلیش کا امتحان!
24
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ: (ایجنسی)

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں 113 سیٹوں پر ووٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں جہاں جاٹ اکثریتی علاقہ یعنی ’جاٹ لینڈ‘ کی سیٹوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہوا، وہیں دوسرے مرحلے میں مسلم اکثریتی علاقہ میں ووٹنگ ہوئی۔ اب تیسرے مرحلے میں وسطی یوپی اور بندیل کھنڈ علاقے کی یادو اکثریتی یعنی ’یادو بیلٹ‘ میں 59 سیٹوں پر سیاسی جماعتوں نے اپنی مہم جوئی تیز کر دی ہے۔ اگر یہ مرحلہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے لیے اقتدار میں واپسی کے لیے اہم ترین ہے تو بی جے پی کے لیے بھی اسے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

تیسرے مرحلے میں 16 اضلاع کی 59 سیٹوں کے لیے کل 627 امیدوار میدان میں ہیں، جہاں 20 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے۔ تیسرے مرحلے میں ہاتھرس، فیروز آباد ضلع کے کاس گنج، ایٹہ، مین پوری، فرخ آباد، قنوج، اٹاوہ، اوریا، کانپور، کانپور دیہات، جالون، جھانسی، للت پور، ہمیر پور اور مہوبہ اضلاع میں 59 سیٹیں ہیں۔ برج اور یادو بیلٹ کے 7 اضلاع اور بندیل کھنڈ کے 5 اضلاع بھی شامل ہیں۔

سال 2022 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں جن 59 سیٹوں پر پولنگ ہو رہی ہے، ان میں سے 90 فیصد سیٹیں فی الحال بی جے پی کے پاس ہیں۔ 2017 کے انتخابات میں ان 59 سیٹوں میں سے بی جے پی نے 49 سیٹیں جیتی تھیں، جبکہ ایس پی نے 9 سیٹیں جیتی تھیں اور کانگریس کو صرف ایک سیٹ پر کامیابی ملی تھی۔ بی ایس پی کھاتہ نہیں کھول سکی تھی۔ اقتدار میں رہنے کے باوجود ایس پی نے اپنے گڑھ میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور مودی لہر پر سوار بی جے پی نے 49 سیٹیں جیت کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ یہ گزشتہ تین دہائیوں میں کسی بھی پارٹی کی اس مرحلے میں سب سے بڑی فتح تھی۔

تیسرے مرحلے میں جہاں بی جے پی کے لیے اپنی سیٹیں بچانے کا چیلنج ہے، وہیں ایس پی اور بی ایس پی کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ گزشتہ انتخابی نتائج کے پیش نظر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو خود تیسرے مرحلے میں قسمت آزمانے کے لیے مین پوری ضلع کی کرہل سیٹ سے انتخاب لڑ رہے ہیں اور ان کے چچا شیو پال یادو اٹاوہ کی جسونت نگر سیٹ سے میدان میں ہیں۔ بندیل کھنڈ میں جن اضلاع میں انتخابات ہوئے ہیں، پچھلی بار ایس پی-بی ایس پی اور کانگریس کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی تھی۔

ہاتھرس ضلع کی نشستوں کے لیے پولنگ بھی اسی مرحلے میں ہونی ہے، جہاں ایک دلت لڑکی کی عصمت دری، قتل اور اس کے بعد انتظامی مشینری کا رویہ ایک قومی مسئلہ بن گیا تھا۔ اکھلیش یادو ووٹروں کے ذہنوں میں اس مسئلے کو زندہ رکھنے کے لیے ہر ماہ ’ہاتھرس کی بیٹی میموریل ڈے‘ منا رہے ہیں۔ ایس پی نے عطر کے لئے مشہور قنوج میں چھاپہ ماری کو اہم مسئلہ بنایا تھا اور اکھلیش بی جے پی پر قنوج کو بدنام کرنے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

وہیں، بیکرو واقعہ کے علاقے میں بھی اسی مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔ وکاس دوبے کا پولس انکاؤنٹر اور اس کے ایک ساتھی امر دوبے کی بیوی خوشی دوبے کو جیل بھیجنا یہاں ایک مسئلہ بنا ہوا ہے۔ اگر اپوزیشن اسے برہمنوں کے ساتھ ناانصافی کہہ رہی ہے تو کانگریس نے خوشی دوبے کی بہن نیہا تیواری کو کلیان پور سے میدان میں اتارا ہے۔

تیسرے مرحلے میں صرف اکھلیش یادو اور شیو پال یادو ہی نہیں بلکہ یوگی حکومت کے کئی تجربہ کار وزرا کی ساکھ بھی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ مرکزی وزیر ایس پی سنگھ بگھیل کرہل سیٹ سے اکھلیش کے خلاف مقابلہ کر رہے ہیں، جبکہ فرخ آباد سیٹ پر سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کی بیوی لوئس خورشید کانگریس کی طرف سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ رامویر اپادھیائے جو کبھی بی ایس پی کا برہمن چہرہ تھے، سادآباد سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔ جبکہ کانپور کی مہاراج پور سیٹ پر یوگی حکومت کے وزیر ستیش مہانا کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی آئی پی ایس کی نوکری چھوڑ کر بی جے پی امیدوار کے طور پر قنوج سیٹ سے مقابلہ کر رہے اسیم ارون کا بھی امتحان اسی مرحلہ میں ہونا ہے۔ سرسا گنج سیٹ پر ملائم سنگھ یادو کے بھائی ہری اوم یادو بی جے پی کی طرف سے الیکشن لڑ رہے ہیں، جبکہ کانپور کی قدوائی نگر سیٹ سے کانگریس کے سینئر رہنما اجے کپور پھر سے میدان میں ہیں۔ حاجی عرفان سولنکی شیش مؤ سیٹ پر تیسری مرتبہ انتخاب جینے کے ارادے سے اتر رہے ہیں۔

تیسرے مرحلہ میں سادآباد، سکندر راؤ، جسرانہ، فیروز آباد، شکوہ آباد، سرسا گنج، کاس گنج، امن پور، پٹیالی، علی گنج، ایٹہ، مرہارا، مین پوری، بھوں گاؤں، کرہلی، امرت پور، فرخ آباد، بھوجپور، چھبرامؤ، تروا، جسونت پور، ایٹاوہ، بدھونا، ڈبیاپور، اکبرپور رانیہ، سکندر، بھوگنی پور، بٹھور، کلیان پور، گووند نگر، شیش مؤ، آریہ نگر، قدوائی نگر، کانپور چھاؤنی، مہاراج پور، مادھوگڑھ، کلپی، جھانسی نگر، گروٹھا، للت پور، حمیر پور، مہوبہ، چرخاری میں پولنگ ہوگی۔ اس کے علاوہ محفوظ سیٹوں کی بات کریں تو ہاتھرس، ٹونڈلا، جلیسر، کشنی، کیم گنج، قنوج، بھرتھانہ، اوریا، رسول آباد، بلہور، گھاٹم پور، ببینا، مورانی پور، مہرونی اور رتھ پور بھی ووٹنگ ہوگی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN