اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوپی الیکشن : گورکھپور میں پوسٹروں سے یوگی کا چہرہ غائب! جانئیں کیا ہے وجہ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
یوپی الیکشن : گورکھپور میں پوسٹروں سے یوگی کا چہرہ غائب! جانئیں کیا ہے وجہ
77
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

گورکھپور:(ایجنسی)

کچھ دن پہلے تک گورکھپور شہر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے پوسٹروں سے بھرا ہوا تھا لیکن پانچویں مرحلے کی پولنگ سر پر آنے کے بعد شہر میں صرف نریندر مودی کی تصویر والے پوسٹر نظر آ رہے ہیں، جس سے گلیاروں میں مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ شہر کے تمام بڑے چوراہوں اور عوامی مقامات پر وزیر اعظم نریندر مودی کے چہرے والے پوسٹروں پر یوگی کا نام تک نہیں ہے۔ ان پوسٹروں پر بڑے حروف میں نعرہ لکھا گیا ہے ‘یو پی پھر مانگے بی جے پی سرکار۔’ فضا میں سوال گردش کر رہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے ہی شہر میں بی جے پی کے پوسٹر سے ‘سی ایم چہرہ’ کیوں غائب ہے۔ قیاس آرائیاں یہ بھی ہیں کہ کیا 5 مرحلوں میں حالت اور سمت کا اندازہ لگانے کے بعد بی جے پی بقیہ دو مرحلوں کے انتخابات کو مودی بمقابلہ اکھلیش بنانا چاہتی ہے؟

’قومی آواز‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں ساتویں مرحلے میں 7 مارچ کو اور سی ایم یوگی کے گڑھ گورکھپور میں چھٹے مرحلے میں 3 مارچ کو ووٹنگ ہونی ہے۔ تاہم انتخابات کے اعلان سے پہلے ہی وزیر اعظم اور بی جے پی کی توجہ پوروانچل پر مرکوز رہی اور یکے بعد دیگرے منصوبوں کے افتتاح کئے گئے اور سنگ بنیاد رکھے گئے لیکن اب متوقع نتائج نہ ملنے کی وجہ سے بی جے پی کے حکمت عملی سازوں کے ماتھے پر پسینہ آ گیا ہے۔ بی جے پی کے ایک عوامی نمائندے کا کہنا ہے کہ ’’یوگی کے شہر میں صرف مودی کے پوسٹر کا مطلب ہے کہ پارٹی کے حکمت عملی بنانے والوں کو یوگی کے چہرے پر بھروسہ نہیں ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ اگر مخالفین کو کانٹے کی لڑائی میں جوڑ توڑ کرنا ہے تو یوگی کا چہرہ رکاوٹ بن سکتا ہے۔ دوسرے، ووٹروں میں راشن، مکان، بیت الخلا اور کسان سمان ندھی کی وجہ سے دیہی علاقوں میں مودی کے چہرے پر ووٹ مانگنا زیادہ سود مند ہے۔‘‘

خیال رہے کہ یہ پوسٹر بی جے پی کے یوپی انتخابات کے شریک انچارج انوراگ ٹھاکر کے دورے کے بعد لگائے گئے ہیں۔ پوسٹر سے یوگی کے غائب ہونے کی اندر کی کہانی کچھ بھی ہو لیکن سامنے سے کچھ نظر آ رہا ہے اس سے صاف ہے کہ مودی-شاہ کی جوڑی کے ساتھ یوگی کے تعلقات معمول کے نہیں ہیں۔ گورکھپور میں یوگی کی نامزدگی میٹنگ میں شاہ اور یوگی کی سیاسی کیمسٹری پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔ ان سوالوں کو ختم کرنے کے لیے اتر پردیش کے الیکشن انچارج اور مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کو مہارانا پرتاپ انٹر کالج کے اسٹیج پر میڈیا کے سامنے ایک ساتھ شاہ اور یوگی کے ہاتھ اٹھانے پڑے۔

لکھنؤ میں سینئر صحافی اتکرش سنہا کا کہنا ہے ’’یوپی میں الیکشن سوچ ایماندار، کام دمدار اور پھر ایک بار یوگی سرکار کے نعرے سے شروع ہوا تھا لیکن اس کے بعد پوسٹر پر یوگی کے بجائے بی جے پی حکومت لکھا جانے لگا۔ تیسرے مرحلے میں جالون کی میٹنگ میں پی ایم مودی نے کہا مجھے مضبوط کرنے کے لیے ووٹ دو۔ یعنی اکھلیش کے مقابلے میں وہ خود کو میدان میں لے آئے۔ اس کے بعد اوما بھارتی کی بھی پسماندہ کے نام سے اینٹری کرائی گئی۔ اب گورکھپور میں پی ایم مودی کی تصویروں والے پوسٹروں نے پارٹی کے اندر پہلے سے چل رہی لڑائی کو منظر عام پر لا دیا ہے۔

اب جبکہ پی ایم مودی کے پوسٹر پورے شہر میں لگائے جا چکے ہیں تو یوگی کے نام والے پوسٹر شہر کی گلیوں میں لگائے جا رہے ہیں۔ حالانکہ یوگی کے پوسٹر میں پی ایم مودی کی تصویر بھی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں ایک بڑے ہندی اخبار کی ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے ذریعے پی ایم مودی کا پوسٹر لگایا جا رہا ہے، وہیں یوگی کے پوسٹر کارکنان لگا رہے ہیں۔

گورکھپور-بستی منڈل کی 41 سیٹوں پر پارٹی کی کارکردگی کو لے کر یوگی کتنے بے چین ہیں، اس کا اندازہ 27، 28 فروری اور یکم مارچ کو ہونے والی ریلیوں سے لگایا جا سکتا ہے۔ تین دنوں میں یوگی کی 18 ریلیاں ہو رہی ہیں۔ یوگی خود اپنی سیٹ بچانے کے لیے کئی ریلیاں کر رہے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN