اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوپی انتخابات: کانگریس میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اٹھے سوال، لگے رشوت کے الزامات

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
یوپی انتخابات: کانگریس میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اٹھے سوال، لگے رشوت کے الزامات
70
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ:(یوسف انصاری کی خاص رپورٹ)

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کی طرف سے جاری کی گئی 125 امیدواروں کی پہلی فہرست پر پارٹی کے اندر ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ ہنگامہ اتنا زوردار ہے کہ پرینکا گاندھی واڈرا کا دفتر بھی رشوت ستانی کے الزامات سے گھرگیا ہے۔ پہلی فہرست میں اپنا نام غائب دیکھ کر کئی ٹکٹ کے دعویداروں نے کانگریس کے اعلیٰ لیڈروں پر پیسے دے کر ٹکٹ بانٹنے کا الزام لگایا ہے۔ ایسے لوگوں نے لکھنؤ سے لے کر دہلی تک باغی رویہ دکھا کر کانگریس کے اعلیٰ لیڈروں کو گھیرنے کی کوشش کی۔ اس سے کانگریس ہائی کمان کو جھٹکا لگا ہے۔

کانگریس میں ٹکٹوں کی تقسیم سے ناراض مغربی اتر پردیش سمیت کئی اضلاع کے 25 سے زیادہ ٹکٹ کے دعویداروں نے ہفتہ کو 24 اکبر روڈ پر واقع کانگریس ہیڈکوارٹر پر دھاوا بول دیا۔ یہاں وہ اترپردیش کی انچارج کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سے مل کر اپنی بات رکھنا چاہتے تھے، لیکن پرینکا گاندھی کانگریس دفترنہیںپہنچیں۔ پرینکا نہیںملیں تویہ سب جمع ہو کر 15 رکاب گنج روڈ پر واقع کانگریس کے وار روم میں چلے گئے۔ وہاں بھی کانگریس کا کوئی سینئر لیڈر ان کی بات سننے کو تیار نہیں تھا۔ در در بھٹکنے کے بعد دپندر ہڈا نے آخر کار ان لوگوں سے ملاقات کی اور ان کی حالت زار سنی۔ دپیندر سے ملاقات کرنے والے ایک ٹکٹ کے دعویدار نے بتایا کہ دپیندر ٹکٹوںکے بٹوارےمیں گڑبڑی کی بات قبول کرتے ہوئے دور کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

بجنور ضلع کی نجیب آباد اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ کے خواہاں انیس وصال انصاری نے دپیندر ہڈا کو تحریری شکایت کی ہے۔ اس خط میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ضلع صدر اور ریاستی سکریٹریوں نے 10 لاکھ نقد اور پارٹی فنڈ کا 50 فیصد حصہ لینے کی شرط پر حاجی سلیم انصاری کو ٹکٹ دلایا ہے۔ ان کے مطابق سلیم انصاری نجیب آباد کےرہنےوالے ضرور ہیں لیکن گزشتہ 25-30سال سے وہ سورت میں رہتے ہیں ۔ وہیں کاروبار کرتےہیں اور انہیں ہزار ووٹ بھی نہیںملیں گے۔ انہوںنےدعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے اسمبلی انتخابات لڑنے کی تیاری کر رہے تھے۔ پارٹی کی طرف سے بھیجے گئے مبصرین نے بھی انہیں ٹکٹ دینے کے حق میں رپورٹ دی ہے۔ لیکن ان کو نظر انداز کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کے معاملے میں ایک ایسے شخص کو ٹکٹ دیا گیا جس کا علاقے سے کوئی تعلق نہیں۔

بجنور، مراد آباد، بدایوں، بلند شہر اور علی گڑھ کے کئی دیگر ٹکٹ کے عویدواروں جنہوں نے دپندر ہڈا سے ملاقات کی تھی، نے بھی ایسے ہی الزامات لگائے ہیں۔ یہ سب سننے کے بعد دپیندر ہڈا نے پرینکا گاندھی کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا اور ٹکٹوں میں موجود گڑبڑی کو دور کرنے کا یقین دلایا۔

کانگریس کی پہلی فہرست سامنے آنے کے بعد کانگریس کے اعلیٰ لیڈروں کو بڑے پیمانے پر گڑبڑ ی کی شکایتیں مل رہی ہیں، جس سے ہائی کمان حیران اور پریشان ہے۔

کچھ ٹکٹکے دعویداروں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں پرینکا گاندھی کے دفتر سے بلایا گیا اور پارٹی فنڈ کے نام پر بھاری رقم مانگی گئی۔ لیکن وہ یہ مطالبہ پورا کرنے کے قابل نہیں تھے، اس لیے انہوں نے انکار کر دیا۔ جس کے نتیجے میں ان کا نام امیدواروں کی فہرست سے خارج کر دیا گیا۔

اتر پردیش مہیلا کانگریس کی نائب صدر پرینکا موریہ نے کانگریس میں ٹکٹوں کی تقسیم پر سنگین سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کے لوگوں پر ٹکٹ کے لیے رشوت مانگنے جیسے کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیگر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے کی وجہ سے انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ آپ کو بتا دیں کہ موریہ کانگریس کی ‘’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ مہم کی پوسٹر گرل بھی رہ چکی ہیں۔ موریہ نے جمعہ کو سوشل میڈیا اور انٹرویو کے ذریعہ اتر پردیش کی جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی واڈرا کو براہ راست نشانہ بنایا۔ انہوں نے براہ راست پرینکا گاندھی کے دفتر پر ٹکٹ کے لیے رشوت مانگنے کا الزام لگایا۔ یہ پہلا موقع ہے جب کانگریس میں کسی ریاست کے انچارج جنرل سکریٹری کے دفتر پر براہ راست رشوت مانگنے کا الزام لگا ہے۔

پرینکا موریا نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں افسردہ ہوں کیونکہ علاقے میں میری محنت کے بعد بھی مجھے یوپی اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ نہیں ملا۔ میرا چہرہ ‘’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ مہم کے لیے استعمال کیا گیا۔ مجھے لینڈ لائن کال آئی اور فون کرنے والے نے میرے ٹکٹ کے لیے پیسے مانگے، لیکن میں نے انکار کر دیا۔ میں نے تمام کام مکمل کر لیے، لیکن نامزدگی سے پہلے طے کر کے ٹکٹ اس شخص کو دی گئی جو صرف ایک ماہ پہلے پارٹی جوائن کیا ہے۔ میں کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ یہ سب کچھ حقیقت میں ہو رہا ہے۔

موریہ نے پرینکا گاندھی کے سکریٹری سندیپ سنگھ پر رشوت مانگنے کا الزام لگایا۔ موریہ نے کہا، ’انہوں نے (کانگریس) مہم کے لیے میرا چہرہ، میرا نام اور میرے 10 لاکھ سوشل میڈیا فالوورز کا استعمال کیا ہے۔ لیکن جب آئندہ الیکشن میں ٹکٹ کی بات آئی تو کسی اور کو دے دی گئی۔ یہ ظلم ہے۔ یہ سب پہلے سے طے شدہ تھا۔ مجھے ٹکٹ نہیں ملا کیونکہ میں ایک او بی سی لڑکی ہوں اور پرینکا گاندھی کے سکریٹری سندیپ سنگھ کو رشوت نہیں دے سکتی تھی۔

دراصل، موریہ لکھنؤ کی سروجنی نگر سیٹ سے الیکشن لڑنا چاہتی تھی۔ پارٹی نے اس سیٹ پر رودر دمن سنگھ کو موقع دیا۔ پرینکا نے کہا کہ میں نے سیاست میں یہ سوچ کر قدم رکھا تھا کہ میں لوگوں کی مدد کر سکوں گی اور حالات بدل سکوں گی۔ میں ایک ڈاکٹر ہوں جس نے سماجی کام کیا ہے۔ سب کہتے تھے کہ ٹکٹ مجھے ہی ملے گا۔ پارٹی نے کہا کہ مبصرین کی رپورٹ کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔ مبصرین نے میرا نام تجویز کیا لیکن مجھے ٹکٹ نہیں ملا۔ پرینکا موریا واحد ٹکٹ لینے والی نہیں ہیں جنہوں نے ٹکٹوں کے لیے رشوت مانگنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

مہیلا کانگریس کی ایک اور نائب صدر شیلا مشرا نے بھی ایسا ہی الزام لگایا ہے۔ جمعہ کو وہ ریاستی دفتر میں اپنی بہو مونیکا مشرا کے ساتھ گاندھی مجسمہ کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئیں اور احتجاج درج کرایا۔وہ انہیں اور ان کی بہو کو ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض ہیں۔ شیلا کے مطابق وہ بخشی کا تالاب سے ٹکٹ مانگ رہی تھیں، پارٹی نے انہیں یقین دہانی بھی کرائی تھی۔ لیکن، بعد میں وہاں سے کسی اور امیدوار کو ٹکٹ دینے کی بات کہی گئی اور یقین دلایا گیا کہ ان کی بہو کو بستی کی ہرایا سیٹ سے ٹکٹ دیا جائے گا۔ لیکن، وہاں سے بھی پارٹی نے ایک اور امیدوار کھڑا کردیا۔ شیلا نے الزام لگایا کہ ان سے پارٹی فنڈ میں 10 لاکھ روپے جمع کرنے کو کہا گیا تھا۔ اس کے پاس پیسے نہیں تھے اس لیے ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

کانگریس پارٹی ان الزامات پر کچھ کہنے کو تیار نہیں ہے۔ ریاستی کانگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ کے نائب صدر پنکج سریواستو نے کہا کہ پارٹی ایسے الزامات کو جوابدہ نہیں سمجھتی۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں مرکزی سطح پر کئی رہنماؤں سے رد عمل طلب کیے گئے، لیکن انھوں نے یہ کہتے ہوئے کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا کہ یہ معاملہ پرینکا گاندھی واڈرا اور ان کے دفتر سے متعلق ہے، اس لیے وہ اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔ کانگریس کو خاموشی اختیار کرتے ہوئے الزامات سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے، لیکن وہ ان الزامات سے پارٹی اور اعلیٰ لیڈروں کو ہونے والی پریشانی کو نہیں روک سکتی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN