اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوپی انتخابات: مایاوتی کو بڑا جھٹکا دیں گے اکھلیش؟ بی ایس پی کے خلاف یہ ہے ایس پی کی حکمت عملی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
یوپی انتخابات: مایاوتی کو بڑا جھٹکا دیں گے اکھلیش؟ بی ایس پی کے خلاف یہ ہے ایس پی کی حکمت عملی
71
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ : (ایجنسی)

کبھی اتحاد میں ساتھ الیکشن لڑے ایس پی اور بی ایس پی یوپی کی سیاسی زمین میں اب پھر آمنے سامنے ہیں،حالانکہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو براہ راست بی ایس پی سپریمو مایاوتی کی مخالفت میں کچھ بھی بولنے سے گریز کرتے آئے ہیں، مگر بحث ہے کہ اکھلیش یادو اس خاموشی کے سہارے مایاوتی کو بڑاجھٹکا دینے کی تیاری میں ہیں ۔

دراصل اتوار کے روز بی ایس پی کے ایک قد آور لیڈر اور سابق ریاستی صدر آر ایس کشواہا نے ایس پی کی رکنیت لی۔ آج تک کے مطابق پارٹی میں شامل ہونے کے فوراً بعد انہوں نے کہا کہ ہر کوئی موقع کی تلاش میں ہے کہ کب انہیں موقع ملے اور کب ایس پی کی حکومت بنوادیں۔بی ایس پی میں میں نے 30 سال تک کام کیا، مگر جو بابا صاحب کا نعرہ تھا ، آج وہ پارٹی اپنے اصل نظریات سے بھٹک گئی ہے ، اس لئے آج ایک ایک کرکے سب پرانے ساتھی پریشان ہو کر ایس پی میں آرہےہیں ،بڑی تعداد میں آرہے ہیں ۔

ایسا نہیں ہے کہ بی ایس پی لیڈر اچانک ایس پی میں شامل ہو رہے ہیں بلکہ اس کے پیچھے حکمت عملی بتائی جا رہی ہے۔ اکھلیش مایاوتی کے بارے میں میڈیا کے سامنے کچھ بھی بولنے سے گریز کر سکتے ہیں ، لیکن جس طرح مایاوتی نے 2019 میں اتحاد توڑ کر ایس پی پر الزام لگائے ، اس کو لے کر اکھلیش اب مایاوتی کی پارٹی کو توڑنے میں مصروف ہیں ۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اکھلیش کی کوشش ہے کہ بی جے پی مخالف ووٹ صرف ایس پی کے کھاتے میں جائے ، جس کی وجہ سے اس کی نظر مایاوتی کے بڑے لیڈروں پر ہے۔ واضح رہے کہ مایاوتی 4 بار وزیر اعلیٰ رہ چکی ہیں اور اکھلیش ایک بار، لیکن اکھلیش اپنی ان کہی حکمت عملی سے بی ایس پی ک شکست دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔ یوپی اسمبلی انتخابات سے پہلے ہر سیاسی پارٹی ماحول بنانا چاہتی ہے اور ایس پی بھی ٹھیک ویسا ہی کر رہی ہے ۔

اکھلیش مسلسل ماحول بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس حکمت عملی کے تحت ، اکھلیش پہلے ان بڑے لیڈروں سے ملتے ہیں ، پھر سوشل میڈیا پر ایک رسمی ملاقات کے طور پر ان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہیں ، اس کے ٹھیک کچھ دن بعد ان کو پارٹی میں شامل کر لیا جا تا ہے ۔

تقریباً ایک ماہ قبل بی ایس پی کے سابق ریاستی صدر آر ایس کشواہا کے ساتھ اکھلیش نے تصویر شیئر کی تھی، جس کے بعد یہ واضح ہو گیا تھا کہ مایاوتی کو ایک بڑا جھٹکا لگنے والا ہے۔ اس سے کچھ دن پہلے اکھلیش نے ایک تصویر شیئر کی جس میں لال جی ورما اور رام اچل راج بھر موجود تھے ، ماحول بنا، پھر پارٹی ذرائع سے جانکاری ملی کہ اکھلیش امبیڈکر نگر میں بڑی ریلی میں دونوں کو پارٹی میں شامل کروائیں گے ۔

مایاوتی کے انتہائی قریبی لیڈر ویر سنگھ نے ایس پی میں شمولیت اختیار کی۔ دو بار بی ایس پی ایم ایل اے رہےاودے لال موریہ بھی کشواہا میں شامل ہوگئے۔ حال ہی میں نکالے گئے بی ایس پی کے 6 ایم ایل اے بھی ان دنوں اکھلیش کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ قادر رانا ، جو مظفر نگر سے رکن پارلیمنٹ تھے ، مایاوتی کے ساتھی رہنما بتائے جاتے تھے ، وہ بھی اکھلیش کے ساتھ آگئے ۔ کہا جا رہا ہے کہ اس سب کے ذریعے اکھلیش سیاسی ماحول بھی بنانا چاہتے ہیں کہ اس بار یو پی میں ایس پی حکومت بن رہی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN