اردو
हिन्दी
جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوپی سرکار نے ڈاکٹر کفیل کو نوکری سے برخاست کر دیا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
یوپی سرکار نے ڈاکٹر کفیل کو نوکری سے برخاست کر دیا
35
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ:(ایجنسی)

گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں 2017 میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کئی بچوں کی موت کے معاملہ میں ملزم ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف معطلی کے احکامات پر ہائی کورٹ کے روک لگانے کے باوجود یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے انہیں خدمات سے برخاست کر دیا ہے۔

حکومت نے برطرفی کی کارروائی اتر پردیش پبلک سروس کمیشن (یو پی پی ایس سی) کی جانب سے ڈاکر کفیل کی معطلی کو منظوری دئے جانے کے بعد انجام دی ہے۔ متعلقہ حکم میں اس فیصلہ کو لئے جانے کی کوئی خاص وجہ بیان نہیں کی گئی ہے، تاہم یو پی پی ایس سی کے حکم کے بعد بدھ کی رات میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ان کی برطرفی کا حکم جاری کیا۔

میڈیکل ایجوکیشن کے پرنسپل سکریٹری آلوک کمار نے کہا کہ ڈاکٹر کفیل خان کو تحقیقات میں قصوروار پائے جانے کے بعد برطرف کر دیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گورکھپور آکسیجن کیس میں ڈاکٹر کفیل اور دیگر افراد کو الزامات سے بری کر دیا گیا تھا، تاہم بعد میں ان پر دیگر معاملات الزمات عائد کر دئے گئے۔ ڈاکٹر کفیل، جو ابھی معطل ہیں انہیں ڈائریکٹر جنرل میڈیکل ایجوکیشن (ڈی جی ایم ای) کے دفتر سے منسلک کر دیا گیا تھا۔

ڈاکٹر خان کو 22 اگست 2017 کو بی آر ڈی میڈیکل کالج میں پیش آنے والے آکسیجن سانحہ کے بعد، جس میں 60 بچوں کی موت ہو گئی تھی ڈاکٹر راجیو مشرا سابق پرنسپل اور ڈاکٹر ستیش کمار آکسیجن انچارج سمیت 7 شریک ملزمان کے ساتھ معطل کر دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر کفیل کو انکوائری افسر نے 15 اپریل 2019 کو طبی غفلت اور بدعنوانی کے الزامات سے بری کر دیا تھا لیکن اتر پردیش حکومت نے 24 فروری 2020 کو دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔

انکوائری افسر ہمانشو کمار نے 15 اپریل 2019 کو پیش کی گئی اپنی انکوائری رپورٹ میں واضح طور پر کہا تھا:

1- یہ کہ بی آر ڈی سانحہ کے وقت، ڈاکٹر کفیل سب سے جونیئر ڈاکٹر تھے اور انہوں نے 8 اگست 2016 کو بی آر ڈی میڈیکل کالج، گورکھپور میں بطور لیکچرار پروبیشن کے طور پر تقرری حاصل کی تھی۔ یعنی جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت بھی ڈاکٹر کفیل پروبیشن پر ہی تھے۔

2-ڈاکٹر کفیل 10 اگست 2017 کو چھٹی پر ہونے کے باوجود اس خوفناک رات بی آر ڈی میڈیکل کالج گورکھپور پہنچے اور ہر معصوم کی جان بچانے کی کوشش کی۔ وہ اور ان کی ٹیم نے ان 54 گھنٹوں کے دوران 500 سلنڈروں کا بندوبست کیا۔

3- انہوں نے اس خوفناک رات میں 26 لوگوں کو کال کی جن میں بی آر ڈی میڈیکل کالج کے تمام افسران کے ساتھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گورکھپور بھی شامل تھے۔

4- ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے جو ان کے بدعنوانی میں ملوث ہونے کی نشاندہی کرتا ہو۔

5- ڈاکٹر کفیل آکسیجن سپلائی کی ادائیگی، آرڈر، ٹینڈر یا دیکھ بھال کے ذمہ دار نہیں تھے۔

6- وہ انسیفلائٹس وارڈ کے سربراہ نہیں تھے۔

7- اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ڈاکٹر کفیل 8 اگست 2016 کے بعد پرائیویٹ پریکٹس کر رہے تھے۔

8- طبی غفلت کے الزامات بے بنیاد ہیں اور غفلت سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا۔

ادھر، ڈاکٹر کفیل کا کہنا ہے کہ وہ اس حکم کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ تمام ثبوتوں اور جانچ میں کلین چٹ دئے جانے کے باوجود، ڈاکٹر کفیل کو ابتدائی طور پر معطل کیا گیا اور بدھ کے روز انہیں سرکاری ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN