اردو
हिन्दी
اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

گائے اسمگلنگ کے ملزموں کے ساتھ انکاؤنٹر کے بعد یوپی پولس سوالوں کے گھیرے میں، فلمی اسٹائل میں نظر آئے زخمی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
گائے اسمگلنگ کے ملزموں کے ساتھ انکاؤنٹر کے بعد یوپی پولس سوالوں کے گھیرے میں، فلمی اسٹائل  میں نظر آئے زخمی
288
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غازی آباد : (ایجنسی)

اترپردیش کے غازی آباد میں لونی بارڈر پولیس اسٹیشن کی گائے کے اسمگلروں کے ساتھ انکاؤنٹر اب سوالوں کےگھیرے میں ہے۔ بتادیں کہ اس مڈبھیڑ میں سات لوگوںکو گھٹنے سے کچھ انچ نیچے گولی لگی ہے۔ تمام کو ایک ہی جگہ پر گولی لگنے کو لے کر یہ انکاؤنٹر زیر بحث ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس ساتوں کو پولیس نے گئو کشی کے الزام میں پکڑا ہے۔ وہیں گودام سے دو بائک، تین جانوروں کی لاش، 7 طمنچے، کارتوس و دیگر سامان برآمد کئےگئے۔

بتا دیں کہ معاملہ11 نومبر کی صبح 6.10 بجے کا ہے۔ بیہٹہ حاجی پور میں ایک کباڑ گودام پر پولیس نےممنوعہ جانور کاٹنے کا کام ہو رہا تھا۔ اس میں سات اسمگلروں کو مڈبھیڑ کے بعد گرفتار کیا ۔ یہ مڈبھیڑ اب بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

درحقیقت زخمی ملزمین کی جو تصویر سامنے آئی ہے اس میں وہ ایک ساتھ اسپتال میں ایک پتھر کی بنچ پر فلمی انداز میں بیٹھے ہیں۔ سبھی کو تقریباً ایک ہی جگہ پر ایک ٹانگ میں گولی ماری گئی ہے۔ ان کے کپڑوں پر خون کے چھینٹے نظر آ رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بدمعاشوں نے چھاپہ مارنے کے لیے گئی پولیس پر سات راؤنڈ فائرنگ کی، لیکن وہ اپنا نشانہ چوک گئے۔ ایک گولی پولیس کی گاڑی کو لگی۔ ایسے میں غازی آباد پولس گائے کے اسمگلروں کے انکاؤنٹر کو لے کر سوالوں میں گھیر میں ہے۔ ساتھ ہی یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ انکاؤنٹر میں ایک نابالغ کو گولی مار دی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ نابالغ ہونے کا دعویٰ کرنے والے نوجوان کی عمر کی جانچ کی جارہی ہے۔ وہیں مڈبھیڑ کے بعد 11 نومبر کو پولیس کے ذریعہ جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ گئو کشی کو لے کر ملی اطلاع پر جب پولیس کی ٹیم گودام پر چھاپہ ماری کے لیے گئی تو ملزمین نے سات راؤنڈ فائرنگ کی اور جوابی کارروائی میں پولیس نے 13 بار گولیاں چلائی، جس سے تمام ملزمین کے پیر میں چوٹ لگی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے جانوروں کی تین لاشیں، سات دیسی ساختہ پستول، دو کلہاڑیاں، پانچ چاقو اور پلاسٹک کی تار کے دو بنڈل برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار کیے گئے شعیب کے والد اسلام نے ان سات افراد کی ٹانگ میں گولی مارے جانے کے بارے میں کہا، ’’ان کے بیٹوں کو ان کے مذہب کی وجہ سے پھنسایا جا رہا ہے۔ مسلمانوں کو ایسے الزامات میں پھنسانا آسان ہے۔

اس نے کہا کہ یہ لڑکے کچھ اور نہیں صرف بلی کا بکرا ہیں۔ اگر پولیس افسر کا نشانہ اتنا ہی درست ہے تو وہ پولیس میں کیا کررہا ہے؟ اسے کھیلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کرنی چاہئے۔

فی الحال اس معاملے میں انسپکٹر راجندر تیاگی کو ایس ایس پی نے اندرا پورم تھانے میں ٹرانسفر کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹرانسفر سے پریشان تیاگی نے کچھ دنوں کے لیے چھٹی پر جانے کی بات کہی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN