لکھنؤ :
یوپی میں کلاس 6 سے 8 ویں تک کے اسکول یکم ستمبر سے شروع ہوجائیں گے ۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس تعلق سے ہدایات جاری کی ہیں۔ ٹیم 9-کے ساتھ میٹنگ میں انہوں نے حکم دیا کہ بنیادی تعلیم کونسل کے اسکولوں میں کلاس 6 سے 8 ویں تک کی کلاسوںمیں نئے داخلہ کا عمل شروع کردیا جائے ۔ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے ان اسکولوں میں یکم ستمبر سے تدریسی عمل شروع کیا جاستکاہے ۔ اس کے علاوہ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ چلانے کی بھی اجازت دی گئی ہے ۔
یوم آزادی کے بعد ثانوی ، اعلیٰ ، تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں میں فیزکل طور سے تعلیمی عمل شروع کیا جارہا ہے ۔ اس کے پیش نظر یونیورسٹی ، اسکول اور کالجز کیمپس میں ویکسینیشن کیمپ لگائے جائیں تاکہ 18 سال سے زائد عمر کے طالب علموں کو ویکسینیشن دی جا سکے۔ اساتذہ اور اہلکاروں کی موجودگی کے پیش نظر بنیادی تعلیمی کونسل کے اسکولوں میں ضرورت کے مطابق ان سکول احاطے میں ویکسینیشن کیمپ بھی لگائے جائیں۔
اسٹیٹ لیول ہیلتھ ایکسپرٹ ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کے مطابق یوم آزادی کے بعد سیکنڈری ، ہائر ، ٹیکنیکل اور ووکیشنل تعلیمی اداروں میں 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ فیزکل ایجوکیشن کی تعلیمی سیشن شروع کی جانی چاہیے۔ ہر جگہ کلاسیں دو شفٹوں میں چلیں گی۔ کووڈ پروٹوکول کا مکمل خیال رکھا جائے۔ بنیادی تعلیمی کونسل کے اسکولوں میں نئے داخلوں کا عمل کلاس 06 سے 08 تک شروع کیا جائے۔ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ، ان اسکولوں میں یکم ستمبر سے تدریسی عملی شروع کی جا سکتی ہے۔