آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے معروف تعلیمی ادارے یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، میگھالیہ (یو ایس ٹی ایم) پر سخت حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ جنگل کی زمین پر تعمیر کی گئی ہے اسی کے ساتھ سی ایم نے پیشن گوئی کی کہ اور شاید اگلے دو سال تک اس کا وجود باقی نہ رہے ـواضح رہے کہ ہیمنتا بسوا یونیورسٹی اور اس کے چانسلر محبوب الحق کے سخت مخالف مانے جاتے ہیں ۔
بسوا نے کہا کہ یہ مسئلہ پہلے ہی سپریم کورٹ کی نوٹس میں لایا جا چکا ہے۔”یونیورسٹی جنگل کی زمین پر ہے، اور کیا USTM دو سال بعد وہاں ہو گی، اس کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتا،” سرما نے ایک پریس کانفرنس میں ادارے اور اس کے چانسلر محبوب الحق کے تئیں سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میں بھگوان سے پرارتھنا کرتا رہتا ہوں کہ اسے جلد از جلد گرا دیا جائے۔ ان کا الزام ہے کہ یہ کوئی تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ ایک ایسا ادارہ ہے جس نے تعلیم کو تجارت بنا دیا۔”
وزیر اعلی نے مزید تبصرہ کیا، "اگر یہ آسام میں ہوتی، تو میں اسے بہت پہلے ‘حل’ کر چکا ہوتا،” بالواسطہ طور پر سی ایم نے میگھالیہ حکومت کی’ بے عملی،’ پر تنقید کرتے ہوئے یہ ردعمل دیا
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سرما نے یو ایس ٹی ایم یا حق کو نشانہ بنایا ہو۔ چانسلر، جو ای آر ڈی فاؤنڈیشن کے سربراہ ہیں جو متعدد تعلیمی ادارے چلاتے ہیں، کو اس سال کے شروع میں طالب علموں کو امتحانات میں غیر منصفانہ طریقے استعمال کرنے کی اجازت دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، حالانکہ بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔
آسام میں مسلمانوں کے خلاف بے دخلی کی مہم میں بے گھر ہونے والے بچوں کو تعلیم دینے کے حق کے حالیہ وعدے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، سرما نے کہا، "وہ ہر چیز میں ٹانگ اڑانے کی کوشش کرتے ہیں۔”
حق کو سری بھومی ضلع کے پاتھرکنڈی اسکول کے پانچ اساتذہ کے ساتھ 22 فروری کو گوہاٹی سے گرفتار کیا گیا تھا اور 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ ان کے خلاف گوسائی گاؤں، کوکراجھار، بارپیٹا اور سونیت پور کے پولس تھانوں میں متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے۔ انہیں گوہاٹی ہائی کورٹ نے سری بھومی اور سونیت پور کیسوں میں ضمانت دی تھی، جس نے دیگر زیر التوا مقدمات میں بھی ان کی گرفتاری کو روک دیا تھا۔
حق کو ایک OBC سرٹیفکیٹ پر بھی جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑا، جو الزام کے مطابق مبینہ طور پر 1990 کی دہائی میں دھوکہ دہی سے حاصل کیا گیا تھا، جسے بعد میں منسوخ کر دیا گیا تھا۔ پچھلے سال، سی ایم سرما نے یو ایس ٹی ایم پر گوہاٹی میں "فلڈ جہاد” کے لیے ذمہ دار ہونے کا الزام لگایا، اور یونیورسٹی کے پہاڑی کیمپس کو شہر میں شدید پانی جمع ہونے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ USTM کے ارد گرد تنازعہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے، سرما نے مسلسل الزام لگاتے ہیں کہ یہ ادارہ تعلیم کے کمرشلائزیشن کے ساتھ ہر چیز کی غلط نمائندگی کرتا ہے۔india today کے ان پٹ کے ساتھ








