اردو
हिन्दी
مئی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ملک بھر میں عیسائیوں کے خلاف تشدد میں اضافہ، پہلے نمبر پر یوپی: رپورٹ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
ملک بھر میں عیسائیوں کے خلاف تشدد میں اضافہ، پہلے نمبر پر یوپی: رپورٹ
46
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: شیوانگی سکسینہ

جمعرات 21 اکتوبر کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس سال ملک میں مسیحی برادری کے خلاف تشدد کے 300 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں اتر پردیش سرفہرست ہے۔ ’کرسچن انڈر اٹیک‘ رپورٹ کوآزاد صحافی عالیشان جعفری، سینئر صحافی پرشانت ٹنڈن، یونٹی آف کمپیشن سے میناکشی سنگھ، یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ کے لئیق احمد خان اور ندیم خان نے تیار کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی بھارت میں عیسائیوں کے خلاف حملوں میں گزشتہ نو ماہ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ یکم جنوری 2021 سے ستمبر 2021 کے درمیان اتر پردیش میں 66، چھتیس گڑھ میں 47، جھارکھنڈ میں 30 اور مدھیہ پردیش میں 26 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یعنی صرف ان چار ریاستوں میں گزشتہ نو مہینوں میں عیسائیوں کے خلاف تشدد کے 169 واقعات ہوئے ہیں۔

اتر پردیش میں عیسائیوں کے خلاف سب سے زیادہ 66 تشدد کے مقدمات درج ہیں۔ اس پر ندیم خان نیوز لانڈری سے کہتے ہیں، ’یہ منصوبہ بند حملے ہیں، یہ مقامی لوگوں کا ردعمل نہیں ہو سکتا۔ حکمران جماعت کی حمایت کے بغیر اس طرح کے واقعات کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ انتخابات بھی قریب ہیں۔ پچھلے مہینے ہم نے مسلم علماء کو تبدیلی مذہب کے لیے نشانہ بنتےدیکھا ہے۔ اب عیسائیوں کے ساتھ بھی ایساہی ہو رہاہے ۔ تبدیلی مذہب ایک سیاسی چال ہے ۔ گزشتہ کئی مہینوں سے ہندو یوا واہنی اترپردیش میں اس کام کو دیکھ رہی ہے ۔ بتادیں کہ ہندو یوا واہنی کی شروعات خود یوپی کےوزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کی تھی۔

اس رپورٹ کے مطابق شاہجہاں پور، رائے بریلی، لکھنؤ، لکھیم پور کھیری، وارانسی، اعظم گڑھ وغیرہ میں عیسائیوں کو ڈرایا دھمکایا گیا ہے۔ جب انہوں نے ایسے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کی تو انتظامیہ کی طرف سے ان کے خلاف ہی مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس کے علاوہ دیگر ریاستیں- بہار (19)، اڈیشہ (15)، مہاراشٹر (13)، تامل ناڈو (12)، گجرات (9)، پنجاب (8)، آندھرا پردیش (5)، ہریانہ (5)، اتراکھنڈ (5) دہلی (3)، تلنگانہ (2)، مغربی بنگال (2)، راجستھان (2)، آسام (1) اور ہماچل پردیش (1) میں بھی عیسائیوں کے خلاف تشدد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی ریاست کرناٹک میں عیسائیوں کے خلاف بڑی تعداد میں تشدد دیکھا گیا ہے۔ کرناٹک میں اسی عرصے میں 32 واقعات درج کیے گئے ہیں۔

دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق چھتیس گڑھ میں بھی ہندو تنظیموں کی جانب سے عیسائیوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ بتادیںکہ یکم اکتوبر 2021 کو چھتیس گڑھ کے سرگوجا ضلع میں سرو سناتن ہندو رکشا منچ کی طرف سے ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی۔ یہ ’احتجاج‘ ہندوؤں کے عیسائیت اور اسلام میں جبراً تبدیلی مذہب میں مبینہ اضافے کے خلاف تھا۔

اس پروگرام کے مقرر خاص سوامی پرماتما نند مہاراج تھے۔ سیکڑوں کی بھیڑ کو خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ ’’میں عیسائیوں اورمسلمانوں کے لیے اچھی زبان بول سکتا ہوں ، مگر ان کو یہی زبان سمجھ آتی ہے ۔ دھرم کا رکشا بھگوان کا کام ہے اور یہیں ہمارا کام بھی ہے ۔ ہم کس کے لیے کہلاڑی رکھتے ہیں؟ جو مذہب تبدیلی کرنے آتا ہے اس کی منڈی کاٹو۔ اب تم کہوگے کہ میں سنت ہوتے ہوئے بھی نفرت پھیلا رہاہوں، لیکن کبھی کبھی آگ بھی لگانی پڑتی ہے ۔ میں تمہیں بتا رہاہوں۔ جو کوئی بھی آپ کےگھر ،گلی، محلہ اور گاؤں میں آتا ہے ،انہیں معاف نہیں کرنا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ عیسائیوں کو صحیح راستے پر لگانے کا ’ رکو،ٹوکو، اور ٹھوکو‘ کا فارمولہ بھی دیتے ہیں۔ پرماتمانند مہاراج اونچے سرمیں بولتے ہیں۔ پہلے انہیں (عیسائیوں) دوست کی طرح سمجھاؤ ۔ انہیں ’ روکو‘اوراگر نہیں مانےتو ’ٹھوکو‘ میں ان سے پوچھتا ہوں جو اس مذہب (عیسائی) میں چلے گئے ، سمندر چھوڑ کر کنویں میں کیوں چلے گئے؟ انہیں ’روکو‘، پھر ٹوکو (احتجاج) اورٹھوکو۔‘

اس دوران سیکڑوں لوگوں کی بھیڑ ان کی تقریر سن رہی تھی۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی کے بااثر لیڈران ،جیسے شیڈیول ٹرائب کمیشن کے سابق قومی صدر نند کمار سائی، راجیہ سبھا ایم پی رام وچار نیتم اور بی جے پی کے ترجمان انوراگ سنگھ دیو بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

3 اکتوبر 2021 کو روڑکی میں12 لوگ پراتھنا کرنے کے لیے ’ ہاؤس آف پریئر‘ نامی چرچ میں جمع ہوئے تھے ۔ کچھ ہی دیر میں تقریباً 200 لوگوں کی بھیڑ چرچ کے اندر گھس گئی اور لوہے کے ڈنڈوں سے وہاں موجود عیسائیوں کو پیٹنے لگی۔ اس دن سادھنا لانس صبح 9:30بجے پراتھنا کے لیے گھر سے نکلی تھیں۔ سادھنا لانس کہتی ہیں کہ ان لوگوں نے سی سی ٹی وی کیمرے اورہارڈ ڈرائیو کو توڑ دیا۔ پھر ہمیں (عورتوں) کو پیٹنے لگے۔ یہ منظر خوفناک تھا۔ وہ ’جے شری رام‘ اور ’ہر ہر مہادیو‘جیسے نعرے لگا رہے تھے۔

پادری کی چھوٹی بیٹی پرل لانس کا الزام ہے کہ ’اس دوران مجھے 30 لوگوں نے گھیر لیا اور میرے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی۔ جو عورتیں اس جھنڈ کے ساتھ آئی تھیں وہ مجھے تھپڑ مارنے لگیں اور گالی گلوچ شروع کردیں۔ انہوں نے میرا موبائل بھی چھین لیا جو مجھے ابھی تک نہیں ملاہے ۔ میں نے ان لوگوں کو پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا ۔ ‘

ایوا لانس بھی واقعہ کے وقت چرچ میں موجود تھیں۔ انہوں نے بتایاکہ میں واقعہ سے پہلےچار بار پولیس کو اس خطرے کی اطلاع دے چکی تھی۔ باوجود اس کے پولیس نے کوئی قدم نہیں اٹھایا ۔ ہمیں شک تھا کہ بدھ سےکچھ نامعلوم لوگ ہمارا پیچھا کررہے ہیں۔ وہ ہم کو تشدد اورمذہب تبدیل کرنے کا الزام لگا کر چھیڑتے تھے۔ میں نے ایس پی ( رورل ) کو میل لکھا ، پولیس اسٹیشن بھی گئی اور دو اکتوبر کو سول لائنس تھانہ میں ایک باقاعدہ شکایت درج کرائی۔ پولیس یقین دہانی کے باوجود تشددکے ایک گھنٹے بعد آئی جب تک ہجوم نے کافی نقصان کر دیا تھا۔

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یونائیٹڈ کرسچن فورم کے نیشنل کوآرڈی نیٹر اے سی مائیکل نے کہا، ’عیسائیوں کو ان کے عقیدے پر عمل کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور ان پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ روڑکی (اتراکھنڈ) میں 200 سے زائد لوگوں کا ایک گروپ جہاں ایک پادری پراتھنا کررہا تھا ،لوگوں نے دعویٰ کیا کہ وہ لوگوں کا مذہب تبدیل کرا رہاہے ۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ کتنے مذہب تبدیل ہوئےہیں ۔ سرکار کو جانکاری شیئر کرنی چاہئے۔ ایسے بہت سے اہلکار ہیں جو کانونٹ اسکولوں میں پڑھتے ہیں کیا سب نے مذہب تبدیل کرلیا ہے ۔؟

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN