اردو
हिन्दी
جون 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بارش کے بعد گنگا ریت میں دبی لاشیں اگلنے لگی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
بارش کے بعد گنگا ریت میں دبی لاشیں اگلنے لگی
63
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وارنسی:

اترپردیش کے اناؤ سمیت متعدد اضلاع میں بارش کی وجہ سے گنگا کی آبی سطح بڑھنے لگی ہے۔پانی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے ریت میں دبی لاشیں ندی میں بہتی ہوئی دیکھی گئیں۔ پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے ندی میں بہتی لاشیں آس پاس کے گاؤں کے لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث بن گئی ہیں۔ صرف یہی نہیں ان لاشوں کی وجہ سے گنگا ندی میں موجود ڈولفن پربھی خطرہ منڈلانے لگاہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں اناؤ کے بکسر گھاٹ پر بڑی تعداد میں لاشوں کی آخری رسومات ادا کرنے کے بجائے ندی کنارے ریت میں دفن کی گئی تھی، حالانکہ پہلے سے بھی اناؤ اور آس پاس کے کئی علاقوں میں لاشوں کو ریت میں دفن کرنے اور ندی میں بہانے کی روایت تھی۔ لیکن کورونا بحران کے دوران کافی بڑی تعداد میں لاشوں کو ندی کنارے دفن کی گئی ۔ گزشتہ دنوں ہوئی ہلکی بارش کی وجہ سے ہی گنگا ندی کی آبی سطح بڑھنی لگی ، گنگا کے بڑھتی آبی سطح کی وجہ سے ندی کنارے دفن کی گئیں لاشیں باہر آنے لگیں۔

پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سےگنگا ندی میں بہتی لاشیں انتظامیہ کی لاپروائی کا ثبوت ہے بن کر تیر رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں ریاستی سرکار کی طرف سے کورونا بحران کی وجہ سے مرے لوگوں کی آخری رسومات کے لیے مالی مدد دینے کااعلان کیا گیا تھا، لیکن انتظامیہ کی لاپروائی سے کئی لوگوں نے اپنے پیاروں کی آخری رسومات کرنے کے بجائے ندی کنارے ریت میں ہی دفن کردیا اور کئی لوگوں نے لاش کو ندی میں ہی بہا دیا، حالانکہ اب مقامی لوگوں میں یہ خوف پیدا ہو رہاہے کہ اگر ہلکی بارش ہونے کی وجہ سے کئی لاشیں ریت سے باہر آکر ندی میں آرہی ہیں تو بھاری بارش کے دنوں میں کیا ہوگا۔

کورونا بحران کے دوران اناؤ کے علاوہ کانپور، پریاگ راج سمیت کئی اضلاع میں گنگا کنارے لاشوں کو دفن کرنے کی تصاویر سامنے آئی تھیں۔ پریاگ راج کے گنگا گھاٹ کے کنارے کئی کلومیٹر میں لاشوں کو ریت میں دفن کردی گئی تھی۔گنگا کنارے ریت میں دبی لاشوں کی تصویر سامنے آنے کے بعد اترپردیش سرکار اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی خوب تنقید ہوئی تھی۔ سرکار کی تنقید کے بعد انتظامیہ کے اوپر الزام لگا کہ لاشوں کی نشانی مٹانے کے لیے یہ رنگ برنگی چنری ہٹائی گئی ہیں۔

حالانکہ انتظامیہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ پریاگ راج ضلع مجسٹریٹ بھانو چندر گوسوامی نے اس الزام کی تردید کی اور چادروں کو ہٹانے کی جانچ کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی۔ اسی کے ساتھ ہی انتظامیہ نے پریاگ راج کے پھاپھامئو گھاٹ پر ریت میں لاشوں کی دفن کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے دوسرے گھاٹوں پر بھی نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ اپنے رشتہ داروں کی لاشوں کو ریت میں دفن نہ کریں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN