اگلے سال دہلی میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسے میں سیاسی حلقوں میں طرح طرح کے چرچے جاری ہیں۔ اس دوران عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد کی باتیں ہو رہی تھیں لیکن اب پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے ایسی باتوں کو مسترد کر دیا ہے۔
اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، "عام آدمی پارٹی دہلی میں اپنی طاقت کے بل بوتے پر الیکشن لڑے گی۔ کانگریس کے ساتھ کسی قسم کے اتحاد کا کوئی امکان نہیں ہے۔” خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، "کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان اتحاد پر بات چیت آخری مرحلے میں پہنچنے والی ہے، 15 سیٹیں کانگریس کو اور 1-2 سیٹیں دوسرے انڈیا بلاک میں جا رہی ہیں۔ پارٹیاں باقی سیٹوں پر الیکشن لڑیں گی۔پارٹی کنوینر کیجریوال نے اس خبر پر ایک گھنٹہ کے اندر ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے رد عمل ظاہر کیا اور اتحاد سے متعلق کسی بھی قسم کی توقعات کو مسترد کردیا۔