اردو
हिन्दी
اپریل 30, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کون ہے نشانے پر کس کو ہے اشارہ ؟

8 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
57
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دوٹوک:قاسم سید

ہندوستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش سے خبردار کیا۔ انہوں نے اس معاملے کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا اور ‘ہائی پاور ڈیموگرافی مشن’ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے  ‘دراندازوں ‘کے بارے میں بھی خبردار کیا ،ظاہر ہے یہ ڈیمو گرافی تبدیل ہونے یا کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے  اب درانداز کون ہیں اور ڈیمو گرافی میں تبدیلی کا ذمہ دار کون ہے، یہ وہ بھی سمجھ گیا جس پر نشانہ ہے اور وہ بھی جس کو اشارہ ہے
وزیر اعظم نے کہا، ‘میں ملک کو ایک تشویش اور چیلنج کے بارے میں آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کی ڈیموگرافی تبدیل کی جا رہی ہے، ایک نئے بحران کے بیج بوئے جا رہے ہیں۔ یہ درانداز میرے ملک کے نوجوانوں کی روزی روٹی چھین رہے ہیں، ہماری بہنوں اور بیٹیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور معصوم قبائلیوں کو گمراہ کر کے ان کی زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں۔ ملک یہ برداشت نہیں کرے گا۔’وزیر اعظم نے آبادیاتی تبدیلیوں کو خاص طور پر سرحدی علاقوں میں قومی سلامتی اور سماجی تناؤ کی وجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لیے خطرہ ہے اور اسے روکنے کے لیے حکومت نے ‘ہائی پاور ڈیموگرافی مشن’ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مشن کا مقصد غیر قانونی دراندازی کو روکنا اور مقامی آبادی کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔
انہوں نے جھارکھنڈ جیسی ریاستوں کا ذکر کیا جہاں بنگلہ دیشی اور روہنگیا دراندازوں کے قبائلی خواتین سے شادی کرنے اور ان کی زمینوں پر قبضہ کرنے سے آبادی کا توازن مبینہ طور پر متاثر ہو رہا ہے۔
جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا یہ بتانے کے لیے کسی دلیل کی ضرورت نہیں کہ لال قلعہ کی فصیل سے وزیراعظم نے اپنے ان ‘قیمتی’ خیالات سے کس کو نشانہ بنایا اور کس کو اشارہ کیاـ اور اس کا مقصد کیا ہے،اسے سن کر گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں پی ایم کی وہ ہیٹ اسپیچ یاد آگئی ہوں گی جو انہوں اس ملک کی مخصوص ابادی کی ‘شان’ میں کی تھیں،ان میں منگل سوتر چرانے ،بھینس چرانے جیسی باتوں تک کا ذکر کیا گیا تھا جس کی  بڑے پیمانے پر تنقید ہوئی تھی ـ یہ الگ بات ہے کہ اس بیانیہ کو جنتا نے مسترد کردیا تھا ـ لال قلعہ سے اب پھر نئی بساط پرانے بیانیہ کے ساتھ مغربی بنگال اور آسام کے الیکشن کے مدنظر بچھائی گئی ہے ،انہوں نے ملک کے بیرونی اور داخلی ‘دشمنوں’ کی نشاندہی  کردی ،یہ
صرف مسلمانوں کے لیے ہی الارم نہیں ہے بلکہ مسلم لیڈرشپ کے لیے بھی انتباہ ہے اگر وہ اسے سمجھے ـایک نیا چیلنج ایک نئی آزمائش آسام میں اس کے مظاہر نظر آرہے ہیں جہاں بنگالی نژاد  مسلمانوں کو فلسطین کی طرح بے دخلی مہم کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور پورا ملک خاموش ہے مسلم  جماعتوں کی فہرست میں ویسے بھی  شامل مشرقی ریاستوں کے مسلمانوں کے مسائل ترجیحات میں نہیں رہے ہیں ـ  وزیر اعظم کے اس بیان کو بی جے پی اور  سنگھ آر ایس ایس کی طویل مدتی حکمت عملی کے حصے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس سرحدی ریاستوں جیسے جھارکھنڈ، آسام، مغربی بنگال اور اتراکھنڈ میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافے پر طویل عرصے سے تشویش کا اظہار کرتے  رہے ہیں۔ سنگھ  کے ترجمان ‘پنچ جنیہ’ نے اس سے قبل آسام کے نو اضلاع میں ہندوؤں کے اقلیت بننے اور مغربی بنگال کے مرشد آباد جیسے علاقوں میں آبادیاتی تبدیلیوں کے بارے میں بات کی تھی۔پی ایم  مودی کے اس بیان کو ہندو کمیونٹی میں خوف اور عدم تحفظ کا احساس پیدا کرکے ہندو ووٹوں کو مضبوط کرنے کی حکمت عملی کا حصہ سمجھا جا رہا ہے، یہ نئی بوتل میں پرانی شراب ہے مگر شراب بہت نشہ آور ہے ـ ہندوؤں میں ذہنوں میں خوف اور نفرت کی کھاد عرصہ دراز سے ڈالی جارہی ہے سو کروڑ سے زائد کی آبادی کو  یس کروڑ سے ڈرایا جاتاہے اور وہ ڈر بھی جاتی ہے ،اس کی سیاسی و انتخابی منفعت ہے یہ وہ شئیر ہے جو لگاتار بڑھتا ہی رہتا ہےـ لیکن کبھی دھوکہ بھی ہوجاتا ہے جیسے 2024 کے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں، بی جے پی نے ‘بنگلہ دیش کی دراندازی’ کو ایک بڑا مسئلہ بنایا تھا، حالانکہ وہ جیت نہیں پائی تھی۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی 20 ستمبر 2024 کو جھارکھنڈ میں کہا، ‘بی جے پی منتخب طور پر روہنگیا اور بنگلہ دیشی دراندازوں کو باہر بھیجے گی۔’ اب یہ مہم دہلی، مہاراشٹر اور گجرات جیسی ریاستوں میں بڑے زور و شور سے چلائی جا رہی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی آئندہ انتخابات میں اس مسئلے سے فائدہ اٹھانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
ڈیموگرافک تبدیلی پر  مودی کا بیان اور ‘ہائی پاور ڈیموگرافی مشن’ کا اعلان ایک سنجیدہ سیاسی اقدام ہے۔ بی جے پی اسے قومی سلامتی اور مقامی مفادات کے تحفظ کا مسئلہ قرار دے رہی ہے  جب کوئی مسئلہ قومی سلامتی سے وابستہ ہوجاتا ہے تو پھر ہر ایکشن ،ہر قدم اٹھانے کی کھلی چھوٹ ہوتی ہے چوں چراں کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ،ملک کی سلامتی سے کھلواڑ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی گرچہ اس بیان کو  اپوزیشن  فرقہ وارانہ پولرائزیشن اور انتخابی حکمت عملی کا حصہ سمجھ رہی ہے اور کہہ بھی رہی ہے ـ  یہ دیکھنا بھی دلچسپ ہوگا کہ ‘ہائی پاور ڈیمو گرافی مشن’ کو کیسے نافذ کیا جاتا ہے۔ مسلم طبقہ اس سے کس حد تک متاثر ہوتا ہے اور وہ خود اس چیلنج کی گہرائیوں کو  کتنا سمجھتا ہے ـ

ٹیگ: articledotokWho is pointing at the target?qasim syed

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN