اردو
हिन्दी
مئی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کون ہیں یو پی ایس سی کے نئے چیئرمین،کیا ہیں نظریات

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
کون ہیں یو پی ایس سی کے نئے  چیئرمین،کیا ہیں نظریات
137
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے نئے چیئرمین منوج سونی کے بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور وہ گجرات کے ایک مذہبی فرقے سے بھی وابستہ ہیں۔ایسا مانا جاتا ہے کہ جب نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو منوج سونی ان کے اسپیچ رائٹرز میں سے ایک تھے۔ نریندر مودی سے قربت کی وجہ سے انہیں ‘چھوٹے مودی’ کہا جاتا ہے۔

آن لائن پورٹل دی وائر کی رپورٹ کے مطابق سونی اس سے پہلے ایم ایس یونیورسٹی وڈودرا کے وائس چانسلر رہ چکے ہیں۔ وہ اس عہدے پر فائز ہونے والے ملک کے سب سے کم عمر شخص تھے۔خبروں کے مطابق، وائس چانسلر کی حیثیت سے انہوں نے آر ایس ایس اور بی جے پی کے لوگوں کو یونیورسٹی کے کئی اہم فیصلوں پر اثر انداز ہونے دیا۔ دوسری طرف اپنی کتاب ‘ان سرچ آف تھرڈ اسپیس’ میں سونی نے 2002 کے گجرات فسادات کو ہندوتوا کے بیانیے کے مطابق توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔

سونی بچپن سے ہی سوامی نارائن فرقہ کے انوپم مشن سے وابستہ تھے۔ جنوری 2020 میں انہیں ‘نشکرما کرمایوگی’ کا خطاب دیا گیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایک عام اور سادہ سے پس منظر سے تعلق رکھنے والے سونی نے ممبئی میں اگربتیاں بیچنے سے لے کر 2005 میں ایم ایس یونیورسٹی میں ملک کے سب سے کم عمر وائس چانسلر بننے تک کا سفر طے کیا۔ان کی تعلیمی اہلیت کے بارے میں بات کریں تو انہوں نے بین الاقوامی تعلقات کے مطالعہ (انٹرنیشنل اسٹڈیز) میں مہارت کے ساتھ سیاسیات کی تعلیم حاصل کی ہے۔ انہوں نے 12ویں (سائنس) کے امتحان میں فیل ہونے کے بعد راج رتنا پی ٹی پٹیل کالج میں آرٹس کی تعلیم حاصل کی۔

انہوں نے ‘پوسٹ-کولڈ وار انٹرنیشنل سسٹمیٹک ٹرانزیشن’ کے عنوان سے ہند-امریکہ تعلقات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اپنی تعلیم کے بعد انہوں نے سردار پٹیل یونیورسٹی میں پڑھایا۔ ان کی پڑھائی کو انوپم مشن نے فنڈ دیا تھا۔ان کی ڈاکٹریٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے یو پی ایس سی نے سونی کے پروفائل میں لکھا ہے، ‘1992 اور 1995 کے دوران اپنی نوعیت کا مطالعہ۔’یو پی ایس سی کے مطابق، ان کی تحقیق کو بعد میں ‘انڈراسٹینڈنگ دی گلوبل پالیٹیکل ارتھ کویک’ کے عنوان سے کتابی صورت میں شائع کیا گیا۔

یو پی ایس سی کے مطابق، ان کی تحقیق کو بعد میں ‘انڈراسٹینڈنگ دی گلوبل پالیٹیکل ارتھ کویک’ کے عنوان سے کتابی صورت میں شائع کیا گیا۔قبل میں یو پی ایس سی کے چیئرمین عام طور پر ایک بہترین تعلیمی اور پیشہ ورانہ ریکارڈ کے ساتھ نامور ماہر تعلیم ہوا کرتے تھے۔ اکثر یہ بیوروکریٹس ہوتے تھے۔سونی اب آل انڈیا سروسز میں تقرریوں کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، خدشہ ہے کہ ان کے فیصلے سیاسی طور پر متاثر ہوں گے اور تمام اہم عہدوں پر ایک خاص نظریے سے تعلق رکھنے والے افراد کی تقرری کی جائے گی۔

دی وائر سے بات کرتے ہوئے دہلی یونیورسٹی کے استاد اور کالم نگار اپوروانند نے کہا، اس طرح کے شخص کو یو پی ایس سی کے چیئرمین کے عہدے پر ترقی دینے کا صاف مطلب ہے کہ اب یہ ادارہ جسے عام طور پر سیاسی نظریات سے پاک ہونا چاہیے، اب یہاں منصفانہ تقرریاں نہیں ہوں گی۔ یہ واضح ہے کہ پہلے لیٹرل انٹری شروع کی گئی تھی، اب تمام اہم آسامیاں ایک مخصوص نظریے کے لوگوں سے پر کی جائیں گی۔

To capture India, you needed to capture or wreck the IAS and IPS. Was evident from the way lateral entries were done. Now it is an open takeover. Knowing well that the Indian elite, the corporate world would not utter a word.

— Apoorvanand अपूर्वानंद (@Apoorvanand__) April 10, 2022

اپوروانند نے ٹوئٹ کر کے کہا، ہندوستان پر گرفت بنانے کے لیے آپ کی آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران پر گرفت ہونی چاہیے۔ جس طرح سے یو پی ایس سی میں لیٹرل انٹری متعارف کروائی گئی، اس سے یہ واضح تھا۔ اب ایک طرح سے حکومت نے کھلے طور پریو پی ایس سی کو اوورٹیک کر لیا ہے۔اپوروانند نے دی وائر کو ایم ایس یونیورسٹی وڈودرا کے وائس چانسلر کے طور پر سونی کے دور کے بارے میں بتایا، وڈودرا کی مہاراجہ سیاجی راؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر سونی کے دور میں یونیورسٹی کے معیارات میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ یونیورسٹی کی فائن آرٹس فیکلٹی ایک باوقار فیکلٹی ہوا کرتی تھی لیکن ان کے دور میں یہ تباہ ہو گئی۔

ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا ایم پی جواہر سرکار نے ٹوئٹ کرکے سونی کی تقرری کی سختی سے مخالفت کی ہے، انہوں نے کہا کہ،آئی اے ایس، آئی پی ایس، سینٹرل سروس افسران کو منتخب کرنے کے لیے اب نفرتی ہندوتوا وادی سنیاسی یو پی ایس سی کے سربراہ ہوں گے۔ خدا ہندوستان کو بچائے۔سابق سینٹرل انفارمیشن کمشنر اور ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر یشو وردھن آزاد نے دی وائر کو بتایا، انہیں (دائیں بازو کے) نام نہاد لٹینز سے نفرت ہے۔ میں نے سونی کے ریکارڈ دیکھے ہیں اور پتہ چلا ہے کہ انہیں کچھ بین الاقوامی اعزازات ملے ہیں۔

سونی کی تقرری کو مختلف کمیشنوں اور مختلف مرکزی یونیورسٹیوں کے بھگوا کرن کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے کیوں کہ بی جے پی حکومت نے اداروں پر کنٹرول کر لیا ہے۔دراصل یو پی ایس سی چیئرمین کے طور پر سونی کی ترقی نیوز چینلوں اور دائیں بازو کے گروپوں کی جانب سے ‘یو پی ایس سی جہاد’ کے جھوٹے دعووں کے بیچ ہوئی ہے۔ ان دعوؤں میں کہا جا رہا ہے کہ اقلیتی طبقہ کے لوگ سول سروسز میں اپنی تعداد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس طرح کے جھوٹے بیانیے ماضی میں بھی بے نقاب ہوتے رہے ہیں۔

یو پی ایس سی کی قیادت اس سے قبل نامور ماہرین تعلیم اور بیوروکریٹس کرتے رہے ہیں۔ یو پی ایس سی کے پہلے چیئرمین سر راس بارکر تھے، جو ایک ممتاز ماہر تعلیم اور برٹن کی رائل سوسائٹی آف ٹیچرز کے صدر تھے۔ انہوں نے 1926 سے 1932 تک انسٹی ٹیوٹ کی کمان سنبھالی۔منموہن سنگھ کی قیادت والی متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کے تحت آخری چیئر مین ڈی پی اگروال تھے، جو اگست 2008 سے اگست 2014 تک اس عہدے پر فائز رہے۔

Hate core Hinduvadi ‘monk’ Manoj Soni will now head UPSC — to select IAS, IPS, Central Service officers. God help India — please treat it as SOS ! https://t.co/z5UjMcVLj1

— Jawhar Sircar (@jawharsircar) April 9, 2022

نریندر مودی حکومت کے تحت یو پی ایس سی کے سربراہ کے عہدے پر پہلی تقرری سابق آئی اے ایس افسر رجنی راجدان نے کی ہوئی ، جو محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے سکریٹری کے طور پر ریٹائر ہوئی تھیں۔ان کے بعد دوسرے ماہر تعلیم ڈیوڈ آر سی ایم لیہہ تھے۔ وہ نارتھ ایسٹرن ہل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر رہے اور پھر ایٹا نگر کی راجیو گاندھی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہے۔

ان کے بعد مرکزی حکومت نے ونے متل کو یو پی ایس سی کا چیئرپرسن مقرر کیا۔ وہ ریلوے بورڈ کے سابق چیئرمین تھے۔ونے متل کے بعد اروند سکسینہ نے یہ عہدہ سنبھالا ۔ وہ ایک انڈین پوسٹل سروس آفیسر تھے، جنہوں نے دہلی کالج آف انجینئرنگ سے سول انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی تھی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی)، نئی دہلی سے سسٹمز مینجمنٹ میں ایم ٹیک کی تعلیم حاصل کی تھی۔

(بشکریہ : دی وائر)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN