اردو
हिन्दी
فروری 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

فتح اللہ گولن کون تھے،گولن تحریک کے عروج وزوال کی مختصر داستان

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
150
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ترک اسلامی مبلغ فتح اللہ گولن جن پر ترکی میں 2016 میں فوج کو بغاوت پر اکسانے کا الزام تھا 83 سال کی عمر میں امریکہ میں وفات پا گئے ہیں۔۔گولن تحریک کے رہنما فتح اللہ گولن کو اکثر ترکی کا دوسرا سب سے طاقتور شخص سمجھا جاتا تھا۔ ان کے پیروکار ترکی اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔
گولن تحریک کیا ہے؟
فتح اللہ گولن 1960 کی دہائی میں آئینی طور پر سیکیولر ترکی میں ایک اسلامی مبلغ کے روپ میں ابھر کر سامنے آئے تھے۔گولن کا کہنا تھا کہ ترکی کے نوجوان اپنی راہ سے بھٹک چکے ہیں اور تعلیم کے ذریعے ہی ان کی اصلاح کی جا سکتی ہے۔گولن کی تحریک جسے ترکی میں ’حزمت‘ (خدمت) کہا جاتا ہے نے اپنی ابتدا سکولوں اور تعلیمی اداروں سے کی اور رفتہ رفتہ وہ دوسرے کاروباروں میں بھی داخل ہو گئے۔ بعد ازاں ان کی تحریک کے حامیوں نے فوج اور سرکاری اداروں میں نوکریاں حاصل کرنا شروع کر دیں۔ان کے حامی انھیں متعدل اسلام کا انسان دوست نمائندہ سمجھتے تھے، جو اپنے نظریات ترکی اور 140 دوسرے ملکوں میں قائم اعلیٰ درجے کے سکولوں کے نیٹ ورک کے ذریعے پھیلا رہے تھے۔
تاہم ان کے ناقدین کا الزام ہے کہ انھوں نے ایک خطرناک مسلک تشکیل دے دیا ہے جو ترک ریاست کے تمام شعبوں میں سرایت کر چکا ہے۔2016 میں ترکی میں ہونے والی ناکام بغاوت کے بعد فوج، تعلیمی اداروں، عدلیہ، غیر سرکاری اداروں، پولیس اور نجی کاروباری اداروں میں زبردست چھانٹی کی گئی اور گولن تحریک کے حامیوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر نکالا گیا۔
ترک میڈیا کے مطابق سینکڑوں ادارے بند کیے گئے اور ہزاروں فوجیوں کو سروس سے برخارست کیا گیا۔ برخاست کیے گئے فوجی افسران میں ترکی کے نصف جنرل اور ایڈمرل شامل تھے۔
2016 میں ہونے والے کریک ڈاؤن سے قبل گولن کی تنظیم کے ارکان کم و بیش ہر ادارے میں موجود تھے۔گولن تحریک ملکی اداروں میں کتنی سرائیت کر چکی تھی اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ترکی میں امریکی سفیر کی جانب سے 2009 میں بھیجی جانے والی ایک کیبل کے مطابق ’یہ دعویٰ ثابت کرنا ناممکن ہے کہ (قومی پولیس پر) گولن تحریک کا قبضہ ہے، لیکن ہمیں کوئی شخص ایسا نہیں ملا جو اس کی تردید کرتا ہو۔‘
1999 میں منظرِ عام پر آنے والی ایک دھندلی ویڈیو میں گولن کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے: ’سسٹم کی شریانوں میں سرایت کر جاؤ، جب تک تم طاقت کے تمام مراکز تک نہ پہنچو، اس وقت تک کسی کو تمھاری موجودگی کا پتہ نہ چلنے پائے ۔۔۔ اس وقت کا انتظار کرو جب ریاست کی تمام طاقت تمھارے ہاتھ میں ہو۔‘گولن تحریک ریاست کو اندر سے گھیر کر اس پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ وہ مسلح جنگجو نہیں ہیں بلکہ ججوں، اساتذہ، پولیس، ارکانِ اسمبلی اور تاجروں کا روپ دھارے ہوئے ہیں۔
’دائیں بازو کی حکومتوں نے گولن کے پیروکاروں کو سیکیولر فوج کے خلاف استعمال کیا ہے۔ اس تحریک کو رجب طیب اردوغان کے دور میں سب سے زیادہ تقویت ملی۔‘گولن تحریک ریاست کو اندر سے گھیر کر اس پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ وہ مسلح جنگجو نہیں ہیں بلکہ ججوں، اساتذہ، پولیس، ارکانِ اسمبلی اور تاجروں کا روپ دھارے ہوئے ہیں۔’دائیں بازو کی حکومتوں نے گولن کے پیروکاروں کو سیکیولر فوج کے خلاف استعمال کیا ہے۔ اس تحریک کو رجب طیب اردوغان کے دور میں سب سے زیادہ تقویت ملی۔‘ 2016 کی بغاوت کے بعد گولن کے بہت سے حامی ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ انھیں ڈر تھا کہ انھیں پکڑ لیا جائے گا۔عبداللہ بوزکرت ایک زمانے میں ترکی کا سب سے بڑا گولن نواز میڈیا ادارہ ’زمان‘ چلاتے تھے۔
2016 میں وہ بیرونِ ملک منتقل ہو گئے۔ وہ الزام لگاتے ہیں کہ ہر تنقید کرنے والے، اور حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والے صحافی کو نشانہ بنایا گیا چاہے اس کا تعلق گولن سے ہو یا نہ ہو۔یہ بغیر شواہد کے اجتماعی سزا ہے۔ حکومت متبادل نظریات کو دبانا اور لوگوں کو خوفزدہ کرنا چاہتی ہے تاکہ لوگ سنجیدہ سوال نہ اٹھا سکیں
گولن تحریک کے بارے میں ان کا کہنا تھا: ’یہ ایک بین الاقوامی، بین المذاہب مکالمہ ہے۔ میرا نہیں خیال کہ یہ ترکی میں سرایت کر رہی ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے کہ ان کے سکولوں سے فارغ ہونے والے طلبہ کہاں جائیں گے؟ انھیں نجی یا سرکاری اداروں میں کام کرنا ہی تو ہے۔‘ان کا کہنا تھا: ’آپ کو حکومت کی جانب سے ہر قسم کا پروپیگنڈا سننے کو ملے گا جن میں ویٹیکن یا امریکہ کو موردِ الزام ٹھہرایا جا رہا ہے۔ ان کی ذمہ داری ادھر سے ادھر کرنے کی پوری تاریخ ہے۔ گولن تحریک کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔‘

ٹیگ: Fethullah Gulengovernmentislamturk

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Vande Mataram Mandatory Govt Order
خبریں

اب اسکولوں اور سرکاری پروگراموں میں جن گن سے پہلے وندے ماترم لازمی، کھڑا بھی ہونا ہوگا: سرکار کا فرمان

11 فروری
Shafiqur Rahman Jamaat Journey
خبریں

شفیق الرحمن: بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر، کبھی تھے کمیونزم کے اسیر

11 فروری
Central Cee Accepts Islam News
خبریں

معروف برطانوی گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کرلیا

11 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
World News Brief

عالمی خبریں: اختصار کے ساتھ

جنوری 28, 2026
Urdu Language and Unani Medicine NEP 2020

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں اردو زبان اور یونانی طب

جنوری 28, 2026
Jamiat Ulema-e-Hind Freedom Role

جمعیتہ علمائے ہند کو آزادی کی تاریخ میں جگہ کیوں نہیں ملی؟

جنوری 31, 2026
AI Quran Tafsir Prohibited

مصنوعی ذہانت (AI) سے قرآن پاک کی تفسیر شرعاً ممنوع :مصری دارالافتاء

جنوری 28, 2026
Vande Mataram Mandatory Govt Order

اب اسکولوں اور سرکاری پروگراموں میں جن گن سے پہلے وندے ماترم لازمی، کھڑا بھی ہونا ہوگا: سرکار کا فرمان

Shafiqur Rahman Jamaat Journey

شفیق الرحمن: بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر، کبھی تھے کمیونزم کے اسیر

Central Cee Accepts Islam News

معروف برطانوی گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کرلیا

Ravi Nair Arrest Adani Case Jail

اڈانی کے کیس پر جرنلسٹ روی نائر کو ایک سال کی جیل، یوگی کے خلاف ہوسٹ،جرنلسٹ گرفتار، جیل بھیجا گیا

Vande Mataram Mandatory Govt Order

اب اسکولوں اور سرکاری پروگراموں میں جن گن سے پہلے وندے ماترم لازمی، کھڑا بھی ہونا ہوگا: سرکار کا فرمان

فروری 11, 2026
Shafiqur Rahman Jamaat Journey

شفیق الرحمن: بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر، کبھی تھے کمیونزم کے اسیر

فروری 11, 2026
Central Cee Accepts Islam News

معروف برطانوی گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کرلیا

فروری 11, 2026
Ravi Nair Arrest Adani Case Jail

اڈانی کے کیس پر جرنلسٹ روی نائر کو ایک سال کی جیل، یوگی کے خلاف ہوسٹ،جرنلسٹ گرفتار، جیل بھیجا گیا

فروری 11, 2026

حالیہ خبریں

Vande Mataram Mandatory Govt Order

اب اسکولوں اور سرکاری پروگراموں میں جن گن سے پہلے وندے ماترم لازمی، کھڑا بھی ہونا ہوگا: سرکار کا فرمان

فروری 11, 2026
Shafiqur Rahman Jamaat Journey

شفیق الرحمن: بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر، کبھی تھے کمیونزم کے اسیر

فروری 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN