نئی دہلی : (ایجنسی)
ماحولیاتی کارکن دیشا روی کے معاملے میں حکومت اور پولس کی زبردست فضیحت ہونی طے ہے۔ رپورٹ ہے کہ جلد ہی پولیس اس معاملے میں کلوزر رپورٹ داخل کرےگی۔ صاف طور پر کہیں تو پولیس کیس بند کرنے کی تیاری میں ہے ۔ وہ ابھی تک چارج شیٹ بھی داخل نہیں کر پائی ہے ۔ دراصل اسے چارج شیٹ کے لیے کوئی بنیاد ہی نہیں مل رہاہے ۔ وہ بھی تب جب پورے پولیس محکمے سے لے کر سرکار میں شامل لوگوں تک نے دیشاروی کو بین الاقوامی سازش کا حصہ بتا دیا تھا۔ خالصتانیوں سے روابط ہونے کے الزام لگائے تھے اور ملک کے لیے خطرہ کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔
پولیس نے دیشا روی کو اس ٹول کٹ کا حصہ بتایا ہے جس کے بارے میں الزام لگایا گیا تھا کہ 26 جنوری کو کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کےدوران تشدد پہلے سے منصوبہ بند سازش تھی اور جس کا مقصد بھارت کی خود مختاری اورسلامتی پر حملہ کرنا تھا۔ ان پر غداری کابھی مقدمہ کیا گیا تھا۔









