اردو
हिन्दी
مئی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بدلتا ہوا موسم اپنے ساتھ بیماریاں کیوں لاتا ہے؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
بدلتا ہوا موسم اپنے ساتھ بیماریاں کیوں لاتا ہے؟
38
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : (ایجنسی)

بدلتا ہوا موسم اپنے ساتھ نہ صرف ملبوسات اور کھانے پینے کی تبدیلی لے کر آتا ہے بلکہ ساتھ ہی مزاج اور طبیعت پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں، موسم کی تبدیلی خصوصاً بچوں کی طبیعت پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔

بچے بھلا کسے اچھے نہیں لگتے، گھر کی رونق انہیں کے دم سے ہوتی ہے، ان کی زندگی کا ابتدائی زمانہ والدین کے لیے کس قدر دلچسپ ہوتا ہے، بچے کی ہر ادا ،حرکت اور شرارت ان کے دل کو بھاتی ہے ۔

ویسے تو ہر موسم میں بچوں کی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے ،کیوں کہ موسم کی تبدیلی بچوں پر جلدی اثر انداز ہوتی ہے، تاہم سردیوں کا موسم بچوں کی صحت پر دیگر موسموں کے مقابلے میں زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔

سردیوں میں نزلہ، زکام، گلہ درد، کھانسی اور بخار جلد ہی ان پر حملہ آور ہو جاتے ہیں جبکہ سردیوں میں ناک بند ہونا، الرجی، خارش اور نمونیا جیسے امراض میں شدت آجاتی ہے۔

زیادہ ٹھنڈک کی وجہ سے ناک،کان، حلق، ٹانگوں اور پسلیوں کی تکلیف میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے،چھوٹے بچے سرد موسم کی سختی کو برداشت نہیں کرپاتے، لہٰذا والدین کو چاہیے کہ وہ موسم سرمامیں بچوں کی دیکھ بھال عام دنوں کے مقابلے میں تھوڑی زیادہ کریں ۔

خیال رہے ٹھنڈ لگنے کی وجہ سے نمونیا ہو سکتا ہے، چھوٹے بچوں کے پاؤں، سر اور سینے کو خاص طور پر گرم کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں اور ٹھنڈی چیزوں کااستعمال بالکل نہ کریں ۔

موسم سرما میں بچوں کے لیے شہد کا استعمال بہت مفید ہے، اُبلے ہوئے انڈے کی زردی بھی فائدہ مند ہے اور کوشش کریں کہ بچوں کے ساتھ سردی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کرتے رہیں تاکہ ان کو اینٹی بایوٹیک دینے کی ضرورت ہی نہ پڑے ۔

زیادہ اینٹی بائیوٹک دوائیں بچوں کی قوت مدافعت کو مزید کمزور کر دیتی ہیں جس سے بیماریوں کے خطرات مزید بڑھ جاتے ہیں۔

بچوں کو سوتے وقت شہد دینا انہیں بیماریوں سےمحفوظ رکھتا ہے جبکہ سردیوں میں کھجوروں کا استعمال سردی کے اثرات کو کم کرنے میں مفید ہے، یوں تو ہر موسم میں ہی بچوں کی مالش پابندی سے کرنی چاہیے،لیکن موسم سرما میں بچوں کی جلد کو اضافی توجہ اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔

نیم گرم پانی سے غسل کے بعد سرسوں کے تیل سے بچوں کی مالش کریں،یہ مالش ان کی جلد کو قوت بخشتی ہےاور پانچ سال کی عمر تک باقاعدگی سے سردیوں میں بچوں کی مالش کرنی چاہیے۔

سرد ہواؤں اور جاڑوں میں فقط تھوڑی سی احتیاطی تدابیر کے ذریعے ماں بچے کو بیمار ہونے سے بچا سکتی ہے، ذیل میں اسی حوالے سے کچھ کارآمد ٹپس بتائی جا رہی ہیں، جنہیں اپنا کر مائیں بچوں کو سردی سے محفوظ اور صحت مند رکھ سکتی ہیں، بچے کو روزانہ صاف ستھرا کریں، سردیوں میں ان کو نیم گرم پانی سے نہلائیں۔

اس سے قبل کسی معیاری بے بی آئل سے بچے کے جسم کا اچھی طرح مساج کریں، غسل کے بعد بچے کو کچھ دیر کے لئے دھوپ میں بٹھائیں اور وقفے وقفے سے نیم گرم پانی دیتی رہیں،تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو اور ٹھنڈ سے بچانے کے لئے بچے کو تھوڑی مقدار میں شہد دیں اور ہر وقت ہیٹر آن نہ رکھیں کیونکہ اس سے بچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

سردیاں اور جلد کی حفاظت:

سرد موسم میں جلد کی حفاظت کے لئے بچے کی زیادہ دیکھ بھال کرنی پڑتی ہے۔سردی میں جلد خشک ہوجاتی ہے ،جس کی وجہ سے جلد میںخارش ہونے لگتی ہے ،اسی وجہ سے جلد میں نمی کم ہوجاتی ہے ۔

غسل اور موئسچرائزنگ:

بچے کو غسل دینے کے بعد فوراً باہر لے کر نہیں جائیں۔اس کے بعد بچے کے پورے جسم پر موئسچرائزر کا استعمال کریں،تاکہ بچے کے جسم میں نمی کی کمی نہ ہو۔سر سے پاؤں تک لوشن کا استعمال کریں۔

بچے کے ملبوسات:

سرد موسم میں بچے کو گرم ملبوسات پہنانا چاہیے،مگر یہ اس قدر گرم نہ ہوں کہ پسینہ آنے لگے۔بچوں کی جلد کی مناسبت سے نرم اورگرم ملبوسات صحیح رہتے ہیں،کیونکہ سرد موسم میں بچے کی جلد اور بھی نرم ہو جاتی ہے۔

واضح رہے کسی بھی چیز کی زیادتی اسے صحت کیلئے مضر بنا دیتی ہے۔ موبائل یقیناً ایک کام کی ایجاد ہے لیکن اس کا بے جا استعمال اسے وقت اور صحت دونوں کیلئے نقصان دہ بنا دیتا ہے۔ خصوصاً بچوں میں موبائل فون کی عادت ان کی نیند ، صحت ،پڑھائی کھانے پینے اور سماجی رویوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔

موبائل فون سے بیماری لگنے کے خدشات بھی ہوسکتے ہیں۔ اگر گھر میں کوئی بڑا موسمیاتی بیماری جیسے نزلہ زکام سے متا ثر ہے تو اس کے ہاتھوں سے بچے کے پاس جانے والا موبائل فون جراثیم اور وائرس کی منتقلی کا سبب ہوسکتا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN