اردو
हिन्दी
اگست 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بھارت،پاک تناؤ کم کروانے اورثالث کا کردار ادا کرنے میں ایران کی دلچسپی کیوں ہے :ایک تجزیہ

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
66
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کشمیر کے پہلگام میں گذشتہ ماہ ہونے والے حملے کے بعد انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ نظر آ رہا ہے اور دونوں ممالک میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومتیں اور ادارے چوکنا ہیں۔
ایسے میں عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کی جانب سے دونوں ممالک سے کشیدگی کم کرنے اور تحمل سے کام لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ وہیں انڈیا اور پاکستان سے قربت رکھنے والے ممالک نے اِن دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل کے ساتھ ثالثی کی بھی پیشکش کی ہے۔ثالثی کی پیشکش کرنے والے ممالک میں ایران اور روس بھی شامل ہیں۔اس سلسلے میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی انڈیا کے طے شدہ دورے سے قبل پیر کو پاکستان پہنچے جہاں انھوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے علاوہ پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی ہےاس دورے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ انڈیا کے دو روزہ دورے پر کل، یعنی بدھ کو، نئی دہلی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا دورہ انڈیا پہلے سے طے شدہ تھا۔ تاہم موجودہ کشیدگی کے تناظر میں انھوں نے انڈیا آنے سے پہلے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ وہ پاکستان کے دورے کے بعد پہلے تہران واپس جائیں گے اور پھر وہاں سے بدھ کے روز انڈیا پہنچیں گے۔
اس دورے سے قبل ہی ایران نے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی تجویز پیش کر رکھی ہے۔ پہلگام حملے کے بعد عراقچی نے 25 اپریل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ ’ایران اس مشکل وقت میں دونوں ممالک کے درمیان بہتر مفاہمت پیدا کرنے کے لیے نئی دہلی اور اسلام آباد میں اپنے دفاتر کے ذریعے کام کرنے کے لیے تیار ہے۔‘
انڈیا میں اس معاملے پر بھی بحث جاری ہے کہ عباس عراقچی پاکستان سے براہ راست انڈیا کیوں نہیں آ رہے ہیں۔بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ انڈیا نے انھیں پاکستان سے براہ راست انڈیا نہ آنے کو کہا ہو گا۔انڈین کونسل آف ورلڈ افیئر کے سینیئر فیلو اور بین الاقوامی امور کے ماہر فضل الرحمان صدیقی نے بی بی سی ہندی کے دلنواز پاشا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’انڈیا نے ایران کو یہ پیغام ضرور دیا ہو گا کہ ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ انڈیا پاکستان سے الگ ہونا چاہیے۔ اسی لیے وہ تہران واپس جا کر پھر انڈیا آئیں گے۔‘تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور فوجی تصادم کے امکانات نے ایران کے لیے صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اس معاملے میں ’غیر جانبدار رہنا ایران کی مجبوری ہے۔ ایران جس صورتحال میں ہے، وہ کُھل کر انڈیا یا پاکستان میں سے کسی کے ایک ساتھ نہیں جا سکتا۔ انڈیا اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی ایران کے لیے سفارتی چیلنج پیدا کرے گی۔‘الاقوامی تعلقات کی ماہر رشمی قاضی کہتے ہیں کہ ’ایران کے وسیع تر مفادات انڈیا اور پاکستان کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ اگر انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی مزید بڑھی تو اس سے ایران کے مفادات متاثر ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کہ پہلگام حملے کے فوراً بعد ایران نے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور اس کے لیے اسلام آباد اور نئی دہلی میں اس کے دفاتر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔‘جے این یو کے پروفیسر اخلاق آین کا کہنا ہے کہ انھوں نے کہا کہ ’ایران موجودہ صورتحال میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے کیونکہ پاکستان کے ساتھ اس کے جیو سٹریٹجک تعلقات ہیں جبکہ انڈیا کے ساتھ اس کے تاریخی، تجارتی اور گہرے روایتی تعلقات ہیں۔‘اُن کے مطابق ایران نہ صرف انڈیا، پاکستان سے اچھے تعلقات رکھتا ہے بلکہ اس کے پاکستان کے دوست ملک چین کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں۔ اس کے علاوہ روس کے ساتھ بھی اس کے روابط اچھے ہیں۔نھوں نے کہا کہ ’یہی کردار روس بھی ادا کر سکتا ہے کیونکہ اس کے بھی دونوں ممالک سے اچھے تعلقات ہیں۔( تحریر؛مرزا  اے بی  بیگ ‘بشکریہ بی بی سی٫اس  رائے سے اتفاق ضروری نہیں )

ٹیگ: India-Pak،tensionsIrankashmirmediating rolePahalgam

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN