اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہندوستان میں عام شہریوں کا اوسط قد چھوٹا کیوں ہوتا جا رہا ہے؟ ماہرین کو تشویش

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
ہندوستان میں عام شہریوں کا اوسط قد چھوٹا کیوں ہوتا جا رہا ہے؟ ماہرین کو تشویش
46
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : (ایجنسی)

دہلی کے معروف تعلیمی ادارے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سینٹر آف سوشل میڈیسن اینڈ کمیونٹی ہیلتھ نے حکومت کی جانب سے ہر سال کرائے جانے والے ‘نیشنل فیملی اینڈ ہیلتھ سروے‘ کے اعداد وشمار کو بنیاد بنا کر ایک تحقیق مکمل کی ہے۔سن 1998 سے 2015 کے درمیان بھارت میں بالغوں کے قد کے رجحانات‘ کے عنوان سے اس تحقیقاتی رپورٹ کے نتائج دلچسپ کے ساتھ ساتھ تشویش ناک بھی ہیں۔

اس تحقیق میں 15 سے 25 برس اور 26 سے 50 برس کی درمیانی عمر کے مرد اور خواتین کے اوسط قد اور ان کے سماجی اور اقتصادی پس منظر کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سن 1998-99کے مقابلے میں سن 2005-06 سے سن 2015-16 کے درمیان بھارت میں بالغ مردوں اور عورتوں کے قد میں واضح کمی دیکھی گئی۔ قد میں سب سے زیادہ کمی غریب طبقات اور قبائلی خواتین میں نوٹ کی گئی۔

بھارت میں عورتوں کا اوسط قد پانچ فٹ ایک انچ اور مردوں کا اوسط قد پانچ فٹ چار انچ ہوتا ہے۔ حالانکہ بعض محققین اس پر متفق نہیں ہیں۔ تحقیقات کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران عورتوں کے قد میں اوسطاً تقریباً 0.42 سینٹی میٹر اور مردوں کے قد میں 1.10 سینٹی میٹر کی نمایاں کمی آئی ہے۔

بھارتی شہریوں کے اوسط قد میں کمی عالمی رجحان کے برخلاف ہے۔ ریسرچ میں شامل محققین نے لکھا ہے،”دنیا بھر میں اوسط قد میں اضافے کے پس منظر میں بھارت میں بالغوں کے اوسط قد میں کمی ایک تشویش ناک بات ہے اور اس کے اسباب کا فوراً پتہ لگانے کی ضرورت ہے۔ اور ساتھ ہی بھارتی آبادی کے مختلف جینیٹک گروپ کے قد کے مختلف معیارات کے حوالے سے دیے جانے والے دلائل پر مزید غور و خوض کیا جانا چاہیے۔

محققین کا کہنا ہے کہ مختلف اسباب بالغ مردوں اور عورتوں کے جسمانی لمبائی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ گوکہ جینیٹک عناصر کسی شخص کے قد کے بڑھنے میں 60 تا 80 فیصد کردار ادا کرتے ہیں تاہم ماحولیاتی اور سماجی عناصر کا بھی اہم کردار ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مصنّفین کا کہنا ہے کہ تشویش ناک امر یہ ہے کہ بھارت میں لوگوں کے اوسط قد میں کمی کا سبب غیر جنیٹیک عناصر بھی ہیں۔ ان میں لائف اسٹائل، غذائیت، سماجی اور اقتصادی اسباب وغیرہ شامل ہیں۔

تحقیق میں یوں تو پتہ چلا ہے کہ بھارت میں صرف غریب اور پسماندہ طبقات کی خواتین کے قد میں کمی آئی ہے جب کہ امیر طبقات کی خواتین کے اوسط قد میں اضافہ ہوا ہے۔ لیکن دوسری طرف مردوں کے معاملے میں امیر و غریب، پسماندہ اور ترقی یافتہ کے ساتھ ساتھ شہری اور قبائلی ہر طبقے کے مردوں کے اوسط قد میں کمی آئی ہے۔

بھارت میں طویل قامت شخص کو عام طور پر زیادہ پرکشش سمجھا جاتا ہے اور والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے لمبے قد والے ہوں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ کسی سماج میں رہنے والے لوگوں کے قد میں اضافہ یا کمی میں متعدد عناصر کار فرما ہوتے ہیں اور اس سلسلے میں کسی ایک تحقیق کی بنیاد پر حتمی نتیجہ اخذ کرنا مناسب نہیں ہو گا۔

ماہرین کا تاہم کہنا ہے کہ جے این یو کی تحقیقات میں جو نتائج سامنے آئے ہیں انہیں قطعی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات کے ذریعے کسی ٹھوس نتیجے تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ لیکن اس سے پہلے آبادی کے ہر طبقے کو مناسب اور غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرنے کے علاوہ معیار زندگی کو بہتر بنانے والی بنیادی سماجی اور ماحولیاتی سہولیات فراہم کرنے پر توجہ دینا زیادہ اہم ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN