اردو
हिन्दी
جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بھارت میں کوئی الیکشن جناح کے بغیرمکمل کیوں نہیں ہوتا ہے؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
بھارت میں کوئی الیکشن جناح کے بغیرمکمل کیوں نہیں ہوتا ہے؟
79
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:( جاوید اختر،ڈی ڈبلیو)

بھارت اور بالخصوص شمالی بھارت میں عام انتخابات سے لے کر اسمبلی حتیٰ کہ بلدیاتی انتخابات بھی قائداعظم پاکستان محمد علی جناح کے نام کے بغیر مکمل نہیں ہوپاتے ہیں۔ بیشتر سیاسی رہنما ووٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے اور اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے جناح اور پاکستان کا نام لینا ضروری اور کامیابی کی کلید سمجھتے ہیں۔

بھارت میں سیاسی اعتبار سے سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ریاست اترپردیش میں اگلے برس اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس الیکشن کے نتائج سن 2024میں ہونے والے عام انتخابات پر لازماً پڑیں گے۔ ایسے میں ہر آئے دن کوئی نہ کوئی رہنما جناح کی راگ ضرور الاپتا ہے۔

تازہ ترین واقعہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی سابق حلیف جماعت سہیل دیو بھارتی سماج پارٹی کے قومی صدر اوم پرکاش راجبھر کا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر محمد علی جناح کو بھارت کا وزیر اعظم بنادیا جاتا تو اس ملک کے دو ٹکڑے نہیں ہوتے اور سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی سے لے کر لال کرشن اڈوانی تک جناح کی تعریف کرچکے ہیں۔

‘ راجبھر کے بیان پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ بی جے پی نے ان کے بیان کی مذمت کی ہے اور جناح کا نام لینے پر حسب روایت معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا تاہم کہنا ہے کہ یہ حربہ ووٹروں کو حقیقی مسائل سے بھٹکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

بھارتی صحافی اور روزنامہ جدید خبر کے ایڈیٹر معصوم مرادآبادی نے اس حوالے سے ڈی ڈبلیو اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،’’ اس ملک کے اندر ایک ایسا طبقہ ہے جس کی سوچ بہت فرسودہ اورفرقہ وارانہ ہے۔ محمد علی جناح تاریخ کا حصہ ہیں۔ اور جدوجہد آزادی میں جناح کے کردار کی وجہ سے ہی جب اڈوانی جی کراچی جاتے ہیں تو ان کے مزار پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہیں اور جسونت سنگھ جیسا بی جے پی کا لیڈر جناح پر پوری کتاب لکھ ڈالتا ہے۔‘‘

#WATCH | Sardar Patel, Mahatma Gandhi, Jawaharlal Nehru and (Muhammad Ali) Jinnah studied in the same institute. They became barristers and fought for India's freedom… It was Iron Man Sardar Vallabhbhai Patel who imposed a ban on an ideology (RSS): SP chief Akhilesh Yadav pic.twitter.com/Pz3HkSrqn8

— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) October 31, 2021

انہوں نے کہا کہ ’’ دراصل بی جے پی میں بڑا تضاد ہے۔ اگر محمد علی جناح اتنے ہی برے ہیں تو اڈوانی جی اور جسونت سنگھ حتٰی کہ اٹل بہاری واجپئی جیسے رہنماؤں کے بارے میں آپ کیا کہیں گے۔ دراصل جب آپ انڈیا کی جدوجہد آزادی کی بات کرتے ہیں تو جناح گاندھی کے ساتھ بھی کھڑے نظر آتے ہیں، نہرو، پٹیل اور مولانا آزاد کے ساتھ بھی کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ آپ تاریخ کو مٹا تونہیں سکتے۔‘‘

معصوم مرادآبادی کے مطابق جناح کے خلاف بولنے والے لوگ وہ ہیں’’ جو نفرت کا کاروبار کرتے ہیں اور اس کو منفی پس منظر میں پیش کرکے ایسے لوگوں کا ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں جن کی فکر انہوں نے فرقہ وارانہ بنادی ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں ووٹروں کا ایک ایسا طبقہ تو بہرحال پیدا ہوہی گیا ہے یا قصداً پیدا کیا گیا ہے جو ملک کے تمام مسائل کے لیے محمد علی جناح کو ذمہ دار سمجھتا ہے۔

چند دنوں قبل ہی اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اور اپوزیشن سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو نے جدوجہد آزادی کے دوران جب گاندھی، نہرو، پٹیل اور جناح کو ایک ہی صف میں رکھنے کے متعلق بیان دیا تھا تو زبردست ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا۔ یادو نے اپنی تقریر میں کہا تھا،”

گاندھی، نہرو، پٹیل اور جناح نے ایک ہی ادارے میں بیرسٹری کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے (انڈیاکو) آزادی دلانے میں مدد کی اور اپنی جدوجہد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔‘‘

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے یادو کے اس بیان کو’ طالبانی ذہنیت کی سوچ‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا، ’’یہ انتہائی شرمناک ہے، یادو جی جناح کا موازنہ سردار پٹیل سے کررہے ہیں۔ جناح نے ملک کو تقسیم کرایا جبکہ سردار پٹیل نے قوم کو متحد کیا۔‘‘

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے بھی یادو کے بیان کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن مسلمانوں نے تقسیم ملک کے بعد بھی بھارت میں رہنے کو ترجیح دی انہوں نے دراصل جناح کے دو قومی نظریے کی تردید کی ہے۔

سیاسی تجزیہ کار معصوم مرادآبادی کے مطابق جناح یا پاکستان کے حوالے سے جس طرح کی سوچ بھارت میں پیدا کردی گئی ہے وہ ایک فسطائی سوچ ہے۔ یہ کوئی جمہوری سوچ نہیں ہے۔ اور اس سے جمہوریت کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے۔” ہم دعوٰی تو یہ کرتے ہیں کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہیں لیکن اس طرح کی باتیں جمہوریت کے بنیادی اساس کو نقصان پہنچاتی ہیں۔‘‘

خیال رہے کہ بی جے پی کے سینئر رہنما اڈوانی نے سن 2005 میں دورہ پاکستان کے دوران محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی تھی اور انہیں ‘سیکولررہنما‘ قراردیا تھا۔ پاکستان سے واپس لوٹنے پر خود بی جے پی اور آرایس ایس نے ان کے خلاف انتہائی سخت بیانات دیے تھے جس کے بعد انہیں پارٹی صدر کے عہدے سے استعفٰی دینا پڑا تھا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN